🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4971 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4971
صحیح ابن حبان: 2243، 2244
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4971
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا بَعُدَ وَمَا قَرُبَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِهِ قَضَاءً، أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز کی حالت میں) سلام کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر مجھ پر غم و فکر اور وسوسوں کی وہ کیفیات طاری ہوئیں جو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، پھر میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ تو ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکامات میں جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرماتا ہے اور اب اس نے اپنے حکم میں یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ تم نماز کے دوران گفتگو نہ کیا کرو۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4971]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 538، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1221، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 923، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1019، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3553، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1556، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4630، وأخرجه شرح السنة برقم: 723، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4950»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2243
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، يَعْنِي فِي الصَّلاةِ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى قَضَى الصَّلاةَ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ مِنْ أَمْرِهِ قَضَاءً أَنْ لا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلاةِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے ہم لوگ (نماز کے دوران) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تھے، تو آپ ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: یعنی نماز کے دوران ایسا ہوتا تھا، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے (مدینہ منورہ) آئے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (آپ کے نماز پڑھنے کے دوران) سلام کیا، تو آپ نے مجھے جواب نہیں دیا۔ مجھے طرح طرح کے اندیشے آنے لگے۔ میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: پہلے، تو آپ ہمیں سلام کا جواب دے دیتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جو چاہے نیا فیصلہ دے سکتا ہے اور اس نے اس بارے میں نیا فیصلہ یہ دیا ہے، تم لوگ نماز کے دوران کلام نہ کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1199، 1216، 3875، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 538، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 855، 858، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2243، 2244، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 923، 924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1019، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1290، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3633» «رقم طبعة با وزير 2240»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (2870) «صحيح أبي داود» (857). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل عاصم وهو ابن أبي النجود.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2244
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا قَبْلَ أَنْ نَأْتِيَ أَرْضَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ، أَتَيْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلامَ، فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ، فَجَلَسْتُ أَنْتَظِرُهُ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَلَّمْتُ عَلَيْكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيَّ السَّلامَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا يَشَاءُ، وَقَدْ أَحْدَثَ أَنْ لا نَتَكَلَّمَ فِي الصَّلاةِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تھے، اس وقت جب آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، تو آپ ہمیں سلام کا جواب دے دیا کرتے تھے، یہ ہمارے حبشہ کی سرزمین کی طرف جانے سے پہلے کی بات ہے۔ جب ہم نجاشی کی طرف سے واپس آئے، تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے مجھے سلام کا جواب نہیں دیا، مجھے طرح طرح کے اندیشے آنے لگے۔ میں آپ کے انتظار میں بیٹھ گیا، جب آپ نے نماز مکمل کی تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کو سلام کیا تھا، آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے لیکن آپ نے مجھے سلام کا جواب نہیں دیا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جو چاہے نیا فیصلہ دے سکتا ہے اور اس نے نیا حکم یہ دیا ہے، ہم نماز کے دوران کلام نہیں کریں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2244]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1199، 1216، 3875، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 538، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 855، 858، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2243، 2244، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 923، 924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1019، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1290، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3633» «رقم طبعة با وزير 2241»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - انظر ما قبله. * [وَفِي رِوَايَة: إِنَّكَ كُنتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا] قال الناشر: سقطت من «طبعة المؤسسة»، واستدركها الشيخ بخطه. تنبيه!! ما بين المعقوفين زيادة من «طبعة باوزير» - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، وانظر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں