🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
171. فضال بن جبير، عن أبي أمامة " وقال محمد بن عرعرة: فضال بن الزبير الغداني، والصحيح فضال بن جبير "
فضال بن جبیر کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات، محمد بن عرعرہ نے کہا: فضال بن زبیر غدانی، جبکہ درست فضال بن جبیر ہے
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7986 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 7986
مسند الشهاب: 1263
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4589
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7986
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ الْبِرِنْدُ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو مُهَنَّدٍ الْغُدَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ صُدَيَّ بْنَ عَجْلَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ.
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، جہنم سے بچو، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 262، حدیث 8017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1263
1263 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِخْمِيمِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو تُرَابٍ الْمَوْصِلِيُّ، سَنَةَ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِمْلَاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، نا فُضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَا قَلُّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا هُمَا نَجْدَانِ، نَجْدُ الْخَيْرِ وَنَجْدُ الشَّرِّ، فَمَنْ جَعَلَ نَجْدَ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ يَعْنِي فَقَدْ هَلَكَ، أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم اللہ عزوجل کی طرف (پلٹ) آؤ، جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔ لوگو! درحقیقت یہ دو راستے ہیں: ایک خیر کا راستہ ہے اور ایک شر کا راستہ ہے۔ پس جس شخص نے اپنے نزدیک شر کے راستے کو خیر کے راستے سے زیادہ محبوب بنالیا تو بلاشبہ وہ ہلاک ہو گیا۔ لوگو! آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1263]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 2541، 2542»
فضال بن جبير ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4589
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! جہنم سے بچو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4589]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں