الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. ضمام بن ثعلبة الأزدي
سیدنا ضمام بن ثعلبہ ازدی رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8119 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8119
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5249
حدیث نمبر: 8119
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَرْضَعًا فِيهِمْ، فَقَالَ: يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قَالَ: " قَدْ أَجَبْتُكَ ". قَالَ: أَنَا وَافِدُ قَوْمِي وَرَسُولُهُمْ، وَأَنَا سَائِلُكَ وَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ وَنَاشِدُكَ، فَمُشْتَدٌّ إِنْشَادِي إِيَّاكَ، فَلَا تَجِدَنَّ عَلَيَّ، قَالَ: نَعَمْ ". قَالَ: أَخْبِرْنِي مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ؟ قَالَ: " اللهُ عَزَّ وَجَلَّ. قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَرْسَلَكَ بِمَا أَتَانَا كِتَابُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنْ نَدَعَ اللَّاتَ وَالْعُزَّى؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: أَتَانَا كِتَابُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: أَتَانَا كِتَابُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَصُومَ فِي كُلِّ سَنَةٍ شَهْرًا نَشَدْتُكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: أَتَانَا كِتَابُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَحُجَّ إِلَيْهِ فِي ذِي الْحِجَّةِ نَشَدْتُكَ، أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قَالَ: هَؤُلَاءِ خَمْسٌ، وَلَسْتُ أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ، فَلَمَّا قَفَّا، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَمَا إِنَّهُ إِنْ فَعَلَ الَّذِي قَالَ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (موسى أبي جعفر)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (موسى أبي جعفر)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بنی سعد بن بکر کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعت انہی میں ہوئی تھی، اس نے کہا: اے ابن عبدالمطلب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہاری بات سن لی۔“ اس نے کہا: میں اپنی قوم کا وفد اور ان کا نمائندہ ہوں، اور میں آپ سے سوال کروں گا اور سختی سے پوچھوں گا، اور قسم دوں گا اور سختی سے قسم دوں گا، آپ اس پر ناراض نہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: مجھے بتائیں آسمانوں، زمین، جنت اور جہنم کا خالق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل۔“ اس نے کہا: میں آپ کو اسی کی قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو بھیجا جو آپ کی کتاب اور آپ کے رسول ہمارے پاس لے کر آئے کہ ہم گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور لات و عزیٰ کو چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: میں آپ کو قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: آپ کی کتاب اور آپ کے رسول ہمارے پاس یہ لے کر آئے کہ ہم ہر دن رات میں پانچ نمازیں پڑھیں، میں آپ کو قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: آپ کی کتاب اور آپ کے رسول ہمارے پاس یہ لے کر آئے کہ ہم ہر سال ایک مہینے کے روزے رکھیں، میں آپ کو قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: آپ کی کتاب اور آپ کے رسول ہمارے پاس یہ لے کر آئے کہ ہم ذوالحجہ میں اس کے گھر کا حج کریں، میں آپ کو قسم دیتا ہوں، کیا اسی نے آپ کو حکم دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: یہ پانچ ہیں، اور میں ان پر مزید کچھ نہیں بڑھاتا۔ جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو، اگر اس نے وہی کیا جو اس نے کہا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الضاد/حدیث: 8119]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 306، حدیث 8150»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14914، 30953، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14914، 30953، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707»
حدیث نمبر: 5249
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَرْضَعًا فِيهِمْ، فَقَالَ: يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ:" قَدْ أَجَبْتُكَ". قَالَ: أَنَا وَافِدُ قَوْمِي وَرَسُولُهُمْ، وَأَنَا سَائِلُكَ وَمُشْتَدَّةٌ مَسْأَلَتِي إِيَّاكَ، وَمُنَاشِدُكَ مُشْتَدٌّ مُنَاشَدَتِي إِيَّاكَ فَلَا تَجِدَنَّ عَلَيَّ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَخْبِرْنِي مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَرْسَلَكَ بِمَا أَتَتْنَا بِهِ كُتُبُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْ نَدَعَ اللَّاتَ وَالْعُزَّى؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: نَشَدْتُكَ بِهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: وَأَتَتْنَا كُتُبُكَ، وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نُصَلِّيَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَتَتْنَا كُتُبُكَ وَأَتَتْنَا رُسُلُكَ أَنْ نَحُجَّ الْبَيْتَ فِي ذِي الْحِجَّةِ، نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ أَهُوَ أَمَرَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: هَؤُلَاءِ خَمْسٌ فَلَسْتُ أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ. فَلَمَّا قَفَّا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّهُ إِنْ فَعَلَ الَّذِي قَالَ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ رَوَاهَا أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ مُوسَى بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ رَوَاهَا أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ مُوسَى بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو سعد بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قبیلے میں دودھ پیا ہوا تھا اس نے کہا: اے عبدالمطلب کے صاحبزادے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں جواب دینے کے لئے تیار ہوں، اس نے کہا: میں اپنی قوم کا نمائندہ اور پیغام رساں ہوں میں آپ سے کچھ سوالات کروں گا آپ سے سوال کرتے ہوئے لہجے میں کچھ تیزی ہو سکتی ہے میں آپ سے کچھ گفتگو کروں گا آپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لہجے میں کچھ تیزی ہو سکتی ہے، تو آپ برا نہیں مانیے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے اس نے کہا: آپ مجھے یہ بتائیے آسمان، زمین، جنت اور جہنم کو کس نے پیدا کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس نے کہا: میں آپ کو اس ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا اس نے آپ کو اس چیز کے ہمراہ بھیجا ہے، جو آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئی ہیں اور آپ کے قاصدوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور ہم لات اور عزی کو ترک کر دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اس نے دریافت کیا: میں آپ کو اس ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا اس نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اس نے کہا: آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئیں اور آپ کے قاصد ہمارے پاس آئے (اور انہوں نے ہمیں یہ بتایا) کہ ہم نے روزانہ پانچ نمازیں ادا کرنی ہیں میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ کو اس نے یہ حکم دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اس نے کہا: آپ کی تحریریں ہمارے پاس آئیں اور آپ کے قاصد ہمارے پاس آئے (اور انہوں نے یہ بتایا کہ ہمیں بیت اللہ کا حج کرنا ہے میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ کو اس نے اس بات کا حکم دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اس نے کہا: یہ پانچ چیزیں ہیں میں ان میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا جب وہ شخص چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے جو کہا: ہے اگر اس نے ویسا ہی کیا، تو یہ جنت میں داخل ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس سے پہلے اس کے مختلف طرق نماز سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں جسے امام أحمد نے اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے۔ اس کے بغض رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اس سند میں ایک راوی موسیٰ بن ابوجعفر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5249]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس سے پہلے اس کے مختلف طرق نماز سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں جسے امام أحمد نے اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے۔ اس کے بغض رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اس سند میں ایک راوی موسیٰ بن ابوجعفر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5249]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8150»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف