الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3073 (کل: 19 مقامات، 3 کتب)
11 تا 19
حدیث نمبر: 13206
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الدَّجَّالُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كافرٌ يُهَجَّاهَا يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُسْلِمٍ ك ف ر".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کی ایک آنکھ پونچھی ہوئی ہوگی، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک، ف، ر یعنی کافر لکھا ہوگا جسے ہر مسلمان پڑھ لے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13206]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2933.
حدیث نمبر: 13385
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ وَشُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الدَّجَّالُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٌ، وَغَيْرُ كَاتِبٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دجال کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا، جسے ہر پڑھا لکھا اور ہر ان پڑھ مسلمان پڑھ لے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13385]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7131، م: 2933.
حدیث نمبر: 13393
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: وَحَدَّثَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ قَائِلًا مِنَ النَّاسِ، قَالَ:" يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَمَا يُرِيدُ الْمَدِينَةَ؟ قَالَ: بَلَى، إِنَّهُ لَيَعْمَدُ إِلَيْهَا، فَيَجِدُ الْمَلَائِكَةَ بِنِقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا يَحْرُسُونَهَا مِنَ الدَّجَّالِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی مکرم سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دجال مدینہ منورہ کی طرف آئے گا لیکن وہاں فرشتوں کو اس کا پہرہ دیتے ہوئے پائے گا، ان شاء اللہ مدینہ میں دجال داخل ہوسکے گا اور نہ ہی طاعون کی وباء۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13393]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 13394
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: وَحَدَّثَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ: ك ف ر مُهَجًّى، يَقُولُ: كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ أُمِّيٌّ وَكَاتِبٌ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک، ف، ر یعنی کافر لکھا ہوگا، جسے ہر ان پڑھ اور پڑھا لکھا مسلمان پڑھ لے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13394]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7131، م: 2933.
حدیث نمبر: 13599
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدَّجَّالُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، قَالَ: ثُمَّ يَهَجَاهُ: ك ف ر، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُسْلِمٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کی ایک آنکھ پونچھی ہوئی (بے نور) ہوگی، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا جسے ہر مسلمان پڑھ لے گا خواہ وہ ان پڑھ ہو یا پڑھا لکھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13599]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2923
حدیث نمبر: 13621
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، وَشُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ: ك ف ر، يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ قَارِئٌ وَغَيْرُ قَارِئٍ"، وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا: مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دجال کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا، جسے ہر پڑھا لکھا اور ہر ان پڑھ مسلمان پڑھ لے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13621]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7131، م: 2933
حدیث نمبر: 13925
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الْأَعْوَرَ الْكَافِرَ، أَلَا إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: ك ف ر".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا میں جو نبی بھی مبعوث ہو کر آئے، انہوں نے اپنی امت کو کانے کذاب سے ضرور ڈرایا، یاد رکھو! دجال کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13925]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7131، م: 2933
حدیث نمبر: 14094
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، أَلَا إِنَّهُ الْأَعْوَرُ الْكَذَّابُ، أَلَا إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَفَرَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا میں جو نبی بھی مبعوث ہو کر آئے، انہوں نے اپنی امت کو کانے کذاب سے ضرور ڈرایا، یاد رکھو! دجال کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14094]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7131، م: 2933
حدیث نمبر: 3016
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: الدَّجَّالُ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ك ف ر، قَالَ: وَذَكَرَ قَتَادَةُ : أَنَّهُ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ: أُمِّيٍّ وَكَاتِبٍ، يَخْرُجُ فِي قِلَّةٍ مِنَ النَّاسِ وَنَقْصٍ مِنَ الطَّعَامِ، يَدْخُلُ أَمْصَارَ الْعَرَبِ كُلَّهَا غَيْرَ طَيْبَةَ، وَهِيَ الْمَدِينَةُ، قَالَ قَائِلُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَمَا يُرِيدُ الْمَدِينَةَ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّ الْمَلَائِكَةَ صَافُّونَ بِنِقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا يَحْرُسُونَهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک ف ر لکھا ہوگا۔“ قتادہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا کہ اسے ہر مومن پڑھ لے گا، خواہ ان پڑھ ہو یا لکھنا جانتا ہو۔ وہ لوگوں کی کمی اور خوراک کی قلت کے زمانے میں نکلے گا اور طیبہ، یعنی مدینہ، کے سوا عرب کے تمام شہروں میں داخل ہوگا۔ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا وہ مدینہ کا ارادہ نہیں کرے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن فرشتے مدینہ کے راستوں اور دروازوں پر صفیں باندھے اس شہر کی حفاظت کر رہے ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3016]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1782، 6706، 6715، 7035، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 5236، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12732، وأخرجه فتح الباري برقم: 5399، 6042، 6706، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7035، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3007»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1782، 6706، 6715، 7035، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 5236، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2242، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12732، وأخرجه فتح الباري برقم: 5399، 6042، 6706، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7035، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3007»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح