🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3535 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3535
مسند احمد: 12624، 13174، 13650
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3535
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ أَفْطَرَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”(کبھی نفلی) روزے رکھتے رہتے یہاں تک کہ کہا جاتا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے، اور (کبھی) روزے رکھنا ترک فرما دیتے یہاں تک کہ کہا جاتا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3535]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1090، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 769، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12213، 12421، 12762، 12990، 13061، 13238، 13370، وأخرجه فتح الباري برقم: 1090، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2134، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3522»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12624
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ وَاسْمُهُ مُظَفَّرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: صَامَ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: أَفْطَرَ أَفْطَرَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے رکھتے کہ لوگ کہنے لگتے کہ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے اور (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے چھوڑ دیتے کہ لوگ کہنے لگتے کہ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12624]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1141، م: 1158
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13174
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ أَفْطَرَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات اتنے روزے رکھتے کہ کہا جانے لگتا کہ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے اور بعض اوقات اتنے دن روزے چھوڑ دیتے کہ کہا جانے لگتا کہ اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13174]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1141، م:1158
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13650
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ أَفْطَرَ، وَقَدْ قَالَ مَرَّةً: أَفْطَرَ أَفْطَرَ أَفْطَرَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے رکھتے کہ کہا جانے لگتا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھیں گے اور (بعض اوقات) اس تسلسل سے روزے چھوڑ دیتے کہ کہا جانے لگتا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13650]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1141، م: 1158
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں