🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1991 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1991، 1990
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1991
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: هَلَكَ أَبِي وَتَرَكَ تِسْعَ - أَوْ سَبْعَ.. - فَذَكَرَ نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ لِي: فَبَارَكَ اللهُ لَكَ، وَدَعَا لِي.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے والد (غزوہِ احد میں) انتقال فرما گئے اور اپنے پیچھے نو یا سات بیٹیاں چھوڑ گئے“، پھر راوی نے اسی مفہوم کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ اضافہ کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تمہارے لیے برکت فرمائے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1991]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4052، 5367، 6387، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 715، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7138، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 3219، وفى (الكبرى) برقم: 5308، 8888، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1100، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14357، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1812، 1813، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1986»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ - قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: تِسْعَ.. - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قُلْتُ: ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ، أَوْ قَالَ: تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَأَرَدْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَ لِي: بَارَكَ اللهُ لَكَ، أَوْ قَالَ خَيْرًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) فوت ہوئے تو انہوں نے اپنے پیچھے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے نو ہی کہا تھا، پھر میں نے ایک بیوہ (یا مطلقہ) عورت سے نکاح کر لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بیوہ سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوجوان لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ یا فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور وہ تمہارے ساتھ ہنسی مذاق کرتی؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: بے شک (میرے والد) عبداللہ فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور میں نے یہ بات پسند نہ کی کہ میں ان کے پاس ان جیسی ہی (غیر تجربہ کار لڑکی) لے آؤں، اس لیے میں نے ایسی عورت کا ارادہ کیا جو ان کی دیکھ بھال اور ان کے معاملات کی درستی کر سکے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے“ یا فرمایا: ”بہتر ہوا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5052، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7138، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7124، 7166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1985»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں