🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور
ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8072 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8072
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14216
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8072
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا عَبْدَةُ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ، وَيُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَلَا يَأْنَفْ، وَلَا يَسْتَكْبِرْ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو قرآن ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذکر زیادہ کرتے، خطبہ مختصر رکھتے، نماز طویل کرتے، اور مسکین و کمزور کے ساتھ جانے میں نہ عار محسوس کرتے نہ تکبر کرتے یہاں تک کہ اس کی ضرورت پوری ہو جاتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8072]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 287، حدیث 8103»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14216
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَلَا يَأْنَفُ، وَلَا يَسْتَكْبِرُ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث، قرآن ہی ہوتا تھا، آپ بکثرت ذکر کرتے تھے، مختصر خطبہ دیتے تھے طویل نماز ادا کرتے تھے اور کسی غریب کے ساتھ یا کمزور کے ساتھ چل کر جانے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے (اور اس وقت تک اس کے ساتھ رہتے تھے) یہاں تک کہ وہ (غریب شخص) اپنی حاجت سے فارغ ہو جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8103)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8103»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں