🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
393. حميد الطويل عن الحسن عن سمرة
حمید طویل کی حسن کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6912 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 6912، 15401
سنن ابوداود: 778، 779
سنن ابن ماجہ: 844
سنن دارمی: 1277
مسند احمد: 20081، 20228، 20243
صحیح ابن خزیمہ: 1578
مصنف ابن ابی شیبہ: 2868
سنن دارقطنی: 1275
صحیح ابن حبان: 1807
السنن الكبرى للبيهقي: 3077
11 تا 14
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1259 ترقیم الرسالہ : -- 1275
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، وعَلِيُّ بْنُ أَشْكَابٍ ، والْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْبُسْتَنْبَانِيُّ ، قَالُوا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ : حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ، وَقَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ: قَالَ سَمُرَةُ :" حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلاةِ: سَكْتَةٌ إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ، وَسَكْتَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ" . فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَصَدَّقَ سَمُرَةَ الْحَسَنُ مُخْتَلِفٌ فِي سَمَاعِهِ مِنْ سَمُرَةَ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ حَدِيثًا وَاحِدًا وَهُوَ حَدِيثُ الْعَقِيقَةِ، فِيمَا زَعَمَ قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے آپ نماز کے دوران دو مرتبہ سکوت کرتے تھے، ایک اس وقت جب امام نے تکبیر کہہ دی ہو اور قراءت شروع کرنی ہو اور دوسرا سکوت اس وقت ہوتا تھا جب آپ سورہ فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو ان لوگوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں خط لکھا تو انہوں نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے بیان کی تصدیق کی۔ حسن بصری کے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے احادیث کے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حسن بصری نے ان سے ایک حدیث سنی ہے اور یہ وہ حدیث ہے جو عقیقہ کے بارے میں ہے جسے قریش بن انس نے حبیب نامی راوی سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1275]
ترقیم العلمیہ: 1259
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1578، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1807، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 785، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 777، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 251، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1279، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 844، 845، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1182، 1275، 1276، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20398»
«قال الدارقطني: إسناده ثقات، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 145)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1807
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ:" سَكْتَتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، فَقَالَ: حَفِظْنَا سَكْتَةً، فَكَتَبْنَا إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، بِالْمَدِينَةِ، فَكَتَبَ إِلَيَّ: أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ، قَالَ سَعِيدٌ: فَقُلْنَا لِقَتَادَةَ: وَمَا هَاتَانِ السَّكْتَتَانِ؟ قَالَ:" إِذَا دَخَلَ فِي صَلاتِهِ، وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَمُرَةَ شَيْئًا، وَسَمِعَ مِنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ هَذَا الْخَبَرَ، وَاعْتِمَادُنَا فِيهِ عَلَى عِمْرَانَ دُونَ سَمُرَةَ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دو موقعوں پر خاموش رہنا یاد ہے، (راوی کہتے ہیں) میں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو صرف ایک مرتبہ خاموش رہنا یاد ہے، پھر ہم نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں خط لکھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات صحیح طور پر یاد ہے۔ سعید نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے قتادہ سے کہا: یہ دو موقعوں پر خاموشی کون سی تھی؟ انہوں نے کہا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قراءت کر کے فارغ ہوتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) حسن نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے کسی چیز کا سماع نہیں کیا ہے، انہوں نے یہ روایت سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سنی ہے، اور اس بارے میں ہمارا اعتماد سیدنا عمران رضی اللہ عنہ (سے منقول روایت) پر ہے، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ (سے منقول روایت) پر نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1807]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1578، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1807، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 785، وأبو داود فى (سننه) برقم: 777، والترمذي فى (جامعه) برقم: 251، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1279، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 844، 845، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1182، 1275، 1276، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20398» «رقم طبعة با وزير 1804»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (818)، «ضعيف أبي داود» (135 - 138). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين، واعتماد المؤلف في تصحيحه على سماع الحسن له من عمران بن حصين، لا على سمرة بن جندب كما سيذكر، عبد الأعلى: هو ابن عبد الأعلى، وسعيد: هو ابن أبي عروبة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3077
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ، ثنا سَعِيدٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ، وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا تَذَاكَرَا فَحَدَّثَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ أَنَّهُ" حَفِظَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ: سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ، وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ} [الفاتحة: ٧] " فَحَفِظَ ذَلِكَ سَمُرَةُ وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبَا فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَكَانَ فِي كِتَابِهِ إِلَيْهِمَا أَوْ فِي رَدِّهِ عَلَيْهِمَا أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ السُّورَةِ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْفَاتِحَةَ، وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ.
(ا) حسن بصری رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سمرہ بن جندب اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہما آپس میں مذاکرہ کر رہے تھے۔ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دو سکتے یاد کیے ہیں۔ ایک سکتہ تکبیر کے بعد اور دوسرا ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کی قراءت سے فارغ ہونے کے بعد۔ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اس پر انکار کرنے لگے تو انہوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں خط لکھا۔ انہوں نے ان کی طرف لکھا کہ واقعی سمرہ نے درست یاد کیا ہے۔
(ب) اس حدیث کو محمد بن منہال نے یزید بن زریع کے واسطہ سے روایت کیا ہے۔ اس میں ہے کہ ایک سکتہ سورہ کی قراءت سے فارغ ہونے کے بعد تھا۔ انہوں نے فاتحہ کا ذکر نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3077]
تخریج الحدیث: «ضعيف فان الحسن لم يسمع من سمرة الا حديث واحد»

الحكم على الحديث:
ضعيف فان الحسن لم يسمع من سمرة الا حديث واحد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15401
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ تَذَاكَرَا، فَحَدَّثَ سَمُرَةُ ، أَنَّهُ حَفِظَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَكْتَتَيْنِ: سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ، وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ"، وَأَنْكَرَ عِمْرَانُ فَكَتَبُوا فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، 55 فَكَانَ فِي كِتَابِهِ إِلَيْهِمْ أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ.
سیدنا سمرہ بن جندب اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے آپس میں (اس بارے میں) تذکرہ کیا۔ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دو سکتے (خاموشی کے وقفے) یاد رکھے ہیں: ایک سکتہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے، اور ایک سکتہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”نہ ان کا راستہ جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا راستہ“ [الفاتحہ: 7] کی تلاوت سے فارغ ہوتے۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے اس کا انکار کیا، تو انہوں نے اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو ان کے خط میں یہ جواب تھا کہ سمرہ نے صحیح یاد رکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15401]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 146، حدیث 310»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں