🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1703 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1703، 1713
صحیح بخاری: 2698
سنن ابوداود: 1832
مسند احمد: 18545، 18567، 18580
اللؤلؤ والمرجان: 1167
الفتح الربانی: 5148
الجامع الكامل: 9007
السنن الكبرى للبيهقي: 9189
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1713
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، قَالَ: لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَهْلَ مَكَّةَ، كَتَبَ عَلِيٌّ بَيْنَهُمْ كِتَابًا فَكَتَبَ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَا تَكْتُبْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، لَوْ كُنْتَ رَسُولَ اللهِ لَمْ نُقَاتِلْكَ، قَالَ لِعَلِيٍّ : امْحُهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ : مَا أَنَا بِالَّذِي أَمْحُوهُ، فَمَحَاهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، فَصَالَحَهُمْ عَلَى أَنْ يَدْخُلَهَا هُوَ وَأَصْحَابُهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَلَا يَدْخُلَهَا إِلَّا بِجُلُبَّانِ السِّلَاحِ، فَسَأَلُوهُ مَا جُلُبَّانُ السِّلَاحِ؟ قَالَ: الْقِرَابُ وَمَا فِيهِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ سے صلح فرمائی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے مابین ایک تحریر (صلح نامہ) لکھی جس میں انہوں نے «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ» لکھا، اس پر مشرکین کہنے لگے کہ ”محمد رسول اللہ“ نہ لکھیں، کیونکہ اگر آپ اللہ کے رسول ہوتے تو ہم آپ سے قتال نہ کرتے؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اسے مٹا دو“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (محبت و عقیدت کی بنا پر) عرض کیا کہ ”میں اسے ہرگز مٹانے والا نہیں ہوں“، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دستِ مبارک سے خود مٹا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس شرط پر صلح فرمائی کہ وہ اور ان کے صحابہ رضی اللہ عنہم مکہ میں تین دن کے لیے داخل ہوں گے اور وہ مکہ میں صرف «جُلُبَّان السِّلاح» کے ساتھ داخل ہوں گے، دریافت کیا گیا کہ «جُلُبَّان السِّلاح» سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”تلوار کی میان اور جو اس کے اندر ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 1703)، نحوه مختصرًا»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2551، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1783، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1832، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18074، 18095، 18108، 18161، 18208، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2507، وأخرجه فتح الباري برقم: 3505، وأخرجه مسند البزار برقم: 744، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8828، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1707»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں