الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1117. سُورَةُ الْمُمْتَحَنَةِ
سورہ الممتحنہ۔
اطراف الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3756 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3756
صحیح بخاری: Q6106
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15662
حدیث نمبر: 3756
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ .
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: كَتَبَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ كِتَابًا إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَأَطْلَعَ اللهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فِي إِثْرِ الْكِتَابِ، فَأَدْرَكَا الْمَرْأَةَ عَلَى بَعِيرٍ، فَاسْتَخْرَجَاهُ مِنْ قُرُونِهَا، فَأَتَيَا بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ ، فَقَالَ: يَا حَاطِبُ ، أَنْتَ كَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَا وَاللهِ إِنِّي لَنَاصِحٌ لِلهِ تَعَالَى وَلِرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ كُنْتُ غَرِيبًا فِي أَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ أَهْلِي بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَخَشِيتُ ; فَكَتَبْتُ كِتَابًا لَا يَضُرُّ اللهَ وَرَسُولَهُ شَيْئًا، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ مَنْفَعَةً لِأَهْلِي، قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: فَاخْتَرَطْتُ سَيْفِي، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمْكِنِّي مِنْ حَاطِبٍ ; فَإِنَّهُ قَدْ كَفَرَ، فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، مَا يُدْرِيكَ، لَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ عَلَى هَذِهِ الْعِصَابَةِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ; فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ. إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
وَذَكَرَ الْحُمَيْدِيُّ عَنِ الْبَرْقَانِيِّ أَنَّ مُسْلِمًا أَخْرَجَهُ.
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : وَلَمْ يَذْكُرْهُ خَلَفٌ ، وَلَا أَبُو مَسْعُودٍ .
قُلْتُ: أَخْرَجَ مُسْلِمٌ بِهَذَا السَّنَدِ عِدَّةَ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کے نام ایک خط لکھا، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاملے پر مطلع فرما دیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو اس خط کے تعاقب میں روانہ فرمایا۔ ان دونوں نے اس عورت کو جا لیا جو اونٹ پر سوار (خط لے جا رہی) تھی، پھر انہوں نے وہ خط اس کے بالوں کی مینڈھیوں سے برآمد کیا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب رضی اللہ عنہ کو بلوا کر دریافت فرمایا: ”اے حاطب! کیا یہ خط تم نے لکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں اس فعل پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مخلص اور خیر خواہ ہوں، لیکن مکہ میں میرا کوئی خاندانی جتھا یا پشت پناہ نہ تھا جبکہ میرے اہل و عیال انہی لوگوں کے درمیان مقیم تھے، پس میں (ان کی جان و مال کے حوالے سے) ڈر گیا؛ چنانچہ میں نے ایک ایسا خط لکھ دیا جس سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا، اور (میرا مقصد یہ تھا کہ) شاید یہ میرے گھر والوں کے لیے (اہلِ مکہ کے شر سے بچاؤ کا) فائدہ مند ثابت ہو جائے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) اپنی تلوار سونت لی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے حاطب پر قابو دیجیے تاکہ میں اس کی گردن اڑا دوں، کیونکہ اس نے کفر (جیسا عمل) کیا ہے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ نے اہلِ بدر کے حال پر مطلع ہو کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو عمل کرو، میں نے یقیناً تمہیں بخش دیا ہے۔“
اس کی سند صحیح ہے۔ امام حمیدی نے برقانی کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ امام حمیدی کہتے ہیں کہ اسے خلف اور ابومسعود نے ذکر نہیں کیا۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ امام مسلم نے اسی سند کے ساتھ اس کے علاوہ بھی کئی احادیث کی تخریج کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3756]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: أَخْرَجَ مُسْلِمٌ بِهَذَا السَّنَدِ عِدَّةَ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا .»
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 304)»
«قال ابن الباقلاني: أنكر هذه الرواية وقال ليست بمعروفة (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 323)»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح (المطالب العالية، ج 15، ص 351)»
«أخرجه مسند البزار برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2668، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15661، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6823»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: Q6106
وَقَالَ عُمَرُ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
اور عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب بن ابی بلتعہ کے متعلق کہا کہ وہ منافق ہے اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر! تو کیا جانے اللہ تعالیٰ نے تو بدر والوں کو عرش پر سے دیکھا اور فرما دیا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6106]
حدیث نمبر: 15662
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كَتَبَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ كِتَابًا إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَأَطْلَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ فِي أَثَرِ الْكِتَابِ، فَأَدْرَكَا الْمَرْأَةَ عَلَى بَعِيرٍ، فَاسْتَخْرَجَاهُ مِنْ قُرُونِهَا، فَأَتَيَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ فَقَالَ:" يَا حَاطِبُ، أَنْتَ كَتَبْتَ هَذَا [ الْكِتَابَ ] ؟". قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَنَاصِحٌ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، وَلَكِنِّي كُنْتُ غَرِيبًا فِي أَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ أَهْلِي بَيْنَ ظَهْرَانِيهِمْ وَخَشِيتُ عَلَيْهِمْ، فَكَتَبْتُ كِتَابًا لَا يَضُرُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ شَيْئًا، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ مَنْفَعَةً لِأَهْلِي، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: فَاخْتَرَطْتُ سَيْفِي، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمْكِنِّي مِنْ حَاطِبٍ ; فَإِنَّهُ قَدْ كَفَرَ فَأَضْرِبُ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مَا يُدْرِيكَ؟ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى هَذِهِ الْعِصَابَةِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حاطب بن ابی بلتعہ (رضی اللہ عنہ) نے اہل مکہ کی طرف ایک مکتوب لکھا، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو اس کی اطلاع دیدی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی اور زبیر کو اس مکتوب کے پیچھے بھیجا، وہ دونوں ایک عورت کے پاس پہنچے، جو ایک اونٹ پر سوار تھی، ان دونوں نے اس کے بالوں میں سے وہ مکتوب نکلوایا اور وہ مکتوب لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، وہ مکتوب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب کو بلوایا اور دریافت کیا: اے حاطب! کیا تم نے یہ مکتوب لکھا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خیرخواہ ہوں لیکن میں مکہ میں غریب الوطن تھا، اور میرے اہل خانہ ان لوگوں کے درمیان موجود ہیں، مجھے ان اہل خانہ کے حوالے سے اندیشہ ہوا، تو میں نے ایک ایسا مکتوب لکھا، جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی نقصان نہیں کر سکتا، لیکن یہ ہو سکتا تھا کہ وہ میرے اہل خانہ کے لئے نفع کا باعث بن جاتا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی تلوار نکالی اور پھر میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے حاطب کو قتل کرنے کی اجازت دیجئے، کیونکہ اس نے کفر کا ارتکاب کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم؟ ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے اہل بدر سے تعلق رکھنے والے اس گروہ کی طرف جھانک کر دیکھا ہو اور پھر یہ فرمایا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اس کو امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15662]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2605)، أخرجه مسند البزار برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2668، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6823»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح