🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9308 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9308، 9345
صحیح بخاری: Q687
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2419
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9308
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِذَا كُنْتَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا تَرْكَعْ حَتَّى يَرْكَعَ، وَلَا تَسْجُدْ حَتَّى يَسْجُدَ، وَلَا تَرْفَعْ رَأْسَكَ قَبْلَهُ، فَإِذَا فَرَغَ الْإِمَامُ، وَلَمْ يَقُمْ، وَلَمْ يَنْحَرِفْ، وَكَانَتْ لَكَ حَاجَةٌ فَاذْهَبْ، وَدَعْهُ، فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُكَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم امام کے پیچھے ہو تو اس کے رکوع کرنے سے پہلے رکوع نہ کرو، اور اس کے سجدہ کرنے سے پہلے سجدہ نہ کرو، اور اپنا سر اس سے پہلے نہ اٹھاؤ۔ پھر جب امام فارغ ہو جائے اور نہ اٹھے اور نہ سمت بدلے، اور تمہیں کوئی ضرورت ہو تو چلے جاؤ اور اسے چھوڑ دو، تمہاری نماز مکمل ہو چکی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9308]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 268، حدیث 9340»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q687
وَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ بِالنَّاسِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِذَا رَفَعَ قَبْلَ الْإِمَامِ يَعُودُ فَيَمْكُثُ بِقَدْرِ مَا رَفَعَ ثُمَّ يَتْبَعُ الْإِمَامَ، وَقَالَ الْحَسَنُ: فِيمَنْ يَرْكَعُ مَعَ الْإِمَامِ رَكْعَتَيْنِ وَلَا يَقْدِرُ عَلَى السُّجُودِ يَسْجُدُ لِلرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَقْضِي الرَّكْعَةَ الْأُولَى بِسُجُودِهَا، وَفِيمَنْ نَسِيَ سَجْدَةً حَتَّى قَامَ يَسْجُدُ.
‏‏‏‏ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرض وفات میں لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی (لوگ کھڑے ہوئے تھے) اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ جب کوئی امام سے پہلے سر اٹھا لے (رکوع میں سجدے میں) تو پھر وہ رکوع یا سجدے میں چلا جائے اور اتنی دیر ٹھہرے جتنی دیر سر اٹھائے رہا تھا پھر امام کی پیروی کرے۔ اور امام حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص امام کے ساتھ دو رکعات پڑھے لیکن سجدہ نہ کر سکے، تو وہ آخری رکعت کے لیے دو سجدے کرے۔ پھر پہلی رکعت سجدہ سمیت دہرائے اور جو شخص سجدہ کئے بغیر بھول کر کھڑا ہو گیا تو وہ سجدے میں چلا جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: Q687]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2419
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا كَنْتَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا تَرْكَعْ حَتَّى يَرْكَعَ وَلَا تَسْجُدْ حَتَّى يَسْجُدَ وَلَا تَرْفَعْ رَأْسَكَ قَبْلَهُ، وَإِذَا فَرَغَ الْإِمَامُ وَلَمْ يَقُمْ وَلَمْ يَنْحَرِفْ وَكَانَتْ لَكَ حَاجَةٌ فَاذْهَبْ وَدَعْهُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم امام کے پیچھے ہو، تو تم اس وقت تک رکوع نہ کرو جب تک وہ رکوع نہیں کر لیتا اور اس وقت تک سجدہ نہ کرو جب تک وہ سجدہ نہیں کر لیتا اور تم اس سے پہلے اپنے سر کو نہ اٹھاؤ جب امام (نماز ادا کر کے) فارغ ہو چکا ہو اور نہ ہی وہ اٹھا ہو اور نہ ہی وہ اپنی جگہ سے مڑا ہو اور تمہیں کوئی کام ہو، تو تم چلے جاؤ اور اسے چھوڑ دو کیونکہ تمہاری نماز مکمل ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2419]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9345
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: لَا يُرْكَعُ قَبْلَ الْإِمَامِ، وَلَا يُرْفَعُ قَبْلَهُ، وَلَا يُسْجَدُ قَبْلَهُ، وَلَا يُرْفَعُ قَبْلَهُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”امام سے پہلے رکوع نہ کیا جائے، اور نہ اس سے پہلے سر اٹھایا جائے، اور نہ اس سے پہلے سجدہ کیا جائے، اور نہ اس سے پہلے سر اٹھایا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9345]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 275، حدیث 9377»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں