🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8757 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8757، 8756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11841
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8757
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ طَرَفَ إِصْبَعِهِ فِي فِيهِ، ثُمَّ يَقُولُ: وَاللهِ لَا يَطْعَمُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ ".
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلی کا سرا اپنے منہ میں تر کرتے، پھر فرماتے: ”اللہ کی قسم! بندہ ایمان کا ذائقہ ہرگز نہیں چکھے گا جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے، اور یہ نہ جان لے کہ وہ مرے گا پھر موت کے بعد دوبارہ اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8757]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8789»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11841
وَعَنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ إِصْبَعَهُ فِي فِيهِ ثُمَّ يَقُولُ: وَاللَّهِ لَا يَجِدُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے منہ میں انگلی ڈال کر اسے تر کیا اور پھر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! انسان، ایمان کا ذائقہ اس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اور یہ بات جان نہیں لیتا کہ ایک دن وہ مر جائے گا اور پھر مرنے کے بعد اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث نامی راوی ضعیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8789 و 8788)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8756
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: لَنْ يَجِدَ رَجُلٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ، وَأَنَّهُ مَبْعُوثٌ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”آدمی ایمان کا ذائقہ ہرگز نہیں پائے گا جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہ لائے، اور یہ نہ جان لے کہ وہ مرے گا اور دوبارہ اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8756]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 157، حدیث 8788»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں