🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2661 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2661
سنن نسائی: 1989، 1990
بلوغ المرام: 456
المنتقى ابن الجارود: 537
صحیح ابن حبان: 3071، 3072
المستدرک علی الصحیحین: 1340
مسند امام شافعی: 586
الجامع الكامل: 3709
السنن الكبرى للبيهقي: 6954، 6956
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6954
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَلَمَّا سَلَّمَ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" سُنَّةٌ وَحَقٌّ" ⦗٦٣⦘ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ. وَذِكْرُ السُّورَةِ فِيهِ غَيْرُ مَحْفُوظٍ.
طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں جنازے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے تھا تو انہوں نے ﴿سورة الفاتحة﴾ [سورة الفاتحة: 1-7] پڑھی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ سنت ہے اور حق ہے۔ ابراہیم بن حمزہ نے ابراہیم بن سعد سے روایت کیا اور کہا کہ (انہوں نے) ﴿سورة الفاتحة﴾ [سورة الفاتحة: 1-7] اور کوئی (دوسری) سورت بھی پڑھی۔
اس میں سورت کا ذکر محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6954]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الشافعي»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6956
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ بْنِ الْحَمَامِيُّ رَحِمَهُ اللهُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَلَمَّا انْصَرَفَ سَأَلْتُهُ فَقَالَ:" سُنَةٌ وَحَقٌّ". وَرُبَّمَا قَالَ:" سُنَّةٌ"، وَلَمْ يَذْكُرْ" حَقٌّ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ مُدْرَجًا فِي الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ، وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
طلحہ بن عبداللہ بن عوف فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے جنازہ پڑھا، میں نے سنا کہ وہ سورہ فاتحہ پڑھ رہے ہیں، جب وہ پھرے تو میں نے اس کے متعلق ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ سنت ہے اور حق ہے“، دوسری روایت میں ہے کہ انہوں نے حق کا ذکر نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6956]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں