🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. مكحول الشامي، عن أبي أمامة
مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7577 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 7577، 18361
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5078
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3881
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7577
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّرَّاجِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَهُوَ حِصْنٌ مِنْ حُصُونِ الْمُؤْمِنِ، وَكُلُّ عَمَلٍ لِصَاحِبِهِ، وَالصِّيَامُ لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، اور یہ مومن کے قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے، ہر عمل اس کے کرنے والے کے لیے ہے، مگر روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7577]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 133، حدیث 7608»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5078
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَهُوَ حِصْنٌ مِنْ حُصُونِ الْمُؤْمِنِ، وَكُلُّ عَمَلٍ لِصَاحِبِهِ، وَالصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، اور یہ مؤمن کا مضبوط قلعہ ہے ہر عمل اپنے کرنے والے کے لئے ہوتا ہے، (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) روزہ رکھنا میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن مدرک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7608»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3881
«الصيام جنة وهو حصن من حصون المؤمن وكل عمل لصاحبه إلا الصيام يقول الله: الصيام لي وأنا أجزي به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”روزہ ڈھال ہے اور یہ مومن کے قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے، اور ہر عمل کا اجر اس کے کرنے والے کے لیے ہے سوائے روزے کے، اللہ فرماتا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3881]
تخریج الحدیث: «(حسن) [طب] عن أبي أمامة1 ... [انظر ما تقدم] .»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18361
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا بَكَّارُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَهُوَ حِصْنٌ مِنْ حُصُونِ الْمُؤْمِنِ، وَكُلُّ عَمَلٍ لِصَاحِبِهِ إِلَّا الصِّيَامَ، يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، اور یہ مومن کے قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے، اور ہر عمل اپنے کرنے والے کے لیے ہے سوائے روزے کے، اللہ عزوجل فرماتا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18361]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 59، حدیث 141»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں