الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9446 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 9446
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: مَا صَنَعَتِ امْرَأَةٌ خَيْرًا مِنْ أَنْ تَقْعُدَ فِي قَعْرِ بَيْتِهَا تَعْبُدُ رَبَّهَا، تَقُولُ: إِحْدَاهُنَّ أَذْهَبُ إِلَى أَهْلِي فَيَسْتَشْرِفُهَا الشَّيْطَانُ حَتَّى تَقُولَ: مَا رَآنِي أَحَدٌ إِلَّا أَعْجَبْتُهُ ".
ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عورت نے اپنے گھر کے اندرونی حصے میں بیٹھ کر اپنے رب کی عبادت کرنے سے بڑھ کر کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا۔ (ورنہ) ان میں سے کوئی کہتی ہے: میں اپنے میکے جاتی ہوں، تو شیطان اسے (نکلنے پر) اکساتا ہے یہاں تک کہ وہ (دل میں) کہنے لگتی ہے: جس نے بھی مجھے دیکھا اسے میں اچھی لگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 294، حدیث 9478»
حدیث نمبر: 9448
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِنَّ الْمَرْأَةَ عَوْرَةٌ، وَإِنَّهَا إِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَيْتِهَا اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ فَتَقُولُ: مَا رَآنِي أَحَدٌ إِلَّا أَعْجَبْتُهُ، وَأَقْرَبُ مَا تَكُونُ إِلَى اللهِ إِذَا كَانَتْ فِي قَعْرِ بَيْتِهَا ".
ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عورت پردے کی چیز ہے، جب وہ اپنے گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے اکساتا ہے، اور وہ (دل میں) کہنے لگتی ہے: جس نے بھی مجھے دیکھا اسے میں اچھی لگی۔ اور عورت اللہ کے سب سے قریب اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کے اندرونی حصے میں ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9448]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 295، حدیث 9481»