🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2282 (کل: 36 مقامات، 16 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2282، 68
صحیح مسلم: 125، 126، 127، 128
سنن ترمذی: 3341
سنن نسائی: 3095، 3980
سنن ابن ماجہ: 3927، 3928
معجم صغیر للطبرانی : 590
مسند احمد: 239، 14141، 14209، 14560، 14650، 15241
مصنف ابن ابی شیبہ: 30872، 30874، 35308، 35314
الفتح الربانی: 4793
المستدرک علی الصحیحین: 3970
مسند امام شافعی: 678
الجامع الكامل: 7864، 13713
السنن الكبرى للبيهقي: 5140، 15845، 16828، 18624
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9681، 10204
المعجم الکبیر للطبرانی: 1733، 11439
المعجم الاوسط: 4286
31 تا 36
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9681
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَجَبُنَ، فَجَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قُتِلَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا تُبْتَلَوْنَ بِهِ مِنْهُمْ، وَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُمْ وَنَوَاصِينَا وَنَوَاصِيهِمْ بِيَدِكَ وَإِنَّمَا تَقْتُلُهُمْ أَنْتَ، ثُمَّ الْزَمُوا الْأَرْضَ جُلُوسًا فَإِذَا غَشَوْكُمْ فَانْهَضُوا وَكَبِّرُوا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِطُولِهِ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا وہ بزدلی کا شکار ہو گیا سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آج کے دن کی طرح کا کوئی دن کبھی نہیں دیکھا محمد بن مسلمہ قتل ہو جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دشمن کا سامنا کرنے کی آرزو نہ کرو تم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ ان کے حوالے سے تم کس آزمائش میں مبتلاء ہو جاتے ہو اگر تم ان کا سامنا کرو تو تم یہ پڑھو: اے اللہ! تو ہمارا پروردگار ہے اور ان کا پروردگار ہے ہماری پیشانیاں اور ان کی پیشانیاں تیرے دست قدرت میں ہیں اور تو ہی انہیں قتل کرتا ہے، پھر تم زمین پر جم کر بیٹھے رہو اگر وہ تم پر حملہ کر دیں، تو اٹھ کھڑے ہو اور تکبیر کہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو طویل حدیث کے طور پر غزوہ خیبر سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضیل بن عبدالوہاب ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ ایک نیک بزرگ ہے اسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10204
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَجَبُنَ، فَجَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قُتِلَ مَحْمُودُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَاسْأَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا تُبْتَلُونَ بِهِ مِنْهُمْ، وَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُمْ، وَنَوَاصِينَا وَنَوَاصِيهِمْ بِيَدِكَ، وَإِنَّمَا تَقْتُلُهُمْ أَنْتَ، ثُمَّ الْزَمُوا الْأَرْضَ جُلُوسًا، فَإِذَا غَشَوْكُمْ فَانْهَضُوا وَكَبِّرُوا".
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَبْعَثَنَّ غَدًا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبَّانَهِ، لَا يُوَلِّي الدُّبُرَ" فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ بَعَثَ عَلِيًّا وَهُوَ أَرْمَدُ شَدِيدُ الرَّمَدِ، فَقَالَ:" سِرْ" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أُبْصِرُ مَوْضِعَ قَدَمِي، قَالَ: فَتَفِلَ فِي عَيْنَيْهِ، وَعَقَدَ لَهُ اللِّوَاءَ، وَدَفَعَ إِلَيْهِ الرَّايَةَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: عَلَى مَا أُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدْ حَقَنُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ تَأْتِي فِي مَنَاقِبِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب غزوہ خیبر کا موقع آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا وہ بزدلی کا شکار ہو گیا پھر سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آج کے دن جیسا دن نہیں دیکھا محمود بن مسلمہ قتل ہو گئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دشمن کا سامنے کرنے کی آرزو نہ کرو تم اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اس کے حوالے سے تمہیں کسی چیز میں مبتلا کیا جاتا ہے، اور جب تم دشمن کا سامنا کرو تو یہ کہو اے اللہ تو ہمارا اور ان کا پروردگار ہے ہماری پیشانیاں اور ان کی پیشانیاں تیرے ہاتھ میں ہیں ان کے ساتھ تو ہی لڑنے (کی ہمت دیتا ہے) پھر تم لوگ زمین پر بیٹھ جاؤ اگر دشمن تمہارے پاس آ جائے، تو تکبیر کہہ کر اٹھ کھڑے ہو۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل میں ایسے شخص کو بھیجوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور وہ دونوں اس سے محبت رکھتے ہیں وہ پیٹھ نہیں پھیرے گا جب اگلا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلوایا ان کو آشوب چشم کی شدید شکایت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روانہ ہو جاؤ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تو اپنے قدموں کی جگہ بھی نہیں دیکھ سکتا ہوں راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا ان کے لئے جھنڈا باندھا اور جھنڈا ان کو دیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس بنیاد پر ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کروں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بات پر کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں جب وہ ایسا کر لیں گے، تو وہ اپنی جانوں اور اپنے اموال کو محفوظ کر لیں گے، البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے، اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے ابوزرعہ کہتے ہیں یہ ایک نیک بزرگ ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس بارے میں دیگر احادیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (790)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1733
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک لڑوں جب تک وہ لا الہ الا اللہ نہ کہیں، تو جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانیں اور اپنے مال محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عزوجل پر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1733]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 183، حدیث 1746»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11439
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زَيْدٍ الْخَطَّابِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک وہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں کہہ دیں، جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنا خون اور مال مجھ سے محفوظ کر لیا، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11439]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 200، حدیث 11487»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 68
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِأَبِي بَكْرٍ ، فِي الرِّدَّةِ: أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: - وَفِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي سَمِينَةَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، وَاللهِ لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ حَتَّى تَلْحَقَ نَفْسِي بِاللهِ، قَالَ عُمَرُ : فَلَمَّا رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ عَزَمَ عَلَى ذَلِكَ عَلِمْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فتنہ ارتداد کے متعلق سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ 'لا الہ الا اللہ' کہہ دیں، پس جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال کو محفوظ کر لیا سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے“؟“ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یوں) فرمایا تھا—اور ابن ابی سمینہ کی روایت کے الفاظ ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ 'لا الہ الا اللہ' کہیں، نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں“، اللہ کی قسم! اگر انہوں نے مجھے (زکاۃ میں) ایک رسی کا ٹکڑا دینے سے بھی منع کیا تو میں ان سے اس وقت تک قتال کروں گا جب تک کہ میری جان اللہ سے جا ملے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پس جب میں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس پر پختہ ارادہ کر لیا ہے تو میں جان گیا کہ یہی حق ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1335، 1388، 2786، 6526، 6855، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 20، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2607، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2443، 3091، 3092، 3093، 3094، 3969، 3970، 3971، 3973، 3975، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1556، وأخرجه مسند أحمد برقم: 241، وأخرجه فتح الباري برقم: 25، 6526، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 5019، 15367، وأخرجه مسند البزار برقم: 38، 2769، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10021، 10022، 18718، 19251، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1467، 1468، 3981، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2247، 2248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6218، 6966، 8145، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 678، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18465، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 63»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4286
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ طَاوُسٍ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى وَالِدِي طَاوُسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدْ عَصَمُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ، إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَاوُسٍ إِلَّا ابْنُهُ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عَامِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التِّرْمِذِيُّ I ".
عبداللہ بن طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد طاؤس رحمہ اللہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے کہا: میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہہ دیں، پھر جب وہ ایسا کر لیں تو انہوں نے اپنے خون اور اپنے مال مجھ سے محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طاؤس رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن طاؤس سے سفیان بن عامر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں صالح بن عبداللہ الترمذی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4286]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 21، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3948، 4367، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3987 / 12، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3425، 11606، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3341، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3928، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15945، 16929، 18695، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14358، 14429، 14784، 14876، 15474، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2282، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10021، 19251، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29537، 29539، 33769، 33774، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5120، 5122، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1746، والطبراني فى «الصغير» برقم: 790»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں