الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3942 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3942
صحیح بخاری: 6582
مسند احمد: 13991
حدیث نمبر: 3942
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَظُنُّهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَيَرِدُ عَلَى حَوْضِي أَقْوَامٌ يُخْتَلَجُونَ دُونِي، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أَصْحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کو گمان ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میرے حوض پر کچھ ایسی قومیں وارد ہوں گی جنہیں میرے سامنے سے کھینچ کر الگ کر دیا جائے گا، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے ساتھی ہیں، تو جواب دیا جائے گا: بے شک آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ اس روایت کی سند میں راوی کو اس کے مرفوع ہونے کے متعلق شک لاحق ہوا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3942]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف، أخرجه البخاري ومسلم .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2297، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3057، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3632، 3802، 3840، 3856، 4032، 4169، 4320، 4338، 22826، وأخرجه فتح الباري برقم: 1655، 4430، 6641، وأخرجه مسند البزار برقم: 1685، 1757، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10402، 10409، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3929»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ، أخرجه البخاري ومسلم
حدیث نمبر: 6582
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِي الْحَوْضَ حَتَّى عَرَفْتُهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَأَقُولُ: أَصْحَابِي، فَيَقُولُ: لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا، ان سے انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میرے کچھ ساتھی حوض پر میرے سامنے لائے جائیں گے اور میں انہیں پہچان لوں گا لیکن پھر وہ میرے سامنے سے ہٹا دئیے جائیں گے۔ میں اس پر کہوں گا کہ یہ تو میرے ساتھی ہیں۔ لیکن مجھ سے کہا جائے گا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6582]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے کچھ ساتھی حوض پر میرے پاس آئیں گے اور میں انہیں پہچان بھی لوں گا لیکن پھر وہ میرے سامنے سے ہٹا دیے جائیں گے۔ میں کہوں گا: یہ تو میرے ساتھی ہیں، لیکن مجھ سے کہا جائے گا: آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر دی تھیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6582]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 13991
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَيَّ رِجَالٌ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتُهُمْ رُفِعُوا إِلَيَّ فَاخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: يَا رَبِّ، أَصْحَابِي أَصْحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حوض کوثر پر کچھ آدمی ایسے بھی آئیں گے کہ میں دیکھوں گا " وہ میرے سامنے پیش ہوں گے " تو انہیں اچک لیا جائے گا۔ میں عرض کروں گا پروردگار! میرے ساتھی، ارشاد ہوگا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا چیزیں ایجاد کرلی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13991]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6582، م: 2304
حدیث نمبر: 5368
«ليردن علي ناس من أصحابي الحوض حتى إذا رأيتهم وعرفتهم اختلجوا دوني فأقول: يا رب! أصحابي أصحابي فيقال لي: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے کچھ صحابہ ضرور حوض پر میرے پاس آئیں گے، یہاں تک کہ جب میں انہیں دیکھوں گا اور پہچان لوں گا تو انہیں میرے پاس آنے سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے رب! میرے صحابہ، میرے صحابہ! تو مجھ سے کہا جائے گا: تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا نئے کام ایجاد کیے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5368]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أنس وحذيفة. شرح الطحاوية 193.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7027
«هل تدرون ما الكوثر؟ هونهر أعطانيه ربي في الجنة عليه خير كثير ترد عليه أمتي يوم القيامة آنيته عدد الكواكب يختلج العبد منهم فأقول: يا رب أنه من أمتي فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ یہ ایک نہر ہے جو میرے رب نے مجھے جنت میں عطا فرمائی ہے، اس میں بہت خیر و برکت ہے، میری امت قیامت کے دن اس پر آئے گی، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، ان میں سے ایک بندے کو اچانک کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے رب! یہ تو میری امت میں سے ہے، تو کہا جائے گا: تجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا نئے کام ایجاد کیے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7027]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن] عن أنس. السنة 764: ابن أبي عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح