🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
321. الربيع بن سبرة عن أبيه
ربیع بن سبرہ کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6517 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 6517، 6516
سنن ابوداود: 494
سنن ترمذی: 407
صحیح ابن خزیمہ: 1002
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6517
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يُؤْمَرُ الصَّبِيُّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ، فَإِذَا بَلَغَ عَشْرًا، فَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا.
سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کو نماز کا حکم دیا جائے جب وہ سات سال کا ہو جائے، اور جب دس سال کا ہو جائے تو اس پر (نہ پڑھنے پر) مارو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6517]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 115، حدیث 6547»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 164، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1002، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 718، 954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 494، والترمذي فى «جامعه» برقم: 407، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1471، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2290، 5171، والدارقطني فى «سننه» برقم: 886، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3500، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2565، 2566، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6548، 6549، 6546»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 494
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى يَعْنِي ابْنَ الطَّبَّاعِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ، وَإِذَا بَلَغَ عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا".
سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب دس سال کے ہو جائیں تو اس (کے ترک) پر انہیں مارو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 494]
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا (سیدنا سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہو جائے (اور نہ پڑھے) تو اسے مارو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 494]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصلاة 182 (407)، سنن الدارمی/الصلاة 141 (1471)، (تحفة الأشراف: 3810)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/404) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: اس حکم کا تعلق بچے اور بچی دونوں سے ہے اور مقصد یہ ہے کہ شعور کی عمر کو پہنچتے ہی شریعت کے اوامر ونواہی اور دیگر آداب کی تلقین و مشق کا عمل شروع ہو جانا چاہیے تاکہ بلوغت کو پہنچتے پہنچتے اس کے خوب عادی ہو جائیں۔ اسلام میں جسمانی سزا کا تصور موجود ہے مگر بے تکا نہیں ہے۔ پہلے تین سال تک تو ایک طرح سے والدین کا امتحان ہے کہ زبانی تلقین سے کام لیں اور خود عملی نمونہ پیش کریں۔ اس کے بعد سزا بھی دیں مگر ایسی جو زخمی نہ کرے اور چہرے پر بھی نہ مارا جائے۔ کیونکہ چہرے پر مارنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 407
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ " قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍوَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَعَلَيْهِ الْعَمَلُ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ , وَإِسْحَاق، وَقَالَا: مَا تَرَكَ الْغُلَامُ بَعْدَ الْعَشْرِ مِنَ الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ يُعِيدُ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَسَبْرَةُ هُوَ ابْنُ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيُّ، وَيُقَالُ هُوَ: ابْنُ عَوْسَجَةَ.
سبرہ بن معبد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات برس کے بچے کو نماز سکھاؤ، اور دس برس کے بچے کو نماز نہ پڑھنے پر مارو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سبرہ بن معبد جہنی رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے،
۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ”جو لڑکا دس برس کے ہو جانے کے بعد نماز چھوڑے وہ اس کی قضاء کرے“۔ [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 407]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 26 (494)، (تحفة الأشراف: 3810)، سنن الدارمی/الصلاة 141 (1471) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (572 - 573) ، صحيح أبي داود (247) ، الإرواء (247) ، التعليق على ابن خزيمة (1002)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1002
نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، وَهَذَا حَدِيثُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ"
حضرت عبدالملک بن الربیع اپنے والد گرامی اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ، اور دس سال کی عمر میں (نماز نہ پڑھنے پر) اس کی پٹائی کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1002]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 164، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1002، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 718، وأبو داود فى (سننه) برقم: 494، والترمذي فى (جامعه) برقم: 407، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1471، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2290، 5171، والدارقطني فى (سننه) برقم: 886، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15574»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6516
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعَامِرِيُّ ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ.
سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے، ان کے بیٹے کے واسطے سے، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ، اور دس سال کی عمر میں اس پر (نہ پڑھنے پر) مارو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6516]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 115، حدیث 6546»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 164، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1002، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 718، 954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 494، والترمذي فى «جامعه» برقم: 407، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1471، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2290، 5171، والدارقطني فى «سننه» برقم: 886، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3500، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2565، 2566، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6548، 6549، 6547»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں