🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
805. بَابُ الزَّجْرِ عَنْ الاستطالة فِي عرض المسلم
مسلمان کی عزت و آبرو پر دست درازی کرنے اور اسے پامال کرنے سے روکنے اور اس کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 2726 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2726
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6575
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3537
المعجم الاوسط: 7151
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5364
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2726
قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا، أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ، وَأَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ صَاحِبِهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سود کے بہتر (72) ابواب یا درجات ہیں، ان میں سے ادنیٰ درجے کا گناہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کرے، اور سب سے بڑا سود کسی شخص کا اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت و آبرو پر ناحق زبان درازی کرنا اور اس کی توہین کرنا ہے“۔
تخریج و تحکیم: اسے امام ابن ابی شیبہ نے اپنی المصنف (22441) میں روایت کیا ہے اور علامہ البانی نے دیگر شواہد کی بنا پر اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [صحیح الجامع: 3537] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: مرسل (إكمال تهذيب الكمال، ج 12، ص 279)»
«قال أبو حاتم الرازي: هو مرسل لم يدرك يحيى بن إسحاق البراء ولا أدرك والده البراء (علل الحديث، ج 3، ص 620)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7147، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5976»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6575
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ. وَإِنَّ أَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ؛ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سود کے بہتر دروازے ہیں، جن میں سے سب سے کم تر یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ صحبت کر لے، اور سب سے بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6575]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7147، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5364»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3537
«الربا اثنان وسبعون بابا أدناها مثل إتيان الرجل أمه وإن أربى الربا استطالة الرجل في عرض أخيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سود کے بہتر دروازے ہیں، ان میں سب سے ہلکا اپنی ماں سے بدفعلی کرنے کے برابر ہے، اور سب سے بڑا سود آدمی کا اپنے بھائی کی عزت پر زبان درازی کرنا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3537]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن البراء. الصحيحة 1871.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7151
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا، أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ، وَأَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سود کے بہتر دروازے ہیں، ان میں سے ادنیٰ درجہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کرے، اور بدترین سود کسی شخص کا اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت و آبرو پر ناحق زبان درازی کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف عمر بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عمر بن راشد رحمہ اللہ سے اسے صرف معاویہ بن ہشام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، نیز سیدنا البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7151]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: مرسل «إكمال تهذيب الكمال، ج 12، ص 279» »
«قال الهيثمي: فيه عمر بن راشد وثقه العجلي وضعفه جمهور الأئمة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 117» »
«قال أبو حاتم الرازي: هو مرسل لم يدرك يحيى بن إسحاق البراء ولا أدرك والده البراء «علل الحديث، ج 3، ص 620» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2726»

الحكم على الحديث:
مرسل، وفيه عمر بن راشد ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5364
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ، وَإِنْ أَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سود کے بہتر (72) ابواب ہیں، ان میں سے کم ترین (کا گناہ) ایسا ہے جیسے کوئی مرد اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کرے، اور یقیناً سود کی بدترین قسم کسی شخص کا اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت و آبرو کے درپے ہونا ہے۔“ اسے امام طبرانی نے ’المعجم الاوسط‘ میں عمر بن راشد کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ (عمر بن راشد) ضعیف راوی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5364]
تخریج الحدیث: «رواه الطبراني في الأوسط من طريق عمر بن راشد، وهو ضعيف»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7147، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5975»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں