الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. عبد الرحمن بن سابط الجمحي، عن أبي أمامة
عبدالرحمن بن سابط جمحی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8077 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8077
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3349
حدیث نمبر: 8077
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ أَبِي جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ حِينٍ تُكْرَهُ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: " مِنْ حِينِ تُصَلِّي الصُّبْحَ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ، وَمِنْ حِينِ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ إِلَى غُرُوبِهَا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (ابن جريج) في طبعة مكتبة ابن تيمية: (أبي) والمثبت من نسخة أحمد الثالث.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (ابن جريج) في طبعة مكتبة ابن تيمية: (أبي) والمثبت من نسخة أحمد الثالث.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: نماز کس وقت مکروہ ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی نماز پڑھنے سے لے کر سورج کے ایک نیزے کے برابر بلند ہونے تک، اور سورج زرد ہونے سے لے کر اس کے غروب ہونے تک۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8077]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 289، حدیث 8108»
حدیث نمبر: 3349
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا نِصْفِ النَّهَارِ فَإِنَّهَا عِنْدَ سَجْرِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَوْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَحْوِهِ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَابِطٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيٌّ حِينٍ تُكْرَهُ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" مِنْ حِينِ يَطْلُعُ الصُّبْحُ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ وَمِنْ حِينِ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ إِلَى غُرُوبِهَا" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور اُس کے غروب ہونے کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور نصف النہار کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ یہ جہنم کے بھڑکائے جانے کا وقت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت کو ابوسابط کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ ”پھر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سے وقت میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر سورج کے ایک یا دو نیزوں جتنا بلند ہونے تک، اور اُس وقت جب سورج زرد ہو چکا ہو، اُس کے وقت سے لے کر، اُس کے غروب ہونے تک“۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، تاہم یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3349]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8108»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف