🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3856 (کل: 33 مقامات، 11 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3856، 3414، 3782
صحیح بخاری: 3329، 3911، 3938، 4480، Q7118
مشکوۃ المصابیح: 5447، 5870
مسند احمد: 12057، 12970، 13868
مصنف ابن ابی شیبہ: 36737، 38734، 40099
الفتح الربانی: 11784
صحیح ابن حبان: 7161، 7423
الجامع الكامل: 624، 8692، 9704، 10241، 11909، 15959، 16123، 16124، 16318
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1349، 2567، 2568
المعجم الکبیر للطبرانی: 13961
المعجم الاوسط: 158
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3414
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ فِي نَخْلِهِ، فَلَمَّا سَمِعَ بِهِ جَاءَ، فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَشْيَاءَ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا نَبِيٌّ، فَإِنْ أَخْبَرْتَنِي بِهَا فَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ، فَسَأَلَهُ عَنِ الشَّبَهِ، وَعَنْ أَوَّلِ شَيْءٍ يَحْشُرُ النَّاسَ، وَعَنْ أَوَّلِ شَيْءٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْبَرَنِي بِهِنَّ جِبْرِيلُ آنِفًا، قَالَ: ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا الشَّبَهُ فَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ ذَهَبَ بِالشَّبَهِ، وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ ذَهَبَ بِالشَّبَهِ، وَأَوَّلُ شَيْءٍ يَحْشُرُ النَّاسَ نَارٌ تَجِيءُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، فَتَحْشُرُ النَّاسَ إِلَى الْمَغْرِبِ، وَأَوَّلُ شَيْءٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ، فَآمَنَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ، وَإِنَّهُمْ إِنْ سَمِعُوا بِإِسْلَامِي بَهَتُونِي وَيَقَعُونَ فِيَّ، فَأَخْبِئْنِي وَابْعَثْ إِلَيْهِمْ وَسَلْهُمْ عَنِّي، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ فَجَاؤُوا - وَخَبَّأَهُ - فَقَالَ: أَيُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ فِيكُمْ؟ قَالُوا: خَيْرُنَا وَابْنُ خَيْرِنَا، وَسَيِّدُنَا وَابْنُ سَيِّدِنَا، وَعَالِمُنَا وَابْنُ عَالِمِنَا، فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ آمَنَ تُؤْمِنُونَ؟ قَالُوا: أَعَاذَهُ اللهُ مِنْ ذَلِكَ لِيَفْعَلَ، فَقَالَ: اخْرُجْ يَا ابْنَ سَلَامٍ إِلَيْهِمْ، فَخَرَجَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالُوا: بَلْ هُوَ شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا، وَجَاهِلُنَا وَابْنُ جَاهِلِنَا، فَقَالَ: أَلَمْ أُخْبِرْكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَنَّهُمْ قَوْمٌ بُهُتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اپنے کھجور کے باغ میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خبر سن کر وہ حاضر ہوئے اور عرض کی: میں آپ سے ایسی باتیں پوچھوں گا جنہیں نبی کے سوا کوئی نہیں جانتا؛ اگر آپ نے ان کا جواب دے دیا تو آپ یقیناً اللہ کے رسول ہیں۔ انہوں نے بچے کی مشابہت، سب سے پہلے لوگوں کو جمع کرنے والی چیز اور اہل جنت کی پہلی غذا کے بارے میں پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی ابھی جبرائیل نے مجھے ان باتوں کی خبر دی ہے۔“ عبداللہ بن سلام نے کہا: وہ تو یہودیوں کے دشمن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشابہت کا معاملہ یہ ہے کہ جب مرد کا پانی عورت کے پانی پر سبقت لے جائے تو بچہ مرد سے مشابہ ہوتا ہے، اور جب عورت کا پانی مرد کے پانی پر سبقت لے جائے تو بچہ عورت سے مشابہ ہوتا ہے۔ سب سے پہلے لوگوں کو جمع کرنے والی چیز ایک آگ ہوگی جو مشرق کی طرف سے نکلے گی اور لوگوں کو مغرب کی طرف ہانک لے جائے گی، اور اہل جنت کی پہلی غذا مچھلی کے جگر کا زائد حصہ ہوگا۔“ اس پر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ایمان لے آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہودی بہتان تراش قوم ہیں؛ اگر انہیں میرے اسلام کا علم ہوگیا تو وہ مجھ پر بہتان لگائیں گے، لہٰذا مجھے چھپا دیجیے اور انہیں بلا کر میرے متعلق پوچھیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھپا دیا اور یہودیوں کو بلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم میں عبداللہ بن سلام کیسے شخص ہیں؟“ انہوں نے کہا: وہ ہم میں بہترین شخص اور بہترین شخص کے بیٹے، ہمارے سردار اور سردار کے بیٹے، اور ہمارے عالم اور عالم کے بیٹے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ ایمان لے آئیں تو کیا تم بھی ایمان لاؤ گے؟“ انہوں نے کہا: اللہ انہیں اس سے محفوظ رکھے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن سلام! ان کے سامنے آجاؤ۔“ وہ سامنے آئے اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ یہودی فوراً کہنے لگے: یہ ہم میں بدترین شخص اور بدترین شخص کے بیٹے، اور ہمارے جاہل اور جاہل کے بیٹے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ یہ بہتان تراش قوم ہے؟ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3414]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3151، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13456، وأخرجه فتح الباري برقم: 6157، وأخرجه مسند البزار برقم: 2000، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 158، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9334، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6970، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3401»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3782
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَلَامٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَوَّلِ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي جِبْرِيلُ أَنَّ نَارًا تَحْشُرُهُمْ مِنَ الْمَشْرِقِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کی پہلی نشانی کے متعلق دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے جبرائیل علیہ السلام نے خبر دی ہے کہ (قیامت کی پہلی علامت) ایک ایسی آگ ہے جو لوگوں کو مشرق کی سمت سے ہنکا کر (میدانِ محشر کی طرف) جمع کر دے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3782]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضي قريبًا (برقم 3742)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12558، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 208، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3770»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 158
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أَوَّلِ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَوَّلَ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْمَشْرِقِ، وَتَحْشُرُهُمْ إِلَى الْمَغْرِبِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کی پہلی نشانیوں کے بارے میں سوال کیا گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قیامت کی پہلی نشانی وہ آگ ہے جو مشرق سے نکلے گی اور لوگوں کو ہانک کر مغرب کی جانب اکٹھا کر دے گی۔“
اس حدیث کو حمید رحمہ اللہ سے صرف ابو خالد الاحمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 13» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3329، 3911، 3938، 4480، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7161، 7423، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8197، 9026، 10925، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12239، 12241، 13170، 13407، 14076، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2163، 2164، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3414، 3742، 3782، 3856، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1389، والبزار فى «مسنده» برقم: 6566، 6970، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35163، 37137، 38471، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14947، 14948، 7»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں