🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9551 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9551، 9552
سنن ترمذی: 3351
مشکوۃ المصابیح: 2088
مسند احمد: 21193، 21197
مسند الحمیدی: 379
صحیح ابن خزیمہ: 2191، 2193
مصنف ابن ابی شیبہ: 8914
صحیح ابن حبان: 3689، 3691
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 317
السنن الكبرى للبيهقي: 8552
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3691
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّارُ الْحَافِظُ ، بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: لَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقُلْتُ حَدِّثْنِي، فَإِنَّهُ كَانَ يُعْجِبُنِي لُقِيُّكَ، وَمَا قَدِمْتُ إِلا لِلِقَائِكَ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَإِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: مَنْ يَقُومُ السَّنَةَ يُصِبْهَا أَوْ يُدْرِكْهَا، قَالَ: لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَلَكِنَّهُ أَحَبَّ أَنْ يُعَمِّيَّ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّهَا لَيْلَةُ سَابِعَةٍ وَعِشْرِينَ بِالآيَةِ الَّتِي حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَفِظْنَاهَا وَعَرَفْنَاهَا، فَكَانَ زِرٌّ يُوَاصِلُ إِلَى السَّحَرِ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَهَا بِيَوْمٍ أَوْ بَعْدَهَا صَعِدَ الْمَنَارَةَ، فَنَظَرَ إِلَى مَطْلِعِ الشَّمْسِ، وَيَقُولُ: " إِنَّهَا تَطْلُعُ لا شُعَاعَ لَهَا حَتَّى تَرْتَفِعَ" .
زر بن حبیش کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے کہا: میرے ساتھ بات چیت کیجئے؛ کیونکہ آپ سے ملاقات کرنا مجھے پسند ہے اور میں صرف آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں۔ آپ مجھے شبِ قدر کے بارے میں بتائیں؛ کیونکہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ جو شخص سال بھر نوافل ادا کرتا رہے وہی اسے پا سکتا ہے، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے؛ لیکن وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ یہ تم سے مخفی رہے، یہ ستائیسویں رات ہوتی ہے جس کی ایک مخصوص نشانی ہے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا اور ہم نے اسے محفوظ رکھا اور اسے جان لیا۔ زر بن حبیش نامی راوی سحری تک صومِ وصال رکھتے تھے، پھر ستائیسویں رات سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کی بات ہے وہ منارے پر چڑھے؛ انہوں نے سورج کے نکلنے کا جائزہ لیا اور یہ کہا کہ یہ طلوع ہوا ہے لیکن اس کی شعاع نہیں تھی جب تک کہ یہ بلند نہیں ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 446، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2187، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3689، 3690، 3691، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5357، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3392، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1378، والترمذي فى (جامعه) برقم: 793، 3351، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8643، 8644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21581» «رقم طبعة با وزير 3683»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 317
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، وَعَبْدَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: قُلْتُ لأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي رَمَضَانَ وَأَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ وَلَكِنْ أَرَادَ أَنْ لا يَتَّكِلُوا ثُمَّ حَلَفَ أُبَيٌّ لا يَسْتَثْنِي أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ قُلْتُ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ بِأَيِّ شَيْءٍ تَعْلَمُ ذَلِكَ؟ قَالَ: بِالآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ صَبِيحَةَ ذَلِكَ الْيَوْمَ لا شُعَاعَ لَهَا.
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا آپ کے بھائی سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”جو پورا سال قیام کرتا ہے وہ لیلۃ القدر پالیتا ہے“، تو ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اُن پر رحم فرمائے۔ انہیں معلوم ہے کہ لیلتہ القدر رمضان میں ہے اور ستائیسویں رات ہے لیکن انہوں نے چاہا ہے کہ لوگ اس پر قناعت کر کے نہ بیٹھ جائیں“، پھر انہوں نے ان شاء اللہ کہے بغیر قسم کھا کر کہا کہ ”لیلۃ القدر رمضان کی ستائیسویں رات ہی ہے“، میں نے کہا اے ابو منذر آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا؟ انہوں نے کہا: ”اس نشانی کی بنیاد پر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی تھی کہ اس صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کی شعائیں مدہم ہوتی ہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذی، التفسیر، باب تفسير سورة القدر، رقم: 3351 وقال حسن صحيح وقال الالبانی: حسن صحيح، سنن ابی داؤد، الصلاة، باب في ليلة القدر، رقم: 1378»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8552
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، قَالَ، ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ ـ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ ـ قَالَ: ثنا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، أَنَّهُمَا سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: يَرْحَمُهُ اللهُ لَقَدْ أَرَادَ أَنْ لَا يَتَّكِلُوا وَلَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَأَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَأَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، قَالَ: قُلْنَا: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ بِأِيِّ شَيْءٍ تَعْرِفُ ذَلِكَ قَالَ: بِالْعَلَامَةِ أَوْ بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ لَا شُعَاعَ لَهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابو المنذر! تمہارے بھائی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جس نے سال بھر قیام کیا وہ لیلۃ القدر پالے گا، تو انہوں نے کہا: «رَحِمَهُ اللّٰهُ» ”اللہ ان پر رحم فرمائے“، اس سے مراد یہ ہے کہ توکل نہ کرو۔ البتہ انہوں نے جان لیا ہے کہ وہ رمضان میں ہے اور اس کے آخری عشرے کی ستائیسویں رات ہے۔ وہ کہتے ہیں: ہم نے کہا: اے ابو المنذر! آپ اسے کیسے پہچانتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ان علامات سے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں کہ ”سورج اس دن بغیر شعاع کے طلوع ہو گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8552]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9552
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرَّوَّاسُ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْهَا، فَقَالَ أُبَيٌّ : رَحِمَ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي لَيْلَةِ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَلَكِنْ أَحَبَّ أَنْ لَا يَتَّكِلُوا ".
زر بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ شب قدر کے بارے میں فرماتے ہیں: جو سارا سال قیام کرے وہ اسے پا لے گا۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، وہ جانتے ہیں کہ یہ رمضان میں، ستائیسویں رات کو ہے، لیکن انہوں نے چاہا کہ لوگ (اس پر) بھروسہ نہ کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9552]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 317، حدیث 9586»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں