🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. ثابت بن عجلان، عن القاسم
ثابت بن عجلان کی قاسم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7758 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 7758
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3837
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7758
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَنْ أَذْهَبْتُ كَرِيمَتَيْهِ، لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس کی میں دو عزیز چیزیں (آنکھیں) لے لوں، میں اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7758]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 192، حدیث 7789»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22658، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7504، 7788»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3837
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا ابْنَ آدَمَ إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْكَ فَصَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى لَمْ أَرْضَ لَكَ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے انسان! جب میں تمہاری دو محبوب چیزیں (یعنی دونوں آنکھوں کی بینائی) لے لوں اور تم پہلے صدمے کے وقت صبر سے کام لو اور ثواب کی امید رکھو تو میں تمہارے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3837]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1597، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21725، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7788»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں