🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1364. ذِكْرِ ابن صياد والتردد فِي كونه الدجال
ابن صیاد اور اس کے دجال ہونے میں تردد کا بیان۔
اطراف الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 4523 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4523
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7651، 7829
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4523
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: إِنَّهُ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ الدَّجَّالِ ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ ، أَلَا وَإِنَّهُ قَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، أَلَا وَإِنِّي عَاهِدٌ إِلَيْكُمْ فِيهِ عَهْدًا لَمْ يَعْهَدْهُ نَبِيٌّ إِلَى أُمَّتِهِ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُمْنَى مَمْسُوحَةٌ كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي جَانِبِ حَائِطٍ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، مَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَالنَّارُ رَوْضَةٌ خَضْرَاءُ، وَالْجَنَّةُ غَبْرَاءُ ذَاتُ دُخَانٍ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلَانِ يُنْذِرَانِ أَهْلَ الْقُرَى، كُلَّمَا دَخَلَا قَرْيَةً أَنْذَرَا أَهْلَهَا، فَإِذَا خَرَجَا مِنْهُ دَخَلَ أَوَّلُ أَصْحَابِ الدَّجَّالِ ، فَيَدْخُلُ الْقُرَى كُلَّهَا غَيْرَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، حُرِّمَتَا عَلَيْهِ، وَالْمُؤْمِنُونَ مُتَفَرِّقُونَ فِي الْأَرْضِ، فَيَجْمَعُهُمُ اللهُ تَعَالَى، فَيَقُولُ رَجُلٌ مِنْهُمْ: وَاللهِ لَأَنْطَلِقَنَّ فَلَأَنْظُرَنَّ هَذَا الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ لَهُ أَصْحَابُهُ: إِنَّا لَا نَدَعُكَ تَأْتِيهِ، وَلَوْ عَلِمْنَا أَنَّهُ لَا يَفْتِنُكَ لَخَلَّيْنَا سَبِيلَكَ، وَلَكِنَّا نَخَافُ أَنْ يَفْتِنَكَ فَتَتَّبِعَهُ، فَيَأْبَى إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُ، فَيَنْطَلِقُ حَتَّى إِذَا أَتَى أَدْنَى مَسْلَحَةٍ مِنْ مَسَالِحِهِ أَخَذُوهُ، فَسَأَلُوهُ: مَا شَأْنُهُ؟ وَأَيْنَ يُرِيدُ؟ فَيَقُولُ: أُرِيدُ الدَّجَّالَ الْكَذَّابَ، فَيَقُولُونَ: أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ فَيَكْتُبُونَ إِلَيْهِ: إِنَّا أَخَذْنَا رَجُلًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا، فَنَقْتُلُهُ، أَمْ نَبْعَثُ بِهِ إِلَيْكَ؟ فَيَقُولُ: أَرْسِلُوا بِهِ إِلَيَّ، فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَيْهِ، فَلَمَّا رَآهُ عَرَفَهُ بِنَعْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ الدَّجَّالُ الْكَذَّابُ الَّذِي أَنْذَرَنَا مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ الدَّجَّالُ : أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ لَتُطِيعَنِّي فِيمَا آمُرُكَ بِهِ، أَوْ لَأَشُقَّنَّكَ شَقَّتَيْنِ، فَيُنَادِي الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ ، فَيَأْمُرُ بِهِ فَمَدَّ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِحَدِيدَةٍ، فَوُضِعَتْ عَلَى عَجْبِ ذَنَبِهِ، فَشَقَّهُ شَقَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ الدَّجَّالُ لِأَوْلِيَائِهِ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكُمْ هَذَا، أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَبُّكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، فَيَأْخُذُ عَصًا فَيَضْرِبُ بِهَا إِحْدَى شِقَّيْهِ أَوِ الصَّعِيدَ، فَاسْتَوَى قَائِمًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَوْلِيَاؤُهُ صَدَّقُوهُ، وَأَحَبُّوهُ وَأَيْقَنُوا بِهِ أَنَّهُ رَبُّهُمْ وَاتَّبَعُوهُ، فَيَقُولُ الدَّجَّالُ لِلْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ: أَلَا تُؤْمِنُ بِي؟ فَقَالَ: أَنَا الْآنَ أَشَدُّ بَصِيرَةً فِيكَ مِنِّي، ثُمَّ نَادَى فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ ، مَنْ أَطَاعَهُ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَمَنْ عَصَاهُ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَ الدَّجَّالُ : لَتُطِيعَنِّي أَوْ لَأَذْبَحَنَّكَ، فَقَالَ: وَاللهِ لَا أُطِيعُكَ أَبَدًا، إِنَّكَ لَأَنْتَ الْكَذَّابُ، فَأَمَرَ بِهِ، فَأُضْجِعَ وَأَمَرَ بِذَبْحِهِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ، لَا يُسَلَّطُ عَلَيْهِ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً، فَأَخَذَ بِيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ، وَهِيَ غَيْرُ ذَاتِ دُخَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَلِكَ الرَّجُلُ أَقْرَبُ أُمَّتِي مِنِّي، وَأَرْفَعُهُمْ دَرَجَةً، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قُلْتُ: فَكَيْفَ يَهْلِكُ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ.
قُلْتُ: إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ هُوَ يُهْلِكُهُ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ، غَيْرَ أَنَّ اللهَ تَعَالَى مُهْلِكُهُ وَمَنْ مَعَهُ، قُلْتُ: فَمَاذَا يَكُونُ بَعْدَهُ؟ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ بَعْدَهُ الْغُرُوسَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْ بَعْدِهِ الْأَمْوَالَ، قُلْتُ: سُبْحَانَ اللهِ أَبْعَدَ الدَّجَّالِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَيَمْكُثُونَ فِي الْأَرْضِ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَمْكُثُوا، ثُمَّ يُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيُهْلِكُونَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ تَعَلَّقَ بِحِصْنٍ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ أَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: إِنَّمَا بَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ وَمَنْ فِي السَّمَاءِ فَيَرْمُونَ بِسِهَامِهِمْ، فَخَرَّتْ عَلَيْهِ مُتَغَيِّرَةً دَمًا، فَقَالُوا: قَدِ اسْتَرَحْتُمْ مِمَّنْ فِي السَّمَاءِ، وَبَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ، فَحَاصَرُوهُمْ حَتَّى اشْتَدَّ عَلَيْهِمُ الْحَصَرُ وَالْبَلَاءُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَرْسَلَ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِمْ نَغَفًا فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَقَصَمَتْ أَعْنَاقَهُمْ، فَمَالَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ مَوْتَى، فَقَالَ رَجُلٌ: قَتَلَهُمُ رَبُّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: إِنَّمَا يَفْعَلُونَ هَذَا مُخَادَعَةً، فَنَخْرُجُ إِلَيْهِمْ فَيُهْلِكُونَا كَمَا أَهْلَكُوا إِخْوَانَنَا، فَقَالَ: افْتَحُوا لِيَ الْبَابَ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: لَا نَفْتَحُ، فَقَالَ: دَلُّونِي بِحَبْلٍ، فَلَمَّا نَزَلَ وَجَدَهُمْ مَوْتَى، فَخَرَجَ النَّاسُ مِنْ حُصُونِهِمْ.
فَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ مَوَاشِيَهُمْ جَعَلَهَا اللهُ تَعَالَى لَهُمْ حَيَاةً يَقْتَضِمُونَهَا، مَا يَجِدُونَ غَيْرَهَا، قَالَ: وَحَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ بَعْدَهُمُ الْغُرُوسَ، وَيَتَّخِذُونَ الْأَمْوَالَ، قَالَ: قُلْتُ: فَسُبْحَانَ اللهِ أَبَعْدَ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ فِي تِجَارَاتِهِمْ إِذْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: أَتَى أَمْرُ اللهِ، فَفَزِعَ أَهْلُ الْأَرْضِ حِينَ سَمِعُوا الدَّعْوَةَ، وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، ثُمَّ أَقْبَلُوا عَلَى تِجَارَتِهِمْ وَأَسْوَاقِهِمْ وَصِنَاعَتِهِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ نُودُوا مَرَّةً أُخْرَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَتَى أَمْرُ اللهِ، فَانْطَلَقُوا نَحْوَ الدَّعْوَةِ الَّتِي سَمِعُوا، وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَفِرُّ مِنْ غَنَمِهِ وَسِلْعِهِ قِبَلَ الدَّعْوَةِ، إِذْ لَقُوا اللهَ، وَذُهِلُوا فِي مَوَاشِيهِمْ، وَعِنْدَ ذَلِكَ عُطِّلَتِ الْعِشَارُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَسْعَوْنَ قِبَلَ الدَّعْوَةِ، إِذْ لَقُوا اللهَ تَعَالَى فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ، وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللهُ، فَمَكَثُوا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ مَرَّةً أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، ثُمَّ تَجِيءُ جَهَنَّمُ لَهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ، ثُمَّ يُنَادَى، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
وَقَدْ أَخْرَجَ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْهُ قِصَّةَ الشَّفَاعَةِ، وَقِصَّةَ بَعْثِ النَّارِ، وَغَيْرَ ذَلِكَ، وَفِي سِيَاقِ هَذَا بَعْضُ مُخَالَفَةٍ وَمَا فِي الصَّحِيحِ أَصَحُّ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے دجال کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال کے فتنے سے ڈرایا ہے، خبردار! وہ کھانا کھا چکا ہے، اور یقیناً میں تمہیں اس کے بارے میں ایسی بات بتانے والا ہوں جو کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں بتائی؛ آگاہ رہو! اس کی دائیں آنکھ بالکل سپاٹ اور بے نور ہوگی گویا کہ وہ دیوار کے ایک کونے پر لگا ہوا بلغم کا نشان ہے، اور اس کی بائیں آنکھ موتی کی طرح چمکتے ہوئے ستارے جیسی ہوگی، اس کے ساتھ جنت اور دوزخ کی مانند (نمونے) ہوں گے، پس (جسے وہ آگ کہے گا) وہ حقیقت میں ہرا بھرا باغ ہوگا اور جسے وہ جنت کہے گا وہ دھوئیں والی گرد آلود جگہ ہوگی، اس کے آگے دو آدمی ہوں گے جو بستیوں کے رہنے والوں کو خبردار کریں گے، وہ جس بستی میں داخل ہوں گے وہاں کے لوگوں کو (دجال کے فتنے سے) ڈرائیں گے اور جب وہ وہاں سے نکلیں گے تو دجال کے ساتھیوں کا ہراول دستہ داخل ہوگا، وہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ تمام بستیوں میں داخل ہوگا کیونکہ یہ دونوں شہر اس پر حرام کر دیے گئے ہیں، اس وقت اہل ایمان زمین میں بکھرے ہوئے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں ایک جگہ جمع فرما دے گا، ان میں سے ایک شخص کہے گا کہ اللہ کی قسم! میں ضرور جاؤں گا تاکہ اس شخص کو دیکھوں جس سے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا تھا، اس کے ساتھی کہیں گے کہ ہم تمہیں وہاں نہیں جانے دیں گے، اگر ہمیں علم ہوتا کہ وہ تمہیں فتنے میں نہیں ڈالے گا تو ہم تمہارا راستہ نہ روکتے لیکن ہمیں خوف ہے کہ کہیں وہ تمہیں آزمائش میں نہ ڈال دے اور تم اس کی پیروی نہ کر بیٹھو، مگر وہ جانے پر بصر رہے گا، چنانچہ وہ چل پڑے گا یہاں تک کہ جب وہ دجال کی چوکیوں میں سے قریبی چوکی پر پہنچے گا تو پہرے دار اسے پکڑ کر پوچھیں گے کہ تمہارا کیا معاملہ ہے اور کہاں کا ارادہ ہے؟ وہ کہے گا کہ میں اس کذاب دجال کے پاس جانا چاہتا ہوں، وہ کہیں گے کہ کیا تم اسے کذاب کہتے ہو؟ پھر وہ دجال کو لکھ بھیجیں گے کہ ہم نے ایک ایسے شخص کو پکڑا ہے جو اس طرح کی باتیں کر رہا ہے، کیا ہم اسے قتل کر دیں یا آپ کے پاس بھیج دیں؟ وہ کہے گا کہ اسے میرے پاس بھیج دو، پس وہ اسے لے کر دجال کے پاس پہنچیں گے، جب وہ مومن اسے دیکھے گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی نشانیوں سے اسے پہچان لے گا اور کہے گا کہ تو ہی وہ کذاب دجال ہے جس سے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا تھا، دجال اس سے کہے گا کہ کیا تو یہ باتیں کرتا ہے؟ اب یا تو تو میری اطاعت کر جس کا میں تجھے حکم دوں یا پھر میں تیرے دو ٹکڑے کر دوں گا، وہ مومن بندہ لوگوں میں پکار کر کہے گا کہ اے لوگو! یہ مسیح کذاب ہے، دجال اسے لٹانے کا حکم دے گا اور پھر لوہے کی ایک آری منگوا کر اس کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے پر رکھ کر اسے دو حصوں میں چیر دے گا، پھر دجال اپنے پیروکاروں سے کہے گا کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر میں اسے دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم اس بات کا یقین نہیں کر لو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟ وہ کہیں گے کہ جی ہاں! پھر وہ ایک لاٹھی لے کر اس کے ایک ٹکڑے کو یا زمین کو مارے گا تو وہ شخص دوبارہ صحیح سلامت کھڑا ہو جائے گا، جب اس کے ماننے والے یہ دیکھیں گے تو اس کی تصدیق کریں گے اور اسے اپنا رب مان کر اس کی محبت میں مبتلا ہو جائیں گے، پھر دجال اس مومن بندے سے کہے گا کہ کیا اب بھی مجھ پر ایمان نہیں لاتا؟ وہ کہے گا کہ اب تو میری بصیرت تیرے بارے میں پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہو گئی ہے، پھر وہ لوگوں میں پکارے گا کہ اے لوگو! یہ مسیح کذاب ہے، جو اس کی اطاعت کرے گا وہ آگ میں جائے گا اور جو اس کی نافرمانی کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، دجال کہے گا کہ تو میری اطاعت کر ورنہ میں تجھے ذبح کر دوں گا، وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم! میں کبھی تیری اطاعت نہیں کروں گا، تو ہی وہ کذاب ہے، دجال اسے لٹانے اور ذبح کرنے کا حکم دے گا لیکن وہ اسے ذبح نہیں کر پائے گا کیونکہ اسے صرف ایک ہی بار اس پر تسلط دیا گیا تھا، پھر وہ اسے ہاتھ پاؤں سے پکڑ کر اس آگ میں پھینک دے گا جو بغیر دھوئیں کے (باغ) ہوگی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص میری امت میں میرے سب سے زیادہ قریب اور بلند مرتبے والا ہوگا، ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر دجال کیسے ہلاک ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے
میں نے عرض کیا: کیا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اسے ہلاک کریں گے؟ ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ بہتر جانتا ہے، البتہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والا ہے، میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ لوگ اس کے بعد درخت لگائیں گے اور مال و دولت جمع کریں گے، میں نے حیرت سے کہا کہ سبحان اللہ! کیا دجال کے بعد بھی ایسا ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں! وہ زمین میں جتنا عرصہ اللہ چاہے گا قیام کریں گے، پھر یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے، وہ زمین میں موجود تمام لوگوں کو ہلاک کر دیں گے سوائے ان کے جو قلعوں میں پناہ گزین ہوں گے، جب وہ اہل زمین سے فارغ ہو جائیں گے تو ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر کہیں گے کہ اب صرف وہ بچے ہیں جو قلعوں میں ہیں یا آسمان میں ہیں، پھر وہ اپنے تیر آسمان کی طرف چلائیں گے جو خون آلود ہو کر واپس گریں گے، وہ کہیں گے کہ تم نے آسمان والوں سے بھی نجات پا لی ہے اب صرف قلعوں والے باقی ہیں، وہ ان کا محاصرہ کر لیں گے یہاں تک کہ محصورین پر تنگی اور آزمائش شدید ہو جائے گی، اسی دوران اللہ تعالیٰ ان (یاجوج ماجوج) کی گردنوں میں کیڑے پیدا کر دے گا جو ان کی گردنیں توڑ دیں گے اور وہ مردہ ہو کر ایک دوسرے پر ڈھیر ہو جائیں گے، ایک شخص (قلعہ سے) پکارے گا کہ رب کعبہ کی قسم! اللہ نے انہیں مار دیا، لوگ کہیں گے کہ وہ ایسا ہمیں دھوکہ دینے کے لیے کر رہے ہیں، اگر ہم باہر نکلے تو وہ ہمیں بھی ہلاک کر دیں گے جیسے ہمارے بھائیوں کو کیا، وہ شخص کہے گا کہ میرے لیے دروازہ کھولو، ساتھی انکار کریں گے تو وہ کہے گا کہ مجھے رسی سے نیچے لٹکا دو، جب وہ نیچے اترے گا تو انہیں مردہ پائے گا، تب لوگ قلعوں سے باہر نکل آئیں گے
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ اللہ تعالیٰ ان کے چوپایوں کے لیے یاجوج ماجوج کے اجسام کو خوراک بنا دے گا جسے وہ چریں گے اور انہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ لوگ اس کے بعد باغات لگائیں گے اور مال و دولت اکٹھا کریں گے، میں نے عرض کیا کہ سبحان اللہ! کیا یاجوج ماجوج کے بعد بھی؟ فرمایا کہ ہاں! پس وہ اپنی تجارتوں میں مصروف ہوں گے کہ اچانک آسمان سے ایک پکارنے والا پکارے گا کہ اللہ کا حکم (قیامت) آگیا ہے، اہل زمین یہ پکار سن کر گھبرا جائیں گے اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے، پھر دوبارہ اپنی تجارت، بازاروں اور کام کاج میں جت جائیں گے، اسی دوران انہیں پھر پکارا جائے گا کہ اے لوگو! اللہ کا حکم آگیا ہے، پس وہ اس پکار کی طرف چل پڑیں گے اور آدمی اپنی بھیڑ بکریوں اور سامان تجارت کو چھوڑ کر اس آواز کی سمت بھاگے گا یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملیں گے اور اپنے چوپایوں سے غافل ہو جائیں گے، اس وقت ﴿وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ [سورة التكوير: 4] ”اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں (اپنے حال پر) چھوڑ دی جائیں گی“ والا معاملہ ہوگا، وہ اس پکار کی طرف دوڑ رہے ہوں گے کہ اچانک اللہ تعالیٰ کے حضور اس حال میں پیش ہوں گے کہ ﴿فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ﴾ [سورة البقرة: 210] ”بادلوں کے سائبانوں میں (اللہ کا عذاب یا فیصلہ آئے گا)“ اور صور پھونک دیا جائے گا، پس ﴿فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ﴾ [سورة الزمر: 68] ”پس جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں وہ سب بے ہوش (یا فنا) ہو جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے“، پھر وہ جتنا عرصہ اللہ چاہے گا اسی حال میں رہیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے، پھر جہنم لائی جائے گی جس کی چنگھاڑنے اور جوش مارنے کی آوازیں آ رہی ہوں گی، پھر منادی کی جائے گی، اور آگے لمبی حدیث ذکر کی
اس حدیث کا شفاعت اور جہنم میں بھیجے جانے والا قصہ اصحاب سنن نے بھی روایت کیا ہے، البتہ اس سیاق میں کچھ اختلاف موجود ہے اور جو صحیحین (بخاری و مسلم) میں ہے وہ زیادہ صحیح ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: وَقَدْ أَخْرَجَ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْهُ قِصَّةَ الشَّفَاعَةِ، وَقِصَّةَ بَعْثِ النَّارِ، وَغَيْرَ ذَلِكَ، وَفِي سِيَاقِ هَذَا بَعْضُ مُخَالَفَةٍ وَمَا فِي الصَّحِيحِ أَصَحُّ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: في إسناده عطية وهو ضعيف (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 110)»
«0»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7651
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ، أَلَا وَإِنَّهُ قَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، أَلَا إِنِّي عَاهِدٌ إِلَيْكُمْ فِيهِ عَهْدًا لَمْ يَعْهَدْهُ نَبِيٌّ إِلَى أُمَّتِهِ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُمْنَى مَمْسُوحَةٌ كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي جَانِبِ حَائِطٍ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، مَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَالنَّارُ رَوْضَةٌ خَضْرَاءُ، وَالْجَنَّةُ غَبْرَاءُ ذَاتُ دُخَانٍ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلَانِ يُنْذِرَانِ أَهْلَ الْقُرَى، كُلَّمَا دَخَلَا قَرْيَةً أَنْذَرَا أَهْلَهَا، فَإِذَا خَرَجَا مِنْهَا دَخَلَ أَوَّلُ أَصْحَابِ الدَّجَّالِ، فَيَدْخُلُ الْقُرَى كُلَّهَا غَيْرَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ حُرِّمَتَا عَلَيْهِ، وَالْمُؤْمِنُونَ مُتَفَرِّقُونَ فِي الْأَرْضِ، فَيَجْمَعُهُمُ اللَّهُ، فَيَقُولُ رَجُلٌ مِنْهُمْ: وَاللَّهِ لَأَنْطَلِقَنَّ فَلَأَنْظُرَنَّ هَذَا الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيَقُولُ لَهُ أَصْحَابُهُ: إِنَّا لَا نَدَعُكَ تَأْتِيهِ وَلَوْ عَلِمْنَا أَنَّهُ لَا يَفْتِنُكَ لَخَلَّيْنَا سَبِيلَكَ، وَلَكِنَّا نَخَافُ أَنْ يَفْتِنَكَ فَتَتَّبِعَهُ. فَيَأْبَى إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُ، فَيَنْطَلِقُ حَتَّى إِذَا أَتَى أَدْنَى مَسْلَحَةٍ مِنْ مَسَالِحِهِ، أَخَذُوهُ فَسَأَلُوهُ: مَا شَأْنُهُ وَأَيْنَ يُرِيدُ؟ فَيَقُولُ: أُرِيدُ الدَّجَّالَ الْكَذَّابَ. فَيَقُولُونَ: أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ فَيَكْتُبُونَ إِلَيْهِ أَنَّا أَخَذْنَا رَجُلًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا. فَنَقْتُلُهُ أَمْ نَبْعَثُ بِهِ إِلَيْكَ؟ فَيَقُولُ: أَرْسِلُوا بِهِ إِلَيَّ. فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَيْهِ، فَلَمَّا رَآهُ عَرَفَهُ بِنَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ الدَّجَّالُ الْكَذَّابُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُ الدَّجَّالُ: أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ ذَلِكَ؛ لَتُطِيعَنِّي فِيمَا آمُرُكَ بِهِ أَوْ لَأَشُقَّنَّكَ شِقَّيْنِ. فَيُنَادِي الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ. فَأَمَرَ بِهِ فَمُدَّ بِرِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِحَدِيدَةٍ فَوُضِعَتْ عَلَى عَجَبِ ذَنَبِهِ فَشَقَّهُ شِقَّيْنِ، ثُمَّ قَالَ الدَّجَّالُ لِأَوْلِيَائِهِ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَحْيَيْتُ هَذَا أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَبُّكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيَأْخُذُ عَصًا فَيَضْرِبُ إِحْدَى شِقَّيْهِ أَوِ الصَّعِيدَ، فَاسْتَوَى قَائِمًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَوْلِيَاؤُهُ صَدَّقُوهُ وَأَحَبُّوهُ وَأَيْقَنُوا بِهِ أَنَّهُ رَبُّهُمْ وَاتَّبَعُوهُ، فَيَقُولُ الدَّجَّالُ لِلْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ: أَلَا تُؤْمِنُ بِي؟ فَقَالَ: أَنَا الْآنَ فِيكَ أَشَدُّ بَصِيرَةً. ثُمَّ نَادَى فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ مَنَ أَطَاعَهُ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَمَنْ عَصَاهُ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ الدَّجَّالُ: لَتُطِيعَنِّي أَوْ لَأَذْبَحَنَّكَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُطِيعُكَ أَبَدًا، إِنَّكَ لَأَنْتَ الْكَذَّابُ. فَأَمَرَ بِهِ فَاضْطُجِعَ وَأَمَرَ بِذَبْحِهِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ، لَا يُسَلَّطُ عَلَيْهِ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً، فَأَخَذَ بِيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ وَهِيَ غَبْرَاءُ ذَاتُ دُخَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَلِكَ الرَّجُلُ أَقْرَبُ أُمَّتِي مِنِّي، وَأَرْفَعُهُمْ دَرَجَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: كَانَ يَحْسَبُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ ذَلِكَ الرَّجُلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُلْتُ: فَكَيْفَ يَهْلِكُ؟ قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ. قُلْتُ: إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هُوَ يُهْلِكُهُ، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ غَيْرَ أَنَّ اللَّهَ يُهْلِكُهُ وَمَنْ مَعَهُ. قُلْتُ: فَمَاذَا يَكُونُ بَعْدَهُ؟ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ مِنْ بَعْدِهِ الْغُرُوسَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْ بَعْدِهِ الْأَمْوَالَ. قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أَبَعْدَ الدَّجَّالِ؟! قَالَ: نَعَمْ. فَيَمْكُثُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثُوا ثُمَّ تُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ فَيُهْلِكُونَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ تَعَلَّقَ بِحِصْنٍ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ أَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: إِنَّمَا بَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ وَمَنْ فِي السَّمَاءِ، فَيَرْمُونَ سِهَامَهُمْ فَخَرَّتْ عَلَيْهِمْ مُنْغَمِرَةً دَمًا، فَقَالُوا: قَدِ اسْتَرَحْتُمْ مِمَّنْ فِي السَّمَاءِ وَبَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ، فَحَاصَرُوهُمْ حَتَّى اشْتَدَّ عَلَيْهِمُ الْحَصْرُ وَالْبَلَاءُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ نَغَفًا فِي أَعْنَاقِهِمْ فَقَصَمَتْ أَعْنَاقَهُمْ، فَمَالَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ مَوْتَى، فَقَالَ رَجُلٌ: قَتَلَهُمُ اللَّهُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قَالُوا: إِنَّمَا يَفْعَلُونَ هَذَا مُخَادَعَةً فَنَخْرُجُ إِلَيْهِمْ فَيُهْلِكُونَا كَمَا أَهْلَكُوا إِخْوَانَنَا. فَقَالَ: افْتَحُوا لِيَ الْبَابَ. فَقَالَ أَصْحَابُهُ: لَا نَفْتَحُ. فَقَالَ: دَلُّونِي بِحَبْلٍ. فَلَمَّا نَزَلَ وَجَدَهُمْ مَوْتَى، فَخَرَجَ النَّاسُ مِنْ حُصُونِهِمْ. فَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ: أَنَّ مَوَاشِيَهُمْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُمْ حَيَاةً يَقْضِمُونَهَا مَا يَجِدُونَ غَيْرَهَا، قَالَ: وَحَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ بَعْدَهُمُ الْغُرُوسَ وَيَتَّخِذُونَ الْأَمْوَالَ. قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ أَبَعْدَ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ؟! قَالَ: نَعَمْ، حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَبَيْنَمَا هُمْ فِي تِجَارَتِهِمْ إِذْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَفَزِعَ مَنْ فِي الْأَرْضِ حِينَ سَمِعُوا الدَّعْوَةَ وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، وَفَزِعُوا فَزَعًا شَدِيدًا، ثُمَّ أَقْبَلُوا بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى تِجَارَتِهِمْ وَأَسْوَاقِهِمْ وَضِيَاعِهِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ نُودُوا نَادِيَةً أُخْرَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَى أَمْرُ اللَّهِ. فَانْطَلَقُوا نَحْوَ الدَّعْوَةِ الَّتِي سَمِعُوا، وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَفِرُّ مِنْ غَنَمِهِ وَبَيْعِهِ، وَذُهِلُوا فِي مَوَاشِيهِمْ، وَعِنْدَ ذَلِكَ عُطِّلَتِ الْعِشَارُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَسْعَوْنَ قِبَلَ الدَّعْوَةِ إِذْ لَقُوا اللَّهَ فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ (وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ) فَمَكَثُوا مَا شَاءَ اللَّهُ (ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ) ثُمَّ جِيءَ بِجَهَنَّمَ لَهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ، ثُمَّ جَاءَ آتٍ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ يَسِيرُ يَكَلَّمُ يَقُولُ: إِنِّي وُكِّلْتُ الْيَوْمَ بِثَلَاثٍ: إِنِّي وُكِّلْتُ بِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ، وَمَنْ دَعَا مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ، فَتُطْوَى عَلَيْهِمْ فَتَقْذِفُهُمْ فِي غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ. وَحَدَّثَنِي: أَنَّهَا أَشَدُّ سَوَادًا مِنَ اللَّيْلِ، ثُمَّ يُنَادِي آدَمُ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ. فَيُقَالُ: أَخْرِجْ بَعْثَ النَّارِ مِنْ وَلَدِكَ، قَالَ: يَا رَبِّ، وَمَا هُوَ؟ قَالَ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَذَلِكَ حِينَ شَابَ الْوِلْدَانُ. وَكَبُرَ ذَلِكَ فِي صُدُورِنَا حَتَّى عَرَفَهُ فِي وُجُوهِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْشِرُوا فَإِنَّ مِنْ سِوَاكُمْ أَهْلَ الشِّرْكِ كَثِيرٌ، وَيُحْبَسُ النَّاسُ حَتَّى يَبْلُغَ الْعَرَقُ يَدَيْهِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ عَرَفَ رَجُلٌ أَبَاهُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَأَبُوهُ كَافِرٌ، فَقَالَ: يَا أَبَةِ أَلَمْ أَكُنْ آمُرُكَ أَنْ تُقَدِّمَ لِيَوْمِكَ هَذَا؟ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ الْيَوْمَ لَا أَعْصِيكَ شَيْئًا، وَالْأُمَمُ جَثَوْا، كُلُّ أُمَّةٍ عَلَى نَاحِيَتِهَا، فَأَتَى الْيَهُودُ، فَقِيلَ لَهُمْ: مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا: كُنَّا نَعْبُدُ كَذَا وَكَذَا. فَقِيلَ لَهُ وَقِيلَ لَهُمْ: رِدُوا. فَوَرَدُوا يَحْسَبُونَهُ مَاءً، فَوَجَدُوا اللَّهَ فَوَفَّاهُمْ حِسَابَهُ، وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ، ثُمَّ فُعِلَ بِالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ وَسَائِرِ الْأُمَمِ ثُمَّ أَتَى الْمُسْلِمُونَ فَقِيلَ لَهُمْ: مَنْ رَبُّكُمْ؟ فَقَالُوا: اللَّهُ رَبُّنَا. قِيلَ: وَمَنْ نَبِيُّكُمْ؟ قَالُوا: نَبِيُّنَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَعَلَى الصِّرَاطِ مَحَاجِنُ مِنْ حَدِيدٍ، وَالْمَلَائِكَةُ يَخْتَطِفُونَ رِجَالًا فَيُلْقُونَهُمْ فِي جَهَنَّمَ، وَجَعَلَتِ الْمَحَاجِنُ تُمْسِكُ رِجَالًا تَأْكُلُهُمُ النَّارُ إِلَّا صُورَةَ وَجْهِهِ لَا تَمَسُّهُ النَّارُ، فَإِذَا خَلَصَ مِنْ جَهَنَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَخْلُصَ وَخَلَصَ ذَلِكَ الرَّجُلُ، بِأَبِيهِ فَيَمَنْ خَلُصَ قِيلَ لَهُ: هَذِهِ الْجَنَّةُ فَادْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِهَا شِئْتَ، وَأُرْسِلَ هَذَا الرَّجُلُ. فَقَالَ: رَبِّ هَذَا أَبِي وَوَصَّيْتَ لِي أَنْ لَا تُخْزِيَنِي فَشَفِّعَنِي فِي أَبِي. فَقِيلَ: انْظُرْ فَوْقَكَ انْظُرْ أَسْفَلَ مِنْكَ. فَإِذَا هُوَ بِدَابَّةٍ خَبِيثَةِ الرِّيحِ يُشْبِهُ اللَّوْنَ، فِي مَرَاغَةٍ خَبِيثَةٍ، فَرَأَيْتُهُ مُمْسِكًا بِأَنْفِهِ وَجَبْهَتِهِ، قَالَ: يَقُولُ ذَلِكَ الرَّجُلُ وَهُوَ آخِذٌ بِأَنْفِهِ وَجَبْهَتِهِ مِنْ خُبْثِ رِيحِهِ، أَيْ رَبِّ لَيْسَ هَذَا أَبِي، فَأُخِذَ أَبُوهُ فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ، وَحَرَّمَ اللَّهُ الْجَنَّةَ عَلَى الْكَافِرِينَ، فَلَمَّا خَلُصَ مَنَ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَخْلُصَ، تَفَقَّدَ النَّاسُ بَعْضَهُمْ بَعْضًا، فَقَالُوا: رَبَّنَا إِنَّ رِجَالًا كَانُوا يُصَلُّونَ وَيَصُومُونَ وَيُجَاهِدُونَ مَعَنَا أَيْنَ هُمْ؟ فَقِيلَ لَهُمُ: ادْخُلُوا فَمَنْ عَرَفْتُمْ فَأَخْرِجُوهُ، فَوَجَدُوا الْمَحَاجِنَ الَّتِي عَلَى الصِّرَاطِ قَدْ أَمْسَكَتْ رِجَالًا قَدْ أَكَلَتْهُمُ النَّارُ إِلَّا صُورَةَ أَحَدِهِمْ يُعْرَفُ بِهَا، فَالْتُبِسُوا فَأُلْقُوا عَلَى الْجَنَّةِ قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ الْآنَ فِي مَسْأَلَتِنَا أَشَدُّ رَغْبَةً، أَرَأَيْتَ رِجَالًا كَانُوا يُصَلُّونَ وَيَصُومُونَ وَيُجَاهِدُونَ مَعَنَا أَيْنَ هُمْ؟ قِيلَ لَهُمُ: ادْخُلُوا فَمَنْ عَرَفْتُمْ فَأَخْرِجُوهُ وَنَضِجَتْ حَتَّى بَرَدَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ، فَدَخَلُوا وَوَجَدُوا الَّذِينَ تَخَطَّفُهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَمِينًا وَشِمَالًا قَدْ أَكَلَتْهُمُ النَّارُ إِلَّا صُورَةَ أَحَدِهِمْ يُعْرَفُ بِهَا، فَأَلْبَسُوهُمْ فَأَخْرَجُوهُمْ فَأَلْقَوْهُمْ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ.
قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا كُلُّ نَبِيٍّ قَدْ أُعْطِيَ عَطِيَّةً وَتَنَجَّزَهَا، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ عَطِيَّتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَوُضِعَتِ الْمَوَازِينُ وَأُذِنَ فِي الشَّفَاعَةِ، فَأُعْطِيَ كُلُّ مَلَكٍ أَوْ نَبِيٍّ أَوْ صِدِّيقٍ أَوْ شَهِيدٍ شَفَاعَتَهُ حَتَّى يَرْضَى، فَقَالَ لَهُمْ رَبُّهُمْ: أَقَدْ رَضِيتُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ قَدْ رَضِينَا رَبَّنَا. قَالَ: أَنَا أَرْحَمُ بِخَلْقِي مِنْكُمْ، أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ، فَأُخْرِجَ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ لَا يَعْلَمُ بِعَدَدِهِ إِلَّا اللَّهُ، فَأُلْقُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَأُرْسِلَ عَلَيْهِمْ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ، فَيَنْبُتُوا فِيهَا نَبَاتَ الثَّعَارِيرِ وَأُدْخِلَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنَ النَّارِ الْجَنَّةَ كُلُّهُمْ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ، وَأُغْلِقَ بَابُ الْجَنَّةِ دُونَهُ وَوَجِّهَ تِلْقَاءَ النَّارِ، فَقَالَ ذَلِكَ الرَّجُلُ: يَا رَبِّ لَا أَكُونُ أَشْقَى خَلْقِكَ، بَلِ اصْرِفْ وَجْهِيَ عَنِ النَّارِ إِلَى الْجَنَّةِ. فَقِيلَ لَهُ: لَعَلَّكَ تَسْأَلُ غَيْرَ هَذَا؟ فَقَالَ: لَا. فَصُرِفَ وَجْهُهُ عَنِ النَّارِ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ قَرِّبْنِي مِنْ هَذَا الْبَابِ أَلْزَقُ بِهِ وَأَكُونُ فِي ظِلِّهِ. فَقِيلَ لَهُ: أَلَمْ تَزْعُمْ أَنَّكَ لَا تَسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا يُصْرَفُ وَجْهُكَ عَنِ النَّارِ؟ قَالَ: يَا رَبِّ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَ هَذَا. فَقُرِّبَ إِلَى الْبَابِ فَلَزِقَ بِهِ، فَكَانَ فِي ظِلِّهِ فَفُرِجَ مِنَ الْبَابِ فُرْجَةٌ إِلَى الْجَنَّةِ. فَحَدَّثَنِي أَنَّ فِيهَا: شَرَاطٌ أَبْيَضُ فِي أَدْنَاهُ شَجَرَةٌ وَفِي أَوْسَطِهِ شَجَرَةٌ وَفِي أَقْصَاهُ شَجَرَةٌ، فَقَالَ: يَا رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا. فَقِيلَ لَهُ: أَلَمْ تَزْعُمْ أَنَّكَ لَسْتَ تَسْأَلُ شَيْئًا؟ قَالَ: يَا رَبِّ أَسْأَلُكَ هَذَا ثُمَّ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ. قَالَ: فَفُتِحَ لَهُ الْبَابُ فَدَخَلَ، فَلَمَّا أَتَى الشَّجَرَةَ فَإِذَا الْوُسْطَى أَحْسَنُ مِنَ الَّتِي هُوَ تَحْتَهَا، فَقَالَ: قَرِّبْنِي إِلَى تِلْكَ الشَّجَرَةِ. فَكَانَتْ تِلْكَ مَسْأَلَتُهُ حَتَّى صَارَ إِلَى الْوُسْطَى، وَإِلَى الْقُصْوَى، فَلَمَّا أَتَى الْقُصْيَا، أَرْسَلَ اللَّهُ رَسُولَيْنِ فَقَالَا لَهُ: سَلْ رَبَّكَ. فَقَالَ: فَمَا أَسْأَلُهُ سِوَى مَا أَنَا فِيهِ. فَقَالَا: نَعَمْ سَلْ رَبَّكَ.
فَسَأَلَهُ وَجَعَلَ الرَّسُولَانِ يَقُولَانِ لَهُ: سَلْ رَبَّكَ مِنْ كَذَا وَكَذَا، وَسَلْ رَبَّكَ كَذَا وَكَذَا، لِشَيْءٍ لَمْ يَخْطِرْ عَلَى قَلْبِهِ أَنَّهُ خُلِقَ، أَوْ أَنَّهُ كَانَ فَسَأَلَ رَبَّهُ مِمَّا يَعْلَمُ وَمِمَّا يَأْمُرَانِ الرَّسُولَانِ حَتَّى انْتَهَتْ نَفْسُهُ، فَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّهُ لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ. قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ أَنَّ ذَلِكَ الرَّجُلَ هُوَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَلَفْظُهُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (أَلَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ بِالدَّجَّالِ أُمَّتَهُ وَإِنِّي أَنْذَرْتُكُمُوهُ: إِنَّهُ أَعْوَرٌ ذُو حَدَقَةٍ جَاحِظَةٍ وَلَا تَخْفَى، كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي جَنْبِ جِدَارٍ، وَعَيْنُهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌ، وَمَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَمِثْلُ النَّارِ، وَجَنَّتُهُ غَبْرَاءُ ذَاتُ دُخَانٍ، وَنَارُهُ رَوْضَةٌ خَضْرَاءُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلَانِ يُنْذِرَانِ أَهْلَ الْقُرَى، كُلَّمَا خَرَجَا مِنْ قَرْيَةٍ دَخَلَ أَوَائِلُهُمْ، وَيُسَلَّطُ عَلَى رَجُلٍ لَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهِ، يَذْبَحُهُ، ثُمَّ يَضْرِبُهُ بِعَصًا، ثُمَّ يَقُولُ: قُمْ. فَيَقُومُ، فَيَقُولُ لِأَصْحَابِهِ: كَيْفَ تَرَوْنَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ، فَيَقُولُ الْمَذْبُوحُ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا زَادَنِي هَذَا فِيكَ إِلَّا بَصِيرَةً فَيَعُودُ فَيَذْبَحُهُ فَيَضْرِبُهُ بِعَصًا مَعَهُ فَيَقُولُ: قُمْ فَيَقُومُ، فَيَقُولُ: كَيْفَ تَرَوْنَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ، فَيَقُولُ الرَّجُلُ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا زَادَنِي هَذَا فِيكَ إِلَّا بَصِيرَةً، فَيَعُودُ فَيَذْبَحُهُ الثَّالِثَةَ فَيَضْرِبَهُ بِعَصًا مَعَهُ فَيَقُولُ: قُمْ. فَيَقُومُ، فَيَقُولُ لِأَصْحَابِهِ: كَيْفَ تَرَوْنَ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ، فَيَقُولُ الْمَذْبُوحُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا الْمَسِيحُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاللَّهِ مَا زَادَنِي هَذَا فِيكَ إِلَّا بَصِيرَةً، فَيَعُودُ الرَّابِعَةَ فَيَذْبَحُهُ فَيَضْرِبُ اللَّهُ عَلَى حَلْقِهِ صَفِيحَةً مِنْ نُحَاسٍ فَيُرِيدُ أَنْ يَذْبَحَهُ فَلَا يَسْتَطِيعُ - قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَمَا دَرَيْتُ مَا النُّحَاسُ إِلَّا يَوْمَئِذٍ، فَكُنَّا نَرَى ذَلِكَ الرَّجُلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حَتَّى مَاتَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، قَالَ - وَيَغْرِسُ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ وَيَزْرَعُونَ " وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْحَاكِمُ، وَمَدَارُ طُرُقِ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ هَذَا عَلَى عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مُخْتَصَرًا جِدًّا بِسَنَدٍ فِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
[ 7651/1 ] سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے، سن لو! وہ کھانا کھا چکا ہے، سن لو! میں اس کے بارے میں تمہیں ایک ایسی تاکیدی ہدایت دیتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں دی، سن لو! اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی (سپاٹ) ہے گویا وہ دیوار کے کونے میں پڑا ہوا بلغم ہو، اور سن لو! اس کی بائیں آنکھ گویا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے، اس کے ساتھ جنت اور جہنم جیسی چیزیں ہوں گی، تو (اس کی) جہنم ایک سرسبز باغ ہو گی اور (اس کی) جنت غبار آلود دھوئیں والی ہو گی، اس کے آگے آگے دو آدمی ہوں گے جو بستیوں والوں کو ڈراتے ہوں گے، جب بھی وہ دونوں کسی بستی میں داخل ہوں گے اس کے باشندوں کو ڈرائیں گے، پھر جب وہ اس سے نکلیں گے تو دجال کے ساتھیوں کا پہلا دستہ اس میں داخل ہو جائے گا، چنانچہ وہ مکہ اور مدینہ کے سوا تمام بستیوں میں داخل ہو گا، یہ دونوں اس پر حرام کر دیے گئے ہیں۔ اور مومن زمین میں بکھرے ہوئے ہوں گے تو اللہ انہیں اکٹھا کر دے گا، پھر ان میں سے ایک آدمی کہے گا: ”اللہ کی قسم! میں ضرور جاؤں گا اور اس شخص کو ضرور دیکھوں گا جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈرایا تھا“۔ اس کے ساتھی اس سے کہیں گے: ”ہم تمہیں اس کے پاس جانے نہیں دیں گے، اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ تمہیں فتنے میں نہیں ڈالے گا تو ہم تمہارا راستہ چھوڑ دیتے، لیکن ہمیں ڈر ہے کہ وہ تمہیں فتنے میں ڈال دے گا اور تم اس کے پیچھے لگ جاؤ گے“۔ مگر وہ اس کے پاس جانے پر ہی اصرار کرے گا، چنانچہ وہ چل پڑے گا یہاں تک کہ جب وہ اس کی سب سے قریبی مسلح چوکی پر پہنچے گا تو وہ اسے پکڑ لیں گے اور اس سے پوچھیں گے: ”تمہارا کیا معاملہ ہے اور کہاں جانا چاہتے ہو؟“ وہ کہے گا: ”میں جھوٹے دجال کے پاس جانا چاہتا ہوں“۔ وہ کہیں گے: ”تم یہ بات کہتے ہو؟“ پھر وہ اس (دجال) کو لکھیں گے کہ ”ہم نے ایک آدمی پکڑا ہے جو ایسا ایسا کہتا ہے، تو کیا ہم اسے قتل کر دیں یا اسے آپ کے پاس بھیج دیں؟“ وہ کہے گا: ”اسے میرے پاس بھیج دو“۔ چنانچہ وہ اسے اس کے پاس لے گئے، جب اس (مومن) نے اسے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ صفت سے اسے پہچان لیا اور اس سے کہا: ”تو ہی وہ جھوٹا دجال ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈرایا تھا“۔ دجال نے اس سے کہا: ”تو ہی یہ بات کہتا ہے؟ یا تو جو میں تجھے حکم دوں اس میں تو میری اطاعت کرے گا یا میں تجھے چیر کر دو ٹکڑے کر دوں گا“۔ تو وہ مومن بندہ لوگوں میں پکار کر کہے گا: ”اے لوگو! یہ جھوٹا مسیح ہے“۔ چنانچہ اس نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے دونوں پاؤں سے کھینچ کر لٹا دیا گیا، پھر اس نے لوہے (کے آرے) کا حکم دیا تو اسے اس کی ریڑھ کی ہڈی کے آخری سرے پر رکھا گیا اور اس نے اسے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا، پھر دجال نے اپنے حمایتیوں سے کہا: ”بتاؤ، اگر میں اسے زندہ کر دوں تو کیا تم جان نہیں لو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟“ وہ کہیں گے: ”ہاں“۔ تو وہ ایک لاٹھی لے کر اس کے ایک ٹکڑے کو یا زمین کو مارے گا تو وہ سیدھا کھڑا ہو گیا، جب اس کے حمایتیوں نے یہ دیکھا تو اس کی تصدیق کی، اس سے محبت کرنے لگے، اس بات کا یقین کر لیا کہ وہی ان کا رب ہے اور اس کی پیروی کرنے لگے، پھر دجال اس مومن بندے سے کہے گا: ”کیا تو مجھ پر ایمان نہیں لاتا؟“ اس نے کہا: ”اب تو میں تیرے بارے میں پہلے سے بھی زیادہ بصیرت رکھتا ہوں“۔ پھر اس نے لوگوں میں پکار کر کہا: ”اے لوگو! یہ جھوٹا مسیح ہے، جس نے اس کی اطاعت کی وہ جہنم میں ہے اور جس نے اس کی نافرمانی کی وہ جنت میں ہے“۔ دجال نے کہا: ”یا تو تو میری اطاعت کرے گا یا میں تجھے ذبح کر دوں گا“۔ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں کبھی تیری اطاعت نہیں کروں گا، یقیناً تو ہی جھوٹا ہے“۔ چنانچہ اس نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے پہلو کے بل لٹا دیا گیا اور اس نے اسے ذبح کرنے کا حکم دیا مگر وہ اس پر قادر نہ ہو سکا، اسے اس پر صرف ایک ہی مرتبہ تسلط دیا جائے گا، پھر اسے اس کے ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر (اس کی) آگ میں ڈال دیا گیا، اور وہ غبار آلود دھوئیں والی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب اور قیامت کے دن ان سب سے بلند درجے والا ہو گا“۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ یہ خیال کرتے تھے کہ وہ آدمی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنی راہ چلے گئے (یعنی وفات پا گئے)۔ (راوی کہتے ہیں:) میں نے کہا: ”تو وہ (دجال) کیسے ہلاک ہو گا؟“ انہوں نے کہا: ”اللہ بہتر جانتا ہے“۔ میں نے کہا: ”عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ہی اسے ہلاک کریں گے“، انہوں نے کہا: ”اللہ بہتر جانتا ہے، البتہ اللہ اسے اور اس کے ساتھیوں کو ہلاک کر دے گا“۔ میں نے کہا: ”پھر اس کے بعد کیا ہو گا؟“ انہوں نے کہا: ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا کہ لوگ اس کے بعد پودے لگائیں گے اور اس کے بعد مال و دولت جمع کریں گے“۔ میں نے کہا: ”سبحان اللہ! کیا دجال کے بعد بھی؟!“ انہوں نے کہا: ”ہاں“۔ پھر وہ جب تک اللہ چاہے گا (اسی حال میں) رہیں گے، پھر یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے تو وہ زمین والوں کو ہلاک کر ڈالیں گے سوائے اس کے جو کسی قلعے میں پناہ لے لے، جب وہ زمین والوں سے فارغ ہو جائیں گے تو ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر کہیں گے: ”اب صرف وہ باقی رہ گئے ہیں جو قلعوں میں ہیں اور جو آسمان میں ہیں“، چنانچہ وہ (آسمان کی طرف) اپنے تیر پھینکیں گے تو وہ خون میں ڈوبے ہوئے ان پر آ گریں گے، تو وہ کہیں گے: ”آسمان والوں سے تو تمہیں راحت مل گئی، اب قلعوں والے باقی رہ گئے ہیں“، پھر انہوں نے ان کا محاصرہ کر لیا یہاں تک کہ ان پر محاصرہ اور آزمائش سخت ہو گئی، وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ ان (یاجوج و ماجوج) کی گردنوں میں کیڑے بھیج دے گا جو ان کی گردنیں توڑ دیں گے، اور وہ مر کر ایک دوسرے پر ڈھیر ہو جائیں گے، تو (قلعے والوں میں سے) ایک آدمی کہے گا: ”رب کعبہ کی قسم! اللہ نے انہیں مار ڈالا ہے“۔ لوگ کہیں گے: ”یہ تو دھوکا دینے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، (تاکہ) ہم ان کی طرف نکلیں اور یہ ہمیں بھی اسی طرح ہلاک کر دیں جیسے انہوں نے ہمارے بھائیوں کو ہلاک کیا“۔ اس نے کہا: ”میرے لیے دروازہ کھول دو“۔ اس کے ساتھیوں نے کہا: ”ہم نہیں کھولیں گے“۔ اس نے کہا: ”مجھے رسی کے ذریعے نیچے اتار دو“۔ جب وہ نیچے اترا تو انہیں مرا ہوا پایا، چنانچہ لوگ اپنے قلعوں سے نکل آئے۔ (راوی کہتے ہیں:) مجھے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اللہ نے (یاجوج و ماجوج کی لاشوں کو) لوگوں کے مویشیوں کے لیے زندگی کا سامان بنا دیا، وہ انہی کو چباتے رہیں گے، اس کے سوا انہیں کچھ نہ ملے گا۔ انہوں نے کہا: ”اور ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا کہ لوگ ان کے بعد پودے لگائیں گے اور مال و دولت جمع کریں گے“۔ میں نے کہا: ”سبحان اللہ! کیا یاجوج و ماجوج کے بعد بھی؟!“ انہوں نے کہا: ہاں، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: لوگ اپنی تجارتوں میں مشغول ہوں گے کہ اچانک آسمان سے ایک پکارنے والا پکارے گا: ”اللہ کا حکم آ پہنچا“، تو زمین والے یہ پکار سن کر گھبرا جائیں گے اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور سخت گھبراہٹ میں مبتلا ہو جائیں گے، پھر اس کے بعد وہ اپنی تجارتوں، اپنے بازاروں اور اپنی جائیدادوں کی طرف متوجہ ہو جائیں گے، وہ اسی حال میں ہوں گے کہ انہیں ایک اور پکار سنائی دے گی: ”اے لوگو! اللہ کا حکم آ پہنچا“، تو وہ اس پکار کی طرف چل پڑیں گے جو انہوں نے سنی، آدمی اپنی بکریوں اور اپنے سودے سے بھاگنے لگے گا، اور وہ اپنے مویشیوں سے غافل ہو جائیں گے، اور اسی وقت دس ماہ کی گابھن اونٹنیاں بے کار چھوڑ دی جائیں گی، وہ اسی حال میں پکار کی طرف دوڑ رہے ہوں گے کہ بادل کے سائبانوں میں اللہ سے جا ملیں گے، ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ﴾ ”اور صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو کوئی ہے سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے سوائے اس کے جسے اللہ چاہے“، پھر وہ جب تک اللہ چاہے گا (اسی حال میں) رہیں گے، ﴿ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ﴾ ”پھر اس میں دوسری بار پھونکا جائے گا تو یکایک وہ کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے“، پھر جہنم کو لایا جائے گا، اس کی دھاڑ اور چنگھاڑ ہو گی، پھر آگ کی ایک گردن چلتی اور بات کرتی ہوئی آئے گی، وہ کہے گی: ”آج مجھے تین (قسم کے لوگوں) پر مقرر کیا گیا ہے: مجھے ہر سرکش ضدی جبار پر مقرر کیا گیا ہے، اور اس پر جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارا، اور اس پر جس نے کسی جان کو بغیر کسی جان (کے بدلے) کے قتل کیا“، چنانچہ وہ ان پر لپٹ جائے گی اور انہیں جہنم کی گہرائیوں میں پھینک دے گی۔ (راوی کہتے ہیں:) اور انہوں نے مجھے بیان کیا کہ وہ رات سے بھی زیادہ سیاہ ہے۔ پھر آدم علیہ السلام کو پکارا جائے گا تو وہ کہیں گے: «لبيك وسعديك»، تو کہا جائے گا: ”اپنی اولاد میں سے جہنم کا حصہ نکالو“، وہ کہیں گے: ”اے میرے رب! وہ کیا ہے؟“ وہ فرمائے گا: ”ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے جہنم کی طرف اور ایک جنت کی طرف“، یہی وہ وقت ہو گا جب بچے بوڑھے ہو جائیں گے۔ (سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) یہ بات ہمارے سینوں پر بہت بھاری گزری یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہمارے چہروں سے پہچان لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، کیونکہ تمہارے سوا اہل شرک بہت زیادہ ہیں“۔ اور لوگوں کو روکے رکھا جائے گا یہاں تک کہ پسینہ ان کے ہاتھوں تک پہنچ جائے گا، وہ اسی حال میں ہوں گے کہ ایک آدمی اپنے باپ کو پہچان لے گا، وہ خود مومن ہو گا اور اس کا باپ کافر، وہ کہے گا: ”ابا جان! کیا میں آپ کو یہ نہیں کہا کرتا تھا کہ اپنے اس دن کے لیے (کچھ) آگے بھیج دیں؟“ وہ کہے گا: ”بیٹا! آج میں تمہاری کسی بات کی نافرمانی نہیں کروں گا“۔ اور امتیں گھٹنوں کے بل پڑی ہوں گی، ہر امت اپنی اپنی جانب میں، پھر یہودی لائے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا: ”تم کس کی عبادت کرتے تھے؟“ وہ کہیں گے: ”ہم فلاں فلاں کی عبادت کرتے تھے“۔ تو اس (معبود) سے بھی کہا جائے گا اور ان سے بھی کہا جائے گا: ”(گھاٹ پر) اترو“، چنانچہ وہ اسے پانی سمجھ کر اتریں گے تو اللہ کو (اپنے سامنے) پائیں گے اور وہ انہیں ان کا پورا پورا حساب چکا دے گا، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے، پھر نصاریٰ، مجوس اور باقی تمام امتوں کے ساتھ بھی یہی کیا جائے گا، پھر مسلمان لائے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا: ”تمہارا رب کون ہے؟“ وہ کہیں گے: ”اللہ ہمارا رب ہے“۔ کہا جائے گا: ”اور تمہارا نبی کون ہے؟“ وہ کہیں گے: ”ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں“۔ اور پل صراط پر لوہے کے آنکڑے ہوں گے، اور فرشتے کچھ لوگوں کو اچک کر جہنم میں پھینک دیں گے، اور آنکڑے کچھ لوگوں کو پکڑنے لگیں گے جنہیں آگ کھا جائے گی سوائے (ہر ایک کے) چہرے کی صورت کے، آگ اسے نہیں چھوئے گی، پھر جب جہنم سے وہ لوگ چھٹکارا پا لیں گے جنہیں اللہ چھٹکارا دینا چاہے گا، اور وہ (مومن) آدمی بھی چھٹکارا پانے والوں میں اپنے باپ کو ساتھ لیے نکل آئے گا، تو اس سے کہا جائے گا: ”یہ جنت ہے، اس کے جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ، اور اس آدمی کو چھوڑ دو“۔ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! یہ میرا باپ ہے، اور تو نے مجھ سے عہد فرمایا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا، لہٰذا میرے باپ کے بارے میں میری سفارش قبول فرما“۔ تو کہا جائے گا: ”اپنے اوپر دیکھو، اپنے نیچے دیکھو“۔ تو اچانک وہ (باپ) ایک بدبودار جانور کی صورت میں ہو گا جس کا رنگ بدلا ہوا ہو گا، ایک گندی لوٹنے کی جگہ میں (پڑا ہو گا)۔ (راوی کہتے ہیں:) میں نے انہیں (سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کو) دیکھا کہ وہ اپنی ناک اور پیشانی پکڑے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: وہ آدمی اس کی بدبو کی وجہ سے اپنی ناک اور پیشانی پکڑے ہوئے کہے گا: ”اے میرے رب! یہ میرا باپ نہیں ہے“، چنانچہ اس کے باپ کو پکڑ کر آگ میں پھینک دیا جائے گا، اور اللہ نے کافروں پر جنت حرام کر دی ہے۔ پھر جب وہ لوگ چھٹکارا پا لیں گے جنہیں اللہ چھٹکارا دینا چاہے گا تو لوگ ایک دوسرے کو تلاش کریں گے اور کہیں گے: ”اے ہمارے رب! کچھ لوگ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے، روزے رکھتے اور جہاد کرتے تھے، وہ کہاں ہیں؟“ تو ان سے کہا جائے گا: ”(جہنم میں) داخل ہو جاؤ اور جسے پہچانو اسے نکال لاؤ“، چنانچہ انہوں نے پل صراط کے آنکڑوں کو اس حال میں پایا کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو پکڑ رکھا ہے جنہیں آگ کھا چکی ہے سوائے ان میں سے ہر ایک کی صورت کے جس سے وہ پہچانا جاتا ہے، تو انہوں نے انہیں تھام لیا اور (نکال کر) جنت پر ڈال دیا گیا۔ وہ کہیں گے: ”اے ہمارے رب! اب ہم اپنی درخواست میں پہلے سے زیادہ رغبت رکھتے ہیں، بتائیے کچھ لوگ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے، روزے رکھتے اور جہاد کرتے تھے، وہ کہاں ہیں؟“ ان سے کہا جائے گا: ”داخل ہو جاؤ اور جسے پہچانو اسے نکال لاؤ“، اور وہ (آگ) بھڑکنے کے بعد مومنوں کے لیے ٹھنڈی ہو گئی، چنانچہ وہ داخل ہوئے اور ان لوگوں کو پایا جنہیں فرشتے دائیں بائیں سے اچک لیتے تھے کہ آگ انہیں کھا چکی ہے سوائے ان میں سے ہر ایک کی صورت کے جس سے وہ پہچانا جاتا ہے، چنانچہ انہوں نے انہیں تھام لیا، انہیں نکالا اور جنت کے دروازے پر ڈال دیا۔
(راوی نے) کہا: اور انہوں نے مجھے بیان کیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! ہر نبی کو ایک عطیہ دیا گیا اور اس نے اسے (دنیا ہی میں) پورا کروا لیا، اور میں نے اپنا عطیہ قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے چھپا رکھا ہے“۔ اور ترازوئیں رکھ دی جائیں گی اور شفاعت کی اجازت دے دی جائے گی، تو ہر فرشتے، نبی، صدیق یا شہید کو اس کی شفاعت دی جائے گی یہاں تک کہ وہ راضی ہو جائے، تو ان کا رب ان سے فرمائے گا: ”کیا تم راضی ہو گئے؟“ وہ کہیں گے: ”ہاں، اے ہمارے رب! ہم راضی ہو گئے“۔ وہ فرمائے گا: ”میں اپنی مخلوق پر تم سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں، آگ سے ہر اس شخص کو نکال لو جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن کے برابر ایمان ہو“، چنانچہ اس میں سے اتنے لوگ نکالے جائیں گے جن کی تعداد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، پھر انہیں جنت کے دروازے پر ڈال دیا جائے گا اور ان پر جنت کا پانی بہایا جائے گا تو وہ اس میں اس طرح اگ آئیں گے جیسے ثعاریر (ایک قسم کی چھوٹی بوٹی) اگتی ہے، اور جو لوگ آگ سے نکالے گئے تھے وہ سب جنت میں داخل کر دیے جائیں گے سوائے ایک آدمی کے، جنت کا دروازہ اس کے سامنے بند کر دیا جائے گا اور اس کا رخ آگ کی طرف کر دیا جائے گا، تو وہ آدمی کہے گا: ”اے میرے رب! میں تیری مخلوق میں سب سے بدبخت نہ بنوں، بلکہ میرا چہرہ آگ سے پھیر کر جنت کی طرف کر دے“۔ اس سے کہا جائے گا: ”شاید تم اس کے سوا کچھ اور مانگو گے؟“ وہ کہے گا: ”نہیں“۔ چنانچہ اس کا چہرہ آگ سے پھیر کر جنت کی طرف کر دیا جائے گا، پھر وہ کہے گا: ”اے میرے رب! مجھے اس دروازے کے قریب کر دے، میں اس سے چمٹا رہوں اور اس کے سائے میں رہوں“۔ اس سے کہا جائے گا: ”کیا تم نے یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ تم اپنا چہرہ آگ سے پھیرے جانے کے سوا کچھ نہیں مانگو گے؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! میں تجھ سے اس کے سوا کچھ نہیں مانگوں گا“۔ چنانچہ اسے دروازے کے قریب کر دیا گیا تو وہ اس سے چمٹ گیا اور اس کے سائے میں ہو گیا، پھر دروازے میں جنت کی طرف ایک شگاف کھل گیا۔ (راوی کہتے ہیں:) پھر انہوں نے مجھے بیان کیا کہ اس میں ایک سفید راہ ہے، جس کے قریب ترین سرے پر ایک درخت ہے، اس کے درمیان میں ایک درخت ہے اور اس کے آخری سرے پر ایک درخت ہے، تو وہ کہے گا: ”اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں رہوں“۔ اس سے کہا جائے گا: ”کیا تم نے یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ تم کچھ نہیں مانگو گے؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! میں تجھ سے یہ مانگتا ہوں، پھر اس کے سوا کچھ نہیں مانگوں گا“۔ فرمایا: چنانچہ اس کے لیے دروازہ کھول دیا گیا اور وہ داخل ہو گیا، جب وہ درخت کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ درمیان والا درخت اس سے زیادہ خوبصورت ہے جس کے نیچے وہ ہے، تو اس نے کہا: ”مجھے اس درخت کے قریب کر دے“۔ اس کی یہی درخواست رہی یہاں تک کہ وہ درمیان والے درخت تک اور پھر سب سے آخری درخت تک پہنچ گیا، جب وہ سب سے آخری درخت کے پاس پہنچا تو اللہ نے دو قاصد بھیجے، انہوں نے اس سے کہا: ”اپنے رب سے مانگو“۔ اس نے کہا: ”جس (نعمت) میں میں ہوں اس کے سوا اس سے اور کیا مانگوں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، اپنے رب سے مانگو“۔ چنانچہ اس نے اس سے مانگا، اور دونوں قاصد اس سے کہنے لگے: ”اپنے رب سے فلاں فلاں چیز مانگو، اور اپنے رب سے فلاں فلاں چیز مانگو“، ایسی چیزوں کے بارے میں جن کا اس کے دل میں کبھی خیال تک نہیں گزرا تھا کہ وہ پیدا کی گئی ہیں یا ان کا وجود ہے، چنانچہ اس نے اپنے رب سے وہ کچھ مانگا جو وہ جانتا تھا اور جو دونوں قاصد اسے بتاتے رہے، یہاں تک کہ اس کی خواہش پوری ہو کر ختم ہو گئی، تو اس سے کہا گیا: ”یہ سب تمہارا ہے اور اس جیسا دس گنا (مزید)“۔ (راوی نے) کہا: اور مجھے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہی آدمی جنت والوں میں سب سے کم درجے والا ہے۔
اسے احمد بن منیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
[ 7651/2 ] اور عبد بن حمید رحمہ اللہ نے (بھی روایت کیا ہے)، ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی امت کو دجال سے نہ ڈرایا ہو، اور میں (بھی) تمہیں اس سے ڈراتا ہوں: وہ کانا ہے، (اس کی ایک آنکھ) ابھرے ہوئے ڈھیلے والی ہے جو چھپی نہیں رہتی، گویا وہ دیوار کے پہلو میں پڑا ہوا بلغم ہو، اور اس کی بائیں آنکھ گویا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے، اس کے ساتھ جنت جیسی اور جہنم جیسی چیز ہو گی، اس کی جنت غبار آلود دھوئیں والی ہو گی اور اس کی جہنم سرسبز باغ ہو گی، اس کے آگے آگے دو آدمی ہوں گے جو بستیوں والوں کو ڈرائیں گے، جب بھی وہ کسی بستی سے نکلیں گے تو ان (دجالیوں) کے اگلے دستے اس میں داخل ہو جائیں گے، اور اسے ایک آدمی پر تسلط دیا جائے گا، اس کے سوا کسی پر تسلط نہیں دیا جائے گا، وہ اسے ذبح کرے گا، پھر اسے لاٹھی سے مارے گا، پھر کہے گا: ”کھڑا ہو جا“، تو وہ کھڑا ہو جائے گا، پھر وہ اپنے ساتھیوں سے کہے گا: ”تمہارا کیا خیال ہے، کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ تو وہ اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، تو ذبح کیا ہوا شخص کہے گا: ”لوگو! یہ وہی مسیح دجال ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈرایا تھا، اس (کارروائی) نے تیرے بارے میں میری بصیرت ہی میں اضافہ کیا ہے“، پھر وہ دوبارہ اسے ذبح کرے گا اور اپنے پاس موجود لاٹھی سے اسے مارے گا اور کہے گا: ”کھڑا ہو جا“، تو وہ کھڑا ہو جائے گا، پھر وہ کہے گا: ”تمہارا کیا خیال ہے، کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ تو وہ اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، تو وہ آدمی کہے گا: ”لوگو! یہ وہی مسیح دجال ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈرایا تھا، اس (کارروائی) نے تیرے بارے میں میری بصیرت ہی میں اضافہ کیا ہے“، پھر وہ تیسری بار اسے ذبح کرے گا اور اپنے پاس موجود لاٹھی سے اسے مارے گا اور کہے گا: ”کھڑا ہو جا“، تو وہ کھڑا ہو جائے گا، پھر وہ اپنے ساتھیوں سے کہے گا: ”تمہارا کیا خیال ہے؟“ تو وہ اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، تو ذبح کیا ہوا شخص کہے گا: ”اے لوگو! یہ وہی مسیح ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈرایا تھا، اللہ کی قسم! اس (کارروائی) نے تیرے بارے میں میری بصیرت ہی میں اضافہ کیا ہے“، پھر وہ چوتھی بار اسے ذبح کرنے لگے گا تو اللہ اس کے حلق پر تانبے کی ایک پتری چڑھا دے گا، وہ اسے ذبح کرنا چاہے گا مگر نہ کر سکے گا۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس دن سے پہلے جانتا ہی نہ تھا کہ تانبا کیا ہوتا ہے، اور ہم اس آدمی کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ وفات پا گئے۔ (پھر) کہا: اور اس کے بعد لوگ پودے لگائیں گے اور کھیتی باڑی کریں گے۔
اور اسے ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ اور حاکم رحمہ اللہ نے (بھی) روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی سندوں کا مدار عطیہ عوفی پر ہے اور وہ ضعیف ہے، اور احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے بہت مختصر طور پر ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7651]
تخریج الحدیث: «ورواه أبو يعلى الموصلي والحاكم، ومدار طرق حديث أبي سعيد الخدري هذا على عطية العوفي، وهو ضعيف، ورواه أحمد بن حنبل مختصرا جدا بسند فيه مجالد بن سعيد وهو ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12504، 12505»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7829
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهَا لِسَانٌ تَكَلَّمُ بِهِ فَتَقُولُ: إِنِّي وُكِّلْتُ بِثَلَاثَةٍ: مَنْ جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ، وَبِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ حَقٍّ. فَتَنْطَوِي عَلَيْهِمْ فَتَطْرَحُهُمْ فِي غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن ظاہر ہوگی جس کی ایک زبان ہوگی جس کے ذریعے وہ کلام کرے گی اور کہے گی: مجھے تین قسم کے افراد پر عذاب کے لیے مامور کیا گیا ہے: وہ شخص جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود ٹھہرایا، ہر وہ جبار جو حق کے مقابلے میں سرکش اور ضدی ہو، اور جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا۔ پھر وہ گردن ان سب کو اپنی لپیٹ میں لے کر جہنم کی اتھاہ گہرائیوں میں جھونک دے گی۔“ اسے عبد بن حمید، ابو یعلیٰ موصلی (الفاظ انہی کے ہیں) اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، اور ان کی تمام اسانید کا مدار عطیہ عوفی پر ہے، جو کہ فنی اعتبار سے ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة النار وأهلها/حدیث: 7829]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد وأبو يعلى الموصلي واللفظ له وأحمد بن حنبل، ومدار أسانيدهم على عطية العوفي، وهو ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18613»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں