🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8396 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8396
سنن نسائی: 5067
الفتح الربانی: 11832
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8396
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: لَمَّا أَمَرَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْمَصَاحِفِ بِمَا أَمَرَ، قَامَ عَبْدُ اللهِ فَحَمِدَ اللهَ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلَا فَغُلُّوا الْمَصَاحِفَ، عَلَى قِرَاءَةِ مَنْ تَأْمُرُنِي أَنْ أَقْرَأَهُ؟ عَلَى قِرَاءَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ؟ فَوَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَابَتَانِ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، لَوْ أَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ بِكِتَابِ اللهِ مِنِّي لَأَتَيْتُهُ.
ابو وائل رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مصاحف کے بارے میں اپنا حکم جاری کیا، تو سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد بیان کی، پھر فرمایا: اے لوگو! اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”اور جو کوئی خیانت کرے وہ قیامت کے دن اپنی خیانت کی ہوئی چیز کے ساتھ آئے گا“ [سورۃ آل عمران: 161] ۔ سن لو! پس مصاحف کو چھپا لو۔ تم مجھے یہ حکم دیتے ہو کہ میں اسے زید بن ثابت کی قراءت کے مطابق پڑھوں؟ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک سے ستر سے کچھ زیادہ سورتیں براہِ راست حاصل کی ہیں، جبکہ زید بن ثابت اس وقت دو چوٹیوں والا (بچہ) تھا اور بچوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اگر مجھے کوئی ایسا شخص معلوم ہوتا جو کتاب اللہ کا مجھ سے زیادہ علم رکھتا ہو تو میں اس کے پاس جاتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8396]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 72، حدیث 8428»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22743، 30686، 32461، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5067
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَأْمُرُونِّي أَقْرَأُ عَلَى قِرَاءَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بَعْدَ مَا قَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَإِنَّ زَيْدًا مَعَ الْغِلْمَانِ لَهُ ذُؤَابَتَانِ".
ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ مجھ سے زید بن ثابت کی قرأت کے مطابق پڑھنے کو کہتے ہو ۱؎، اس کے بعد کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر سے زائد کئی سورتیں سن چکا ہوں، اس وقت زید بچوں کے ساتھ تھے، ان کی دو چوٹیاں تھیں؟۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5067]
حضرت ابووائل رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطاب فرمایا اور کہا: تم مجھے کس طرح مجبور کرتے ہو کہ میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی قراءت کے مطابق پڑھوں جب کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے ستر سے زیادہ سورتیں پڑھ لی تھیں اور زید ابھی بچوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا، اس کی دو مینڈھیاں ہوتی تھیں۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5067]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9257)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن 8 (5000)، صحیح مسلم/الفضائل 22 (2462)، مسند احمد (1/389، 405، 411، 442) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا گیا ہے کہ آپ عثمان رضی اللہ عنہ کے مصحف کے مطابق قرآن پڑھا کریں کیونکہ آپ کے مصحف اور اس میں فرق ہے، تب انہوں نے مصحف عثمانی کے جمع کرنے والے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات کہی، آپ کی نظر اس بات پر نہیں گئی کہ عام صحابہ نے مصحف عثمانی ہی پر اجماع کیا، بہرحال بتصریح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن سات قراءتوں پر نازل ہوا، ابن مسعود صحابی رسول تھے، اور ان کو اپنے اوپر اعتماد تھا، لیکن مصحف عثمانی پر اجماع کے بعد اس کے مطابق پڑھنے پر اجماع امت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11832
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَابَةٌ فِي الْكُتَّابِ (وَفِي لَفْظٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ غُلَامٌ لَهُ ذُؤَابَتَانِ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ)
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ستر سورتیں براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھی ہیں۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اس وقت چھوٹے تھے اور زیر تعلیم تھے۔ انہوں نے لٹیں رکھی ہوئی تھیں۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بچے تھے ان کی دولٹیں تھیں اور وہ بچوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11832]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5000، ومسلم: 2462، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3846 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3846»
وضاحت: فوائد: … اس روایت کی تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۸۴۰۹)۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5000
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں