الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2199 (کل: 19 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 1761
سنن نسائی: 2804
مشکوۃ المصابیح: 2634
المنتقى ابن الجارود: 429
الفتح الربانی: 4631
11 تا 19
حدیث نمبر: 2663
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَحَدَّثَنَاهُ مَرَّةً، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ رُكُوبِ الْبَدَنَةِ، قَالَ:" ارْكَبْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا"
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جبکہ آپ سے قربانی کے اونٹ پر سواری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک دوسری سواری نہ ملے، اس پر سواری کرلو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1324، وابن الجارود فى "المنتقى"، 472، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2663، 2664، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4015، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1761، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14637»
حدیث نمبر: 2664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ارْكَبْ بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا"
جناب ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے سنا جبکہ ان سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ فرما رہے تھے کہ ”جب تمہیں دوسری سواری نہ ملے تو مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سواری کرلو مگر اچھے طریقے کے ساتھ (بلاوجہ سواری نہ کرو اور ضرورت سے زیادہ اس پر مشقت نہ ڈالو)۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2664]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1324، وابن الجارود فى "المنتقى"، 472، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2663، 2664، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4015، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1761، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14637»
حدیث نمبر: 429
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: ثَنِي عَطَاءٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" يَسْأَلُ عَنْ رُكُوبِ الْبُدْنِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے قربانی کی اونٹنی پر سوار ہونے کے متعلق پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اگر تم مجبور ہو جاؤ تو اسے احسن طریقے سے سوار ہو سکتے ہو، یہاں تک کہ کوئی اور سواری مل جائے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1324»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
حدیث نمبر: 4631
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَقَدْ سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ہدی کے جانور پر سوار ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اگر تو مجبور ہو جائے تو معروف طریقے کے ساتھ اس پر سوار ہو جا، یہاں تک کہ تو کوئی اور سوار پا لے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4631]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1324، وأبوداود!: 1761، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14473 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14527»
وضاحت: فوائد: … اصل تو یہی ہے کہ ہدی کا اونٹ آگے آگے خالی جائے، اس پر بوجھ لدا ہوا ہو نہ اس پر سواری کی جا رہی ہو، یہ اس کے احترام کا تقاضا ہے، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری کی اونٹنی اور تھی اور قربانی کے اونٹ الگ تھے، لیکن جب کوئی شخص تنگ دست ہو، اس کے پاس ایک ہی اونٹ ہو، جس کو وہ بطورِ ہدی پیش کرنا چاہتا ہو، جب کہ فاصلہ بعید ہو تو ایسے جانور پر سواری کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، آخری حدیث سے واضح طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ مجبوری کی صورت میں ایسے جانور پر سواری کرنی چاہیے اور مجبوری سے مراد سواری کا نہ ہونا ہے، نہ کہ چلنے سے بالکل عاجز آ جانا، البتہ سواری کرتے وقت اس جانور کا احترام قائم رکھے، یعنی نہ اسے بھگائے، نہ مارے، نہ سب و شتم کرے، بلکہ اس کو اپنی مرضی کے مطابق چلنے دے اور جب وہ تھک جائے تو آرام کرنے دے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1324
حدیث نمبر: 5349
5349. عن جابر أنّه سئل عن ركوب الهدي؟ فقال: سمعت النبيَّ صلى الله عليه وسلم يقول: اركبها بالمعروف إذا أُلجئت إليها حتى تجد ظهراً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1324) من طرق عن أبي الزبير، قال: سمعت جابر بن عبدالله، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12799
12799- عن أبي الزبير قال: سمعت جابر بن عبد الله سُئل عن ركوب الهدي، فقال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: اركبها بالمعروف إذا ألجئت إليها حتى تجد ظهرا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1324) عن محمد بن حاتم، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن جريج، أخبرني أبو الزبير، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10208
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٣٨٨⦘ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، عَنْ يَحْيَى.
ابوزبیر فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جب تو اس کی طرف مجبور ہو جائے تو اچھائی کے ساتھ اس پر سوار ہو، یہاں تک کہ تو دوسری سواری پا لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10208]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1324»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10209
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، ثنا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ شَبِيبٍ، وَرُوِّينَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَى بَدَنَتِكَ فَارْكَبْهَا رُكُوبًا غَيْرَ فَادِحٍ".
ابوزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے جانور پر سواری کرنے کے بارے میں سوال کیا، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”تو اس پر اچھائی کے ساتھ سواری کر یہاں تک کہ تو دوسری سواری پا لے۔“
(ب) ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تو اپنے قربانی کے جانور کی طرف مجبور ہو جائے، تو اس پر سواری کر لیکن دشواری پیدا نہ کرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10209]
(ب) ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تو اپنے قربانی کے جانور کی طرف مجبور ہو جائے، تو اس پر سواری کر لیکن دشواری پیدا نہ کرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10209]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2204
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا - يَعْنِي بِهِ: الْبَدَنَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم مجبور ہو جاؤ تو اس (قربانی کے جانور) پر معروف طریقے سے سواری کر لیا کرو یہاں تک کہ تمہیں کوئی دوسری سواری میسر آ جائے“، اور اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہدی (قربانی) کا اونٹ تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2204]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2199،1815)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2802، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1761، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14064، 14078، وأخرجه فتح الباري برقم: 1604، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2663، 2664، وأخرجه شرح السنة برقم: 1956، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1787، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2201»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2199،1815)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2802، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1761، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14064، 14078، وأخرجه فتح الباري برقم: 1604، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2663، 2664، وأخرجه شرح السنة برقم: 1956، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1787، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2201»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح