🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3126 (کل: 21 مقامات، 9 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3126، 2868
صحیح بخاری: 6211
صحیح مسلم: 6038، 6039، 6040
صحیح الادب المفرد: 199
مشکوۃ المصابیح: 4806
مسند احمد: 13377، 13642
صحیح ابن حبان: 5800، 5801، 5802، 5803
الجامع الكامل: 9507، 14533، 14579، 14580، 14788
السنن الكبرى للبيهقي: 21031، 21032
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3126
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى أَنْجَشَةَ وَهُوَ يَسُوقُ نِسَاءَهُ، فَقَالَ: يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدًا لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا انجشہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ ان اونٹوں کو ہانک رہے تھے جن پر خواتین سوار تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اونٹوں کی رفتار کم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے) فرمایا: ”اے انجشہ! ذرا آہستہ، ان نازک آبگینوں کو نہ توڑو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3126]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا: (برقم 2868)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5797، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2323، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11630، 11680، 11755، 12350، 12388، 12524، 12532، 12683، 12731، 12964، 13230، 13258، 13630، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2701، وأخرجه فتح الباري برقم: 5797، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1375، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3114»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَادٍ يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ"، قَالَ قَتَادَةُ: يَعْنِي ضَعَفَةَ النِّسَاءِ.
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم کو حبان نے خبر دی، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حدی خواں تھے انجشہ نامی ان کی آواز بڑی اچھی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا ”انجشہ! آہستہ چال اختیار کر، ان شیشوں کو مت توڑ۔“ قتادہ نے بیان کیا کہ مراد کمزور عورتیں تھیں (کہ سواری سے گر نہ جائیں)۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6211]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حدی خواں تھا جسے انجشہ کہا جاتا تھا، اس کی آواز بہت سریلی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انجشہ! نرمی کرو، آبگینوں کو چور نہ کرو۔“ حضرت قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اس سے مراد کمزور عورتیں ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2323 ترقیم شاملہ: -- 6038
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، كِلَاهُمَا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَتَى عَلَى أَزْوَاجِهِ وَسَوَّاقٌ يَسُوقُ بِهِنَّ، يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ "، قَالَ: قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: تَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَلِمَةٍ، لَوْ تَكَلَّمَ بِهَا بَعْضُكُمْ، لَعِبْتُمُوهَا عَلَيْهِ.
اسماعیل (بن علیہ) نے کہا: ہمیں ایوب نے ابوقلابہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس گئے، اس وقت انجشہ نام کا ایک اونٹ ہانکنے والا ان (کے اونٹوں) کو ہانک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”انجشہ تم پر افسوس! شیشہ آلات (خواتین) کو آہستگی اور آرام سے چلاؤ۔“ایوب نے کہا: ابوقلابہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کلمہ بولا کہ اگر تم میں سے کوئی ایسا کلمہ کہتا تو تم اس پر عیب لگاتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6038]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس پہنچے، انجشہ نامی اونٹ ہانکنے والا ان کی سواریاں ہانک رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افسوس! اے انجشہ! شیشوں کی سواریوں کو نرمی سے ہانکو۔“ ابوقلابہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی بات کہی کہ اگر تم میں سے کوئی ایسی بات کہتا تو تم اس پر اعتراض اور نکتہ چینی کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6038]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2323 ترقیم شاملہ: -- 6039
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مَعَ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُنَّ يَسُوقُ بِهِنَّ سَوَّاقٌ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْ أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ ".
سلیمان تیمی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی، کہا: حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ساتھ تھیں اور ایک اونٹ ہانکنے والا ان کے اونٹ ہانک رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”انجشہ! شیشہ آلات (خواتین) کو آہستگی اور آرام سے چلاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6039]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا ازواجِ مطہرات کے ساتھ تھیں اور ایک سواریوں کو ہانکنے والا انہیں ہانک رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انجشہ! شیشوں کو آہستہ آہستہ چلاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6039]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2323 ترقیم شاملہ: -- 6040
وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَادٍ حَسَنُ الصَّوْتِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رُوَيْدًا يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ يَعْنِي ضَعَفَةَ النِّسَاءِ ".
ہمام نے کہا: ہمیں قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی، کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوش آواز حدی خواں تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:”انجشہ! آرام سے (ہانکو) شیشہ آلات کو مت توڑو،“ یعنی کمزور عورتوں کو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6040]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوش الحان حدی خواں تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: «رُوَيْدًا يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ» ”آہستہ آہستہ، اے انجشہ! شیشوں کو نہ توڑو۔“ یعنی کمزور اور ناتواں عورتوں کو۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6040]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 199
199/264 عن أنس بن مالك قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم على بعض نسائه -ومعهن أم سليم- (وفي طريق أخرى عنه: أن البراء بن مالك كان يحدو بالرجال، وكان أنجشة يحدوا بالنساء، وكان حسن الصوت/1264) . فقال [ النبي صلى الله عليه وسلم] : يا أنجشة (1 (1) ! رويداً سوقكَ بالقوارير (2) ". قال أبو قلابة: فتكلم النبي صلى الله عليه وسلم بكلمة لو تكلم بها بعضكم لعبتموها عليه. قوله:"سوقك بالقورارير".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی اہلیہ کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ام سلیم بھی تھیں۔ اور ایک دوسری سند میں ہے: براء بن مالک مردوں کے ساتھ حدی خوانی کر رہا تھا اور انجشہ عورتوں کے ساتھ حدی خوانی کر رہا تھا، اور انجشہ خوش آواز تھے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اے انجشہ! ان بوتلوں کو نرمی کے ساتھ چلاؤ۔“ ابوقلابہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا لفظ بولا: اگر تم میں سے کوئی آدمی بولتا تو تم اس پر عیب لگاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ: ”شیشے کی بنی ہوئی بوتلوں کو ہانکنا اور چلانا۔“ (حدی خوانی: اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے ایک ترانہ گایا جاتا ہے۔) [صحيح الادب المفرد/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6149، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2323» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4806
4806 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ حَادٍ يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ"قَالَ قَتَادَةُ: يَعْنِي ضَعْفَةَ النِّسَاءِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک شخص آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا حدی خوان تھا اسے انجشہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس کی آواز بہت اچھی تھی، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: ” «رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ» انجشہ! ٹھہرو ٹھہرو، شیشوں کو مت چور کرو۔“ قتادہ رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ خواتین کی نزاکت کے پیش نظر فرمایا تھا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6211) و مسلم (2323/73)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13377
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ وَأيُوب ، عَنْ أَبِي قلابَة ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ، وَكَانَ مَعَهُ غُلَامٌ أَسْوَدُ، يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ، يَحْدُو، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ"، قَالَ: وَفِي حَدِيثِ أَبِي قِلَابَةَ: يَعْنِي النِّسَاءَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی " جس کا نام انجثہ تھا " امہات المومنین کی سواریوں کو ہانک رہا تھا، اس نے جانوروں کو تیزی سے ہانکنا شروع کردیا، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انجشہ! ان آبگینوں کو آہستہ لے چلو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13377]

الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان، خ: 6161، م: 2323.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13642
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، وَبَهْزٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ حَادِيًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ، قَالَ: وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ، لَا تَكْسِرْ الْقَوَارِيرَ"، قَالَ قَتَادَةُ: يَعْنِي ضَعَفَةَ النِّسَاءِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی " جس کا نام انجثہ تھا " اس کی آواز بہت اچھی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انچثہ! ان آبگینوں کو آہستہ لے کر چلو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13642]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6211، م: 2323
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5800
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مَعَ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَائِقٌ يَسُوقُ، فَأَتَى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ہمراہ تھیں، ایک شخص ان کے اونٹ لے کر جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور ارشاد فرمایا: ”اے انجشہ! آرام سے چلنا، تم شیشے لے کر جا رہے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6149، 6161، 6202، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2323، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5800، 5801، 5802، 5803، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10282، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20906، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12223» «رقم طبعة با وزير 5770»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» (6095). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں