🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4230 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4230، 4229
مسند احمد: 13786، 13805
صحیح ابن حبان: 7213
السنن الكبرى للبيهقي: 5283، 5284
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2686
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 471، 472
المعجم الاوسط: 2755
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1278
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4230
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا سُكَيْنٌ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى الْقَطَّانُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي أَبَا سُكَيْنٍ، قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: «أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَأَمَرَ أَهْلَ بَيْتِهِ، فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا قِرَاءَةً هَمْسًا، فَقَرَأَ بِالْمُرْسَلَاتِ، وَالنَّازِعَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ»
عبد العزیز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق بتائیے“، تو انہوں نے اپنے گھر والوں کو (نماز کے لیے) حکم دیا اور ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی، آپ نے ان نمازوں میں ہمیں ایسی قراءت سنائی جو نہایت دھیمی آواز (سرگوشی کے مانند) میں تھی، چنانچہ آپ نے ان میں ﴿المرسلات﴾، ﴿النازعات﴾، ﴿عم يتساءلون﴾ اور ان جیسی دیگر سورتوں کی تلاوت فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4230]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2776، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2686، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1278، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4215»

الحكم على الحديث:
إسناده لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13786
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ، وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثًا يُبْنَي عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ، فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ، أَمَرَنَا بِالْأَنْطَاعِ، فَأُلْقِيَ فِيهَا مِنَ التَّمْرِ وَالْأَقِطِ وَالسَّمْنِ، فَكَانَتْ وَلِيمَتَهُ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ؟ فَقَالُوا: إِنْ حَجَبَهَا فَهِيَ مِنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّأَ لَهَا خَلْفَهُ، وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ منورہ کے درمیان تین دن قیام فرمایا اور حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہ کے ساتھ خلوت فرمائی، میں نے مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کی دعوت دی، اس میں کوئی روٹی اور گوشت نہ تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دستر خوان بچھانے کا حکم دیا اور اس پر کھجوریں، پنیر اور گھی لا کر رکھ دیا، یہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ تھا، مسلمان آپس میں باتیں کرنے لگے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ بھی امہات المومنین میں سے ہوں گی یا باندیوں میں سے؟ پھر آپس میں خود ہی کہنے لگے کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پردہ کرایا تو یہ امہات المومنین میں سے ہوں گی اور اگر پردہ نہ گرایا تو یہ باندیوں میں سے ہوں گی، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کوچ فرمایا تو پیچھے سے ان کے لئے سواری پر چڑھنے میں مدد کی اور لوگوں اور ان کے درمیان پردہ کھینچ دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13786]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5085
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13805
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ مَيْمُونٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي الْعُمَرِيَّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" شَهِدْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيمَتَيْنِ لَيْسَ فِيهِمَا خُبْزٌ وَلَا لَحْمٌ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَيُّ شَيْءٍ فِيهِمَا؟ قَالَ: الْحَيْسُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے ولیموں میں بھی شرکت کی ہے جس میں روٹی تھی اور نہ گوشت، راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا اے ابوحمزہ! پھر کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا حلوہ۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13805]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالله العمري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلاثًا يَبْنِي بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَدَعَوْتُ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ، فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ، وَلا لَحْمٍ، أَمَرَنَا بِالأَنْطَاعِ، فَأُلْقِيَ فِيهَا مِنَ التَّمْرِ وَالأَقِطِ وَالسَّمْنِ، فَكَانَتْ وَلِيمَتَهُ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ هِيَ أَوْ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَقَالُوا: إِنْ يَحْجُبْهَا، فَهِيَ مِنَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا، فَهِيَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّى لَهَا مِنْ خَلْفِهِ، وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ منورہ کے درمیان کسی جگہ پر تین دن تک قیام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی رخصتی کروائی تھی، میں اہل ایمان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کے لیے بلا کر لایا تھا، اس میں روٹی یا گوشت نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دسترخوان لانے کا حکم دیا تو اس دسترخوان پر کھجوریں، پنیر اور گھی رکھ دیا گیا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ تھا۔ مسلمانوں نے کہا: یہ امہات المؤمنین میں سے ایک شمار ہوں گی یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز شمار ہوں گی؟ تو دوسروں نے جواب دیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا پردہ کروایا تو یہ امہات المؤمنین میں شمار ہوں گی اور اگر پردہ نہ کروایا تو یہ آپ کی کنیز شمار ہوں گی۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لیے اپنے پیچھے جگہ بنائی اور اس خاتون کے اور لوگوں کے درمیان پردہ کھینچ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 7169»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (69 - 70): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5283
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَفَّانُ، ثنا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى الْأَحْمَرُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ مِقْدَارِ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَأَمَرَ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ أَوْ أَحَدَ بَنِيهِ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا وَالْمُرْسَلَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ".
عبدالعزیز بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں قرأت کی مقدار کا سوال کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے نضر بن انس یا اپنے کسی بیٹے کو حکم دیا کہ وہ ہمیں ظہر کی یا عصر کی نماز پڑھائے، تو اس نے سورہ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ﴾ [سورة المرسلات: 1] اور ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ﴾ [سورة النبإ: 1] پڑھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5284
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ الطُّوسِيُّ بِهَا أنبأ أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ وَهُوَ ابْنُ حَسَّانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ كَنَحْوٍ مِنْ صَلَاتِكُمُ الَّتِي تُصَلُّونَ الْيَوْمَ وَلَكِنَّهُ كَانَ يُخَفِّفُ كَانَتْ صَلَاتُهُ أَخَفَّ مِنْ صَلَاتِكُمْ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ الْوَاقِعَةَ وَنَحْوَهَا مِنَ السُّوَرِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازیں اس طرح پڑھتے تھے جیسے آج تمہاری نمازیں ہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تخفیف کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تمہاری نماز سے ہلکی ہوتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں سورہ ”واقعہ“ اور اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5284]
تخریج الحدیث: «حسن۔ احمد 5/104»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2686
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سُكَيْنٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّ أَهْلَ بَيْتِهِ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا قِرَاءَةً هَمْسًا فَقَرَأَ بِالْمُرْسِلَاتِ، وَالنَّازِعَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَنَحْوِهَا مِنَ السُّورِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ وَكِيعٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ.
عبدالعزیز بن ابوسکین بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کی امامت کرتے ہوئے ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں انہوں نے پست آواز میں قرأت کی انہوں نے سورت مرسلات سورہ نازعات سورہ عم یتسالون اور اس جیسی دوسری سورتوں کی تلاوت کی۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سکین بن عبدالعزیز ہے، جسے امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے وکیع یحیی بن معین ابوحاتم اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2686]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي ابو عمران الجونى، 4118، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2776، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ : حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ - فِيمَا يَعْلَمُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمُ الْفَجْرَ، فَقَرَأَ بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، أَوْ أَوْجَزَ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ لَهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَوْ مُعَاذٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْتُكَ صَلَّيْتَ صَلَاةً، مَا رَأَيْتُكَ صَلَّيْتَ مِثْلَهَا قَطُّ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَمَا سَمِعْتَ بُكَاءَ الصَّبِيِّ خَلْفِي فِي صَفِّ النِّسَاءِ؟ أَرَدْتُ أَنْ أُفْرِغَ لَهُ أُمَّهُ.

وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: صَلَّى بِنَا، فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں قرآن کی دو مختصر ترین سورتیں تلاوت فرمائیں، یا (راوی کے شک کے مطابق) انتہائی اختصار کے ساتھ نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابو سعید خدری یا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو ایسی مختصر نماز پڑھاتے دیکھا ہے کہ اس سے قبل کبھی آپ کو اس طرح نماز پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے میرے پیچھے عورتوں کی صفوں سے بچے کے رونے کی آواز نہیں سنی تھی؟ میں نے چاہا کہ نماز میں تخفیف کر کے اس کی ماں کو اس کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے جلد فارغ کر دوں۔“
امام عبد بن حمید نے کہا کہ ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہیں سفیان نے اور انہیں ابوہارون نے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر انہوں نے مذکورہ بالا حدیث کی مانند تذکرہ کیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 471]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: عمر بن حفص العبدي وهو عمارة بن جوين أبو هارون العبدي (علل الحديث، ج 2، ص 245)»
«أخرجه عبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 952، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3721، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4715، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 472
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثَنَا سُكَيْنٌ - هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْمُثَنَّى الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي وَالِدَ السُّكَيْنِ - قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّ أَهْلَ بَيْتِهِ، فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ هَمْسًا، فَقَرَأَ بِالْمُرْسَلَاتِ، وَالنَّازِعَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَنَحْوِهِمَا مِنَ السُّوَرِ.
عبدالعزیز (سکین کے والد) سے روایت ہے کہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور التماس کی: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کے بارے میں خبر دیجیے“، اس پر انہوں نے (تعلیم کی خاطر) اپنے اہل خانہ کی امامت فرمائی اور ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں، انہوں نے ان نمازوں میں نہایت پست آواز اور سرسراہٹ کے ساتھ تلاوت کی، پس انہوں نے سورہ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ [سورة المرسلات: 1] ، سورہ ﴿وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا﴾ [سورة النازعات: 1] اور سورہ ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ﴾ [سورة النبإ: 1] اور ان جیسی دیگر سورتوں کی تلاوت فرمائی۔
اسے امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام رجال ثقہ ہیں سوائے سکین بن عبدالعزیز کے جن پر کلام ہے، تاہم مجموعی طور پر روایت حسن درجے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 472]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2776، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2686، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1278»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4229
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَخْبَرَنَا سَلَّامٌ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مَعْدَانَ ، وَثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ كِلَاهُمَا، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِيمَةً، مَا فِيهَا خُبْزٌ وَلَا لَحْمٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایسی دعوتِ ولیمہ میں حاضر ہوا جس میں نہ تو روٹی کا انتظام تھا اور نہ ہی گوشت (دسترخوان پر) موجود تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4229]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4864، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1910، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 167، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6861، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4214»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں