🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
232. ما أسند سلمة بن الأكوع أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن سلمة بن الأكوع
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی مرویات؛ ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6197 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 6197
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10758
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6197
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ يَسَارٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ، فَأَعْتَقَهُ، وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ وَكَانَ بِهَا، فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ، وَجَاءُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ، وَقَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ، فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَى يَسَارٍ، وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ جَابِرٍ الْفِهْرِيُّ فَلَحِقَهُمْ، فَجَاءَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا جسے یسار کہا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھا تو اسے آزاد کر دیا، اور اسے حرہ کے علاقے میں اپنی دودھ دینے والی اونٹنیوں کے پاس بھیج دیا جہاں وہ رہتا تھا۔ اسی دوران عُرَینہ قبیلے کے کچھ لوگ جو یمن سے تھے، اسلام ظاہر کر کے آئے اور وہ بیمار اور نقاہت زدہ تھے، ان کے پیٹ بڑے ہو چکے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یسار کے پاس بھیج دیا، وہ اونٹوں کا دودھ پیتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے، پھر انہوں نے یسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا، اور اس کی آنکھوں میں کانٹے چبھو دیے، پھر اونٹوں کو ہانک کر لے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں میں سے کچھ سوار ان کے تعاقب میں بھیجے جن کے سردار کُرز بن جابر الفہری تھے، انہوں نے ان کو جا لیا اور پکڑ کر لے آئے، پھر ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6197]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 6، حدیث 6223»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10758
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: يَسَارٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ، فَكَانَ بِهَا فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ، وَجَاؤُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ قَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ.
فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَسَارٍ وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ مَالِكٍ الْفِهْرِيُّ، فَلَحِقَهُمْ فَجَاءَ بِهِمْ إِلَيْهِ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا، جس کا نام یسار تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتا ہے، تو آپ نے اسے آزاد کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھریلی زمین پر موجود اپنی اونٹنیوں میں اسے بھیجوا دیا وہ شخص وہاں رہا یمن کے عرینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بظاہر اسلام قبول کر لیا جب وہ لوگ آئے، تو وہ بیمار ہو گئے انہیں بخار ہو گیا ان کے پیٹ بڑھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بیسار کے پاس بھجوا دیا وہ لوگ وہاں اونٹوں کا دودھ پیتے تھے، یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے پھر انہوں نے بیسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا اور اس کی آنکھوں میں کانٹے پھیر دیے پھر اونٹوں کو کھولا اور لے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے گھڑ سواروں کو بھیجا ان کے امیر سیدنا کرز بن مالک فہری رضی اللہ عنہ تھے وہ ان لوگوں تک پہنچ گئے اور ان لوگوں کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6223)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6223»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں