الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9504 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9504
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3202
حدیث نمبر: 9504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ: كَانَ يُكَبِّرُ صَلَاةَ الْغَدَاةِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَيَقْطَعُ صَلَاةَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، يُكَبِّرُ إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ "، قَالَ: " وَكَانَ يُكَبِّرُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ ".
ابواسحاق سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ وہ یوم عرفہ کی نماز صبح میں تکبیر شروع کرتے اور قربانی کے دن کی نماز عصر پر ختم کرتے، عصر پڑھنے پر (آخری) تکبیر کہتے۔ راوی کہتے ہیں: اور وہ یہ تکبیر کہتے تھے: ”اللہ اکبر اللہ اکبر، اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور اللہ اکبر اللہ اکبر، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9504]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 307، حدیث 9538»
حدیث نمبر: 3202
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ [ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ ] رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ عرفہ کے دن، صبح کی نماز سے لے کر، قربانی کے دن عصر کی نماز تک تکبیر کہا: کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3202]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3202]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن