الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9662 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9662
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10628
حدیث نمبر: 9662
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، أَنَّ عَلِيًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ: " إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا ".
عبدالکریم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے زبردستی کی گئی باندی کے بارے میں فرمایا: ”اگر وہ کنواری تھی تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ، اور اگر شادی شدہ تھی تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ تاوان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9662]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 341، حدیث 9697»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13668»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13668»
حدیث نمبر: 10628
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ: إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
عبدالکریم بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایسی کنیز کے بارے میں یہ فرمایا ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو کہ اگر تو وہ کنواری ہو تو پھر اس کی قیمت کا دسواں حصہ ادا کیا جائے گا اور اگر وہ ثیبہ ہو تو پھر اس کی قیمت کا بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10628]
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10628]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع