🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4736 (کل: 43 مقامات، 12 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4736، 6474
صحیح بخاری: 3225، 3322، 3351، 4002، 5949، 5958
صحیح مسلم: 5514، 5515، 5517، 5518، 5519
سنن ابوداود: 4153، 4155
سنن نسائی: 4287، 4288، 5349، 5350، 5352
مشکوۃ المصابیح: 4489
مسند احمد: 16345، 16353، 16369، 16346M
اللؤلؤ والمرجان: 1363
الفتح الربانی: 6528، 8068
صحیح ابن حبان: 5468، 5850، 5855، 5858
الجامع الكامل: 15613
المعجم الکبیر للطبرانی: 4670، 4671، 4674، 4675، 4678، 4679، 4680، 4681، 11430، 12119
41 تا 43
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11430
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الزُّعَيْزِعَةِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةُ تِمْثَالٍ، وَالْمُصَوِّرُونَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ، يَقُولُ لَهُمِ الرَّحْمَنُ: قُومُوا إِلَى مَا صَوَّرْتُمْ، فَلَا يَزَالُونَ يُعَذَّبُونَ حَتَّى تَنْطِقَ الصُّورَةُ، وَلَا تَنْطِقُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی مجسمہ ہو، اور تصویر بنانے والوں کو قیامت کے دن آگ میں عذاب دیا جائے گا، رحمن انہیں فرمائے گا: اٹھو اس کی طرف جو تم نے بنایا تھا، وہ اسی طرح عذاب میں رہیں گے یہاں تک کہ تصویر بول اٹھے، حالانکہ وہ کبھی نہیں بولے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11430]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 196، حدیث 11478»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12119
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْبَيْتَ وَجَدَ فِيهِ صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ وَمَرْيَمَ، فَقَالَ: " أَمَّا هُمْ فَقَدْ عَلِمُوا أَنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ، هَذَا إِبْرَاهِيمُ مُصَوَّرٌ، فَمَا بَالُهُ يَسْتَقْسِمُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو اس میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدہ مریم علیہا السلام کی تصویر پائی، تو فرمایا: ”انہیں تو معلوم تھا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو، یہ ابراہیم کی تصویر بنائی گئی ہے، پھر اسے کیا ہوا کہ یہ فال کے تیروں سے قسمت آزمائی کر رہا ہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12119]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 412، حدیث 12171»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6474
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ أَوْ تَمَاثِيلُ» ، قَالَ: فَقُلْنَا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى عَائِشَةَ، فَأَخْبَرْنَاهَا بِمَا قَالَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَتْ: لَا أَدْرِي وَسَأُحَدِّثُكُمْ بِمَا رَأَيْتُهُ فَعَلَ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، وَكُنْتُ أَتَحَيَّنُ قُفُولَهُ، فَأَخَذْتُ نَمَطًا كَانَ لَنَا، فَسَتَرْتُ بِهِ عَلَى الْعَرْسِ، فَلَمَّا أَقْبَلَ قُمْتُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَزَّكَ وَنَصَرَكَ وَأَكْرَمَكَ، قَالَتْ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَنَظَرَ إِلَى النَّمَطِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، وَعَرَفْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ، فَانْطَلَقَ حَتَّى هَتَكَ النَّمَطَ ثُمَّ قَالَ: «يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُنَا فِيمَا رَزَقَنَا أَنْ نَكْسُوَ الْحِجَارَةَ وَاللَّبِنَ» قَالَتْ: فَأَخَذْتُهُ فَجَعَلْتُهُ وِسَادَةً وَحَشَوْتُهَا لِيفًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا مورتیاں ہوں۔“ (سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کے شاگرد سعید بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) ہم نے کہا کہ ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، چنانچہ ہم نے انہیں وہ بات بتائی جو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس (فرمان) کا تو علم نہیں، البتہ میں تمہیں وہ واقعہ سناتی ہوں جو میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے کے لیے تشریف لے گئے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی واپسی کی منتظر تھی، میں نے ایک اونی منقش چادر لی جو ہمارے پاس تھی اور اس سے گھر کے سائبان پر پردہ لٹکا دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے استقبال کرتے ہوئے عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَزَّكَ وَنَصَرَكَ وَأَكْرَمَكَ» ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے آپ کو غلبہ عطا فرمایا، آپ کی مدد فرمائی اور آپ کو سرفراز فرمایا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور اس چادر کو دیکھا مگر مجھے کوئی جواب نہ دیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور پر ناپسندیدگی کے آثار پہچان لیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور اس چادر کو پھاڑ کر اتار دیا، پھر ارشاد فرمایا: ”اللہ نے ہمیں یہ حکم نہیں دیا ہے کہ ہم اس کی عطا کی ہوئی چیزوں میں سے پتھر اور اینٹ کو کپڑے پہنائیں“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر میں نے اس کپڑے کو کاٹ کر اس کا ایک تکیہ بنا لیا اور اس میں کھجور کی چھال بھر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر اس کا کوئی عیب نہیں نکالا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6474]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6027)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3225، 3322، 4002، 5949، 5958، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2106، 3930، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1750، 2804، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4282، 5347، 5349، 5350، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4153، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3649، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15910، 15918، 15934، وأخرجه فتح الباري برقم: 282، 5611، 5612، 5613، وأخرجه مسند البزار برقم: 457، 459، 2589، 3780، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19483، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3860، 4686، 4687، 4688، 4689، 4690، 4691، 4692، 4695، 4696، 4697، 4698، 4733، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5468، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10616، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7552، وأخرجه شرح السنة برقم: 3212، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6443»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں