🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4567 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4567، 4566
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4567
قَالَ إِسْحَاقُ : وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِثْلِهِ.
اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4567]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده متصل .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4549»

الحكم على الحديث:
إسناده متصل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4566
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ شَيْبَةَ الْخُضْرِيِّ ، أَنَّهُ شَهِدَ عُرْوَةَ ، يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ، لَا يَجْعَلُ اللهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ، وَسِهَامُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ: الصَّوْمُ، وَالصَّلَاةُ، وَالصَّدَقَةُ، لَا يَتَوَلَّى اللهُ عَبْدًا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا جَاءَ مَعَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَالرَّابِعَةُ لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لَمْ أَخَفْ أَنْ آثَمَ، لَا يَسْتُرُ اللهُ عَلَى عَبْدِهِ فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : إِذَا سَمِعْتُمْ مِثْلَ هَذَا مِنْ مِثْلِ عُرْوَةَ فَاحْفَظُوهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین باتیں ایسی ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں: اللہ تعالیٰ اس شخص کو جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہے، اس شخص کی مانند نہیں کرے گا جس کا (اسلام میں) کوئی حصہ نہیں—اور اسلام کے حصے تین ہیں: روزہ، نماز اور صدقہ—اللہ تعالیٰ جس بندے کا ولی و کارساز بن جائے، قیامت کے دن اسے کسی غیر کے سپرد نہیں کرے گا، اور کوئی شخص جس قوم سے محبت کرتا ہے، قیامت کے دن اللہ اسے انہی کے ساتھ لائے گا، اور چوتھی بات ایسی ہے کہ اگر میں اس پر قسم اٹھا لوں تو مجھے گناہ کا اندیشہ نہیں: اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے جس بندے کی پردہ پوشی فرماتا ہے، آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ پھر عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب تم عروہ رحمہ اللہ جیسے بلند پایہ عالم سے ایسی حدیث سنو تو اسے (ذہن نشین کر کے) محفوظ کر لیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4566]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 24597، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 55، 8222، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 105، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 66/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4548»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں