الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8388 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8388
مسند احمد: 4165
صحیح ابن خزیمہ: 1156
مصنف ابن ابی شیبہ: 32137
حدیث نمبر: 8388
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَبِشْرُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: إِنِّي جِئْتُكَ مِنْ عِنْدِ رَجُلٍ يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ، قَالَ: فَفَزِعَ عُمَرُ ، فَقَالَ: وَيْحَكَ انْظُرْ مَا تَقُولُ، وَغَضِبَ، فَقَالَ: مَا جِئْتُكَ إِلَّا بِالْحَقِّ، قَالَ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَحَقَّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ عَبْدِ اللهِ : إِنَّا سَمَرْنَا لَيْلَةً فِي بَيْتٍ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي بَعْضِ مَا يَكُونُ مِنْ حَاجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ خَرَجْنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ ، فَلَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ إِذَا رَجُلٌ يَقْرَأُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ: أَعْتَمْتَ، فَغَمَزَنِي بِيَدِهِ أَسْكُتُ، قَالَ: فَقَرَأَ وَرَكَعَ وَسَجَدَ وَجَلَسَ يَدْعُو وَيَسْتَغْفِرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَلْ تُعْطَهْ " ثُمَّ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْ قِرَاءَةَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ " فَعَلِمْتُ أَنَا وَصَاحِبِي أَنَّهُ عَبْدُ اللهِ ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَقَالَ: سَبَقَكَ بِهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَمَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ ".
علقمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں آپ کے پاس ایک ایسے شخص کی خبر لے کر آیا ہوں جو زبانی (حفظ سے) مصاحف لکھواتا ہے۔ (راوی کہتے ہیں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور غصے میں فرمایا: تجھ پر افسوس، دیکھو کیا کہہ رہے ہو، اور غصہ ہو گئے۔ اس نے کہا: میں آپ کے پاس حق ہی لے کر آیا ہوں۔ فرمایا: وہ کون ہے؟ اس نے کہا: عبداللہ بن مسعود۔ فرمایا: میں کسی کو اس کا اس سے زیادہ حقدار نہیں جانتا، اور میں تمہیں عبداللہ کے بارے میں ایک بات بتاتا ہوں: ہم ایک رات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی ضرورت کے سلسلے میں گفتگو کرتے رہے، پھر ہم نکلے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور ابوبکر کے درمیان چل رہے تھے۔ جب ہم مسجد پہنچے تو دیکھا کہ ایک آدمی (قرآن) پڑھ رہا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اسے غور سے سننے لگے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، دیر ہو گئی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔ وہ (نمازی) قراءت کرتا رہا، پھر رکوع کیا، سجدہ کیا، اور بیٹھ کر دعا اور استغفار کرنے لگا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مانگو، تمہیں دیا جائے گا۔“ پھر فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ قرآن کو تر و تازہ کی طرح پڑھے جیسا وہ نازل ہوا تھا، تو وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔“ تو مجھے اور میرے ساتھی کو معلوم ہو گیا کہ وہ عبداللہ (بن مسعود) ہیں۔ جب میں نے صبح کی تو میں انہیں خوشخبری دینے کے لیے صبح سویرے ان کے پاس گیا، تو انہوں نے کہا: تم سے پہلے ابوبکر یہ (خوشخبری) لے کر آ چکے ہیں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) اور میں نے جب بھی ان سے کسی نیکی میں سبقت لے جانے کی کوشش کی، وہ ہمیشہ مجھ سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8388]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 69، حدیث 8420»
حدیث نمبر: 4165
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ وَأَنَا أُصَلِّي، فَقَالَ:" سَلْ تُعْطَهْ يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ"، فَقَالَ عُمَرُ: فَابْتَدَرْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، فَسَبَقَنِي إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، وَمَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ، إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دور ہی سے فرمایا: ”اے ابن ام عبد! مانگو تمہیں دیا جائے گا“، یہ خوشخبری مجھ تک پہنچانے میں حضرات شیخین کے درمیان مسابقت ہوئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے جس معاملے میں بھی مسابقت کی وہ اس میں سبقت لے گئے، بہرحال! انہوں نے بتایا کہ میں اس دعا کو کبھی ترک نہیں کرتا: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَبِيدُ وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْفَدُ وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں آپ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں، آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک جو کبھی فنا نہ ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنت الخلد میں رفاقت کا سوال کرتا ہوں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4165]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه ابن مسعود.
حدیث نمبر: 1156
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ، وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهَرِ قَلْبِهِ، قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: مَنْ هُوَ وَيْحَكَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: فَمَا زَالَ يُسَرَّى عَنْهُ الْغَضَبُ وَيُطْفَأُ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: وَيْحَكَ، مَا أَعْلَمُ بَقِيَ أَحَدٌ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ فِي الأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَأَنَا مَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، وَخَرَجْنَا مَعَهُ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَ الرَّجُلَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ" قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهْ" مَرَّتَيْنِ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ، فَبَشَّرَهُ، وَلا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلا سَبَقَنِي . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ وَانْتَفَخَ، وَقَالَ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ: فَمَا زَالَ يَسْرِي عَنْهُ، وَقَالَ: وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ، وَلَمْ يَقُلْ: لا يَزَالُ، وَقَالَ: يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، وَقَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ
حضرت علقمہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ آپ عرفہ میں تھے تو اُس نے عرض کی کہ اے امیر المؤمنین، میں کوفہ سے آیا ہوں اور کوفہ میں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو قرآن مجید زبانی لکھواتا ہے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سخت غصّے میں آ گئے اور شدید غضبناک ہوئے حتیٰ کہ قریب تھا کہ کجاوے کے دونوں پہلو غصّے سے لبریز ہو جاتے (سخت غضبناک ہوئے) آپ نے فرمایا کہ تیری بربادی ہو، وہ کون ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ کا غصّہ آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو گیا اور آپ کا غضب ٹھنڈا ہوگیا حتیٰ کہ آپ پہلے کی طرح پر سکون ہو گئے پھر فرمایا کہ تیرا بھلا ہو، مجھے نہیں معلوم کہ ان کے علاوہ کوئی شخص موجود ہو جو اس کام کا ان سے زیادہ حق رکھتا ہو - اور میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ـ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر مسلمانوں کے معاملات میں ہر رات مشورہ کیا کرتے تھے۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر بات چیت کے لئے مو جود تھے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، (پھر جب) واپس جانے کے لئے چلے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باہر آگئے۔ اچانک ہم نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر اس کی قراءت سننے لگے، ہم اس شخص کو پہچاننے ہی والے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ خوشی ہو کہ وہ قرآن مجید کو اسی طرح تازہ پڑھے جیسے وہ نازل ہوا تھا تو اسے ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھنا چاہئے۔“ پھر اُس شخص نے بیٹھ کر دعا مانگنی شروع کر دی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے: ”مانگو، تمہیں وہ عطا کیا جائے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہ بات فرمائی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے (دل میں) کہا کہ اللہ کی قسم، میں صبح ضرور ان کے پاس جاکر انہیں خوش خبری دوں گا۔ چنانچہ میں صبح کے وقت اُن کی طرف گیا تا کہ اُنہیں خوشخبری دوں تو میں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے ہی ان کے پاس پہنچ کر انہیں خوشخبری دے چکے تھے۔ اللہ کی قسم، میں نے جس نیک کام میں بھی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقابلہ کیا تو وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔ یہ جناب ابوموسیٰ کی حدیث ہے مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ اور آپ کی رگیں پھول گئیں۔ جناب سلم بن جنادہ کے الفاظ یہ ہیں کہ تو آہستہ آہستہ ان کا غصّہ اُترنا شروع ہو گیا۔ اور کہا کہ آپ عرفات کے میدان میں کھڑے تھے۔ اور یہ لفظ بیان نہیں کیے۔ مسلسل (نبی علیہ السلام رات کے وقت مشورہ کرتے تھے) اور ”يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ“ کی بجائے ”يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ“ آپ غور سے اُن کی قرأت سننے لگے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”وَاللهِ لَأَغْدُوْنَّ إِلَيْهِ“ اللہ کی قسم، میں ضرور ان کے پاس جاؤں گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2911، والترمذي فى (جامعه) برقم: 169، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2163، وأحمد فى (مسنده) برقم: 37، 177»
ترقیم عوامۃ: 30762 ترقیم الشثری: -- 32137
حدثنا معاوية بن عمرو ، عن زائدة ، عن عاصم ، عن زر ، عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من احب ان يقرا القرآن غضا كما انزل، فليقراه على قراءة ابن ام عبد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [ك].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٣) في [ك]: (معبد).
(٤) ضعيف؛ رواية عاصم عن زر ضعيفة، أخرجه أحمد (٤٢٥٥)، وابن ماجه (١٣٨)، وابن حبان (٧٠٦٧)، وأبو يعلى (٥٠٥٨)، والبزار (٢٦٨١)، والطيالسي (٣٣٤)، والطبراني (٨٤١٧).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص پسند کرتا ہے کہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسے وہ اترا تھا۔ پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32137]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: رواه حماد بن سلمة عن عاصم عن زر مرسلا ورواه أبو بكر بن عياش وزائدة بن قدامة عن عاصم عن زر عن عبد الله وهو صحيح عن عبد الله . قال سعد الشثري: ضعيف؛ رواية عاصم عن زر ضعيفة .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1970، 7066، 7067، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 13، 231، 232، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1927، 1934، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10639، والترمذي فى «جامعه» برقم: 593، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 138، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 36، 3736، 3873، 4250، 4341، 4426، 4427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 332، 338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 16، 17، 5059، 5058، والبزار فى «مسنده» برقم: 12، 13، 12 (م)، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4063، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8413، 8414، 8417، 8415، 8416، 8423، ترقيم محمد عوامة: 30762»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1970، 7066، 7067، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 13، 231، 232، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1927، 1934، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10639، والترمذي فى «جامعه» برقم: 593، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 138، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 36، 3736، 3873، 4250، 4341، 4426، 4427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 332، 338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 16، 17، 5059، 5058، والبزار فى «مسنده» برقم: 12، 13، 12 (م)، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4063، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8413، 8414، 8417، 8415، 8416، 8423، ترقيم محمد عوامة: 30762»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف