الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1159 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1159
صحیح مسلم: 2221
الجامع الكامل: 3654
السنن الكبرى للبيهقي: 6875
حدیث نمبر: 1159
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِذَا تَبِعْتُمْ جِنَازَةً فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ» .
قَالَ سُهَيْلٌ : رَأَيْتُ أَبَا صَالِحٍ لَا يَجْلِسُ حَتَّى تُوضَعَ عَنْ مَنَاكِبِ الرِّجَالِ.
قَالَ سُهَيْلٌ : رَأَيْتُ أَبَا صَالِحٍ لَا يَجْلِسُ حَتَّى تُوضَعَ عَنْ مَنَاكِبِ الرِّجَالِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی جنازے کے پیچھے چلو تو اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک کہ اسے (زمین پر) رکھ نہ دیا جائے“، جبکہ سہیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ابوصالح رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ اس وقت تک نہیں بیٹھتے تھے جب تک جنازہ لوگوں کے کندھوں سے اتار کر زمین پر نہ رکھ دیا جاتا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البيهقى في "سننه" (6666، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1154»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البيهقى في "سننه" (6666، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1154»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عبدالباقی: 959 ترقیم شاملہ: -- 2221
وحَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا، فَمَنْ تَبِعَهَا فَلَا يَجْلِسْ حَتَّى تُوضَعَ ".
ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ اور جو شخص جنازے کے پیچھے (ساتھ) جائے تو وہ نہ بیٹھے یہاں تک کہ اس (جنازے) کو رکھ دیا جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2221]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، اور جو جنازے کے ساتھ جائے وہ اس کے رکھنے تک نہ بیٹھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2221]
ترقیم فوادعبدالباقی: 959
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3654
3654. عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا رأيتُم الجنازة فقوموا، فمن تَبِعها فلا يجلس حتى توضع.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1310)، ومسلم في الجنائز (959/77) كلاهما من حديث هشام (هو ابن حسان) قال: حدثنا يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة بن عبدالرحمن، عن أبي سعيد فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6875
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبِعْتُمْ جِنَازَةً فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ" قَالَ سُهَيْلٌ: وَرَأَيْتُ أَبَا صَالِحٍ لَا يَجْلِسُ حَتَّى تُوضَعَ عَنْ مَنَاكِبِ الرِّجَالِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ دُونَ قَوْلِ سُهَيْلٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ رَوَى الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّى تُوضَعَ بِالْأَرْضِ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ، وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
سہیل بن ابی صالح اپنے والد سے نقل کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازے کے ساتھ چلو تو نہ بیٹھو جب تک اسے رکھ نہ دیا جائے۔“
سہیل کہتے ہیں: میں نے ابو صالح کو دیکھا، وہ اتنی دیر نہیں بیٹھتے تھے جب تک لوگوں کے کندھوں سے (جنازہ) اتارا نہ جاتا۔ ثوری نے یہ حدیث سہیل سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس میں کہا: ”جب تک اسے زمین پر نہ رکھ دیا جائے۔“ ابو معاویہ نے سہیل سے نقل کیا ہے کہ ”جب تک اسے لحد میں نہ رکھا جائے۔“ اور سفیان (ثوری) ابو معاویہ سے زیادہ حافظے والے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6875]
سہیل کہتے ہیں: میں نے ابو صالح کو دیکھا، وہ اتنی دیر نہیں بیٹھتے تھے جب تک لوگوں کے کندھوں سے (جنازہ) اتارا نہ جاتا۔ ثوری نے یہ حدیث سہیل سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس میں کہا: ”جب تک اسے زمین پر نہ رکھ دیا جائے۔“ ابو معاویہ نے سہیل سے نقل کیا ہے کہ ”جب تک اسے لحد میں نہ رکھا جائے۔“ اور سفیان (ثوری) ابو معاویہ سے زیادہ حافظے والے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6875]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ المسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح