الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5204 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
مسند الحمیدی: 87
الفتح الربانی: 8743
صحیح ابن حبان: 391
11 تا 17
حدیث نمبر: 8743
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ مُسْتَتِرًا بِسِتَارِ الْكَعْبَةِ فَجَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ قُرَشِيٌّ وَخَتَنَاهُ ثَقَفِيَّانِ أَوْ ثَقَفِيٌّ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ كَثِيرٌ شَحْمُ بُطُونِهِمْ قَلِيلٌ فِقْهُ قُلُوبِهِمْ فَتَكَلَّمُوا بِكَلَامٍ لَمْ أَسْمَعْهُ فَقَالَ أَحَدُهُمْ أَتَرَوْنَ اللَّهَ يَسْمَعُ كَلَامَنَا هَذَا فَقَالَ الْآخَرُ أُرَانَا إِذَا رَفَعْنَا أَصْوَاتَنَا سَمِعَهُ وَإِذَا لَمْ نَرْفَعْهَا لَمْ يَسْمَعْ فَقَالَ الْآخَرُ إِنْ سَمِعَ مِنْهُ شَيْئًا سَمِعَهُ كُلَّهُ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ} إِلَى قَوْلِهِ {ذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ أَرْدَاكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِنَ الْخَاسِرِينَ} [فصلت: 22-23]
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کعبہ کے پردے کی اوٹ میں چھپا ہواتھا کہ تین آدمی آئے، ایک قریشی تھا اور دو اس کے سالے تھے، جو بنو ثقیف سے تھے، یاایک ثقفی تھا اور دو اس کے قریشی سالے تھے، ان کے پیٹوں پر چربی تو بہت زیادہ چڑھی ہوئی تھی لیکن دلوں میں سمجھ کی کمی تھی، انہوں نے مختلف باتیں کیں، میں وہ ساری تو نہ سن سکا، بہرحال ان میں سے ایک نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری یہ بات سن رہا ہے؟ دوسرے نے کہا: میرا خیال ہے کہ جب ہم آواز بلند کریں گے تو وہ ہماری آواز سنے گا اور جب ہم آوازیں بلند نہیں کریں گے تو وہ نہیں سنے گا، تیسرا بولا اور اس نے کہا: اگر وہ ہماری بات کا کچھ حصہ سنتا ہے تو پھر اس کامطلب یہ ہوا کہ وہ ساری باتیں سنتا ہے۔ جب میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان باتوں کا ذکر کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کیں: {وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ یَشْہَدَ عَلَیْکُمْ … … فَأَصْبَحْتُمْ مِنْ الْخَاسِرِینَ} [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8743]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4817، ومسلم: 2775، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3614 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3614»
وضاحت: فوائد: … مکمل آیاتیہ ہیں: {وَمَا کُنْتُمْ تَسْـتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْہَدَ عَلَیْکُمْ سَمْعُکُمْ وَلَآ اَبْصَارُکُمْ وَلَا جُلُوْدُکُمْ وَلٰکِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللّٰہَ لَا یَعْلَمُ کَثِیْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ۔ وَذٰلِکُمْ ظَنُّکُمُ الَّذِیْ ظَنَنْتُمْ بِرَبِّکُمْ اَرْدٰکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ۔} … اور تم اس سے چھپ نہیں سکتے تھے کہ تمھارے خلاف تمھارے کان گواہی دیں گے اور نہ تمھاری آنکھیں اور نہ تمھارے چمڑے اور لیکن تم نے گمان کیا کہ بے شک اللہ بہت سے کام، جو تم کرتے ہو، نہیں جانتا۔ اور یہ تمھارا گمان تھا جو تم نے اپنے رب کے بارے میں کیا، اسی نے تمھیں ہلاک کر دیا، سو تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو گئے۔
مشرک واقعی کھوٹی عقل والا ہوتا ہے، بھلا جو اللہ تعالی کا وفادار نہ رہے، اس کو کون آسرا دے گا۔
مشرک واقعی کھوٹی عقل والا ہوتا ہے، بھلا جو اللہ تعالی کا وفادار نہ رہے، اس کو کون آسرا دے گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4817
حدیث نمبر: 391
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَة ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ وَهْبٍ هُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِنِّي لَمُسْتَتِرٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، إِذْ جَاءَ ثَلاثَةُ نَفَرٍ: ثَقَفِيٌّ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ، كَثِيرٌ شَحْمُ بُطُونِهِمْ، قَلِيلٌ فِقْهُهُمْ، فَتَحَدَّثُوا الْحَدِيثَ بَيْنَهُمْ، فقَالَ أَحَدُهُمْ: أَتَرَى اللَّهَ يَسْمَعُ مَا قُلْنَا؟ وَقَالَ الآخَرُ: إِذَا رَفَعْنَا سَمِعَ، وَإِذَا خَفَضْنَا لَمْ يَسْمَعْ، وَقَالَ الآخَرُ: إِنْ كَانَ يَسْمَعُ إِذَا رَفَعْنَا، فَإِنَّهُ يَسْمَعُ إِذَا خَفَضْنَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ، وَلا أَبْصَارُكُمْ، وَلا جُلُودُكُمْ سورة فصلت آية 22 الآيَةَ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں خانہ کعبہ کے پردوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ اسی دوران تین آدمی وہاں آئے، ایک ثقیف قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور دو اس کے قریشی داماد تھے۔ ان کے پیٹ پر چربی زیادہ تھی اور عقل ان میں کم تھی۔ وہ آپس میں بات چیت کرنے لگے۔ ان میں سے ایک نے کہا: اللہ تعالیٰ کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ ہم جو کہتے ہیں: کیا وہ سن لیتا ہے؟ دوسرے نے کہا: اگر ہم بلند آواز میں بات کریں گے تو وہ سن لے گا، اگر پست آواز میں بات کریں تو نہیں سنے گا۔ تیسرے نے کہا: اگر وہ بلند آواز میں بات سن لیتا ہے، تو پھر وہ پست آواز میں بات بھی سن لے گا۔ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ﴾ [سورة فصلت: 22] ”اور جو کچھ بھی تم پوشیدہ رکھتے ہو، تو تمہاری سماعت اور تمہاری بصارت اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4816، 4817، 4817 م، 7521، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2775، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 390، 391، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11404، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3248، 3249، 3249 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3684، والحميدي فى (مسنده) برقم: 87» «رقم طبعة با وزير 392»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير وهب بن ربيعة، فمن رجال مسلم، وذكره ابن حبان في «الثقات»، وقد توبع عليه، وباقي رجاله ثقات. سفيان هو الثوري.
حدیث نمبر: 330
330. عن ابن مسعود قال: اجتمع عند البيت ثلاثة نفر، قرشيان وثقفيّ أو ثقفيان وقرشيّ، قليل فقه قلوبهم، كثير لحم بطونهم، فقال أحدهم: أترون الله يسمع ما نقول؟ وقال الآخر: يسمع إن جهرنا،ولا يسمع إن أخفينا. وقال الآخر: إن كان يسمع إذا جهرنا فهو يسمع إذا أخفينا. فأنزل الله وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ [سورة فصلت: 22] .
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في التفسير (4817)، ومسلم في صفات المنافقين (2775) كلاهما من حديث سفيان، عن منصور، عن مجاهد، عن أبي معمر، عن ابن مسعود، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 13225
13225- عن ابن مسعود قال: اجتمع عند البيت ثلاثة نفر: قرشيان وثقفي أو ثقفيان وقرشي، قليل فقه قلوبهم، كثير شحم بطونهم، فقال أحدهم: أترون الله يسمع ما نقول؟ وقال الآخر: يسمع إن جهرنا ولا يسمع إن أخفينا، وقال الآخر: إن كان يسمع إذا جهرنا فهو يسمع إذا أخفينا، فأنزل الله عز و جل: وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4817)، ومسلم في صفات المنافقين (2775) كلاهما من طريق سفيان، عن منصور، عن مجاهد، عن أبي معمر، عن ابن مسعود، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10096
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَمُسْتَتِرٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ إِذْ جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ ؛ ثَقَفِيٌّ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ، كَثِيرٌ شَحْمُ بُطُونِهِمْ، قَلِيلٌ فِقْهُهُمْ، فَتَحَدَّثُوا الْحَدِيثَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ أَحَدُهُمْ: تُرَى اللهَ يَسْمَعُ مَا قُلْنَا؟ قَالَ الْآخَرُ: إِذَا رَفَعْنَا يَسْمَعُ، وَإِذَا خَفَضْنَا لَمْ يَسْمَعْ، فَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ كَانَ يَسْمَعُ إِذَا رَفَعْنَا فَإِنَّهُ يَسْمَعُ إِذَا خَفَضْنَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلا أَبْصَارُكُمْ وَلا جُلُودُكُمْ وَلَكِنْ ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللهَ لا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِمَّا تَعْمَلُونَ، إِلَى قَوْلِهِ: مِنَ الْخَاسِرِينَ.
هَكَذَا رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَخَالَفَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ وَأَصْحَابُ الْأَعْمَشِ .
هَكَذَا رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَخَالَفَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ وَأَصْحَابُ الْأَعْمَشِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں کعبہ کے پردوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا کہ تین آدمی آئے؛ ایک ثقفی اور اس کے دو داماد قریشی تھے، جن کے پیٹ چربی سے بھرے ہوئے تھے مگر سمجھ بوجھ کم تھی، انہوں نے آپس میں باتیں کیں، تو ان میں سے ایک نے کہا: کیا تمہارا خیال ہے کہ اللہ ہماری باتیں سنتا ہے؟ دوسرے نے کہا: جب ہم بلند آواز سے بولتے ہیں تو سنتا ہے، اور جب آہستہ بولتے ہیں تو نہیں سنتا، تو تیسرے نے کہا: اگر وہ بلند آواز سے بولنے پر سنتا ہے تو آہستہ بولنے پر بھی سن لے گا۔ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور تم اس بات سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں گی، بلکہ تم نے یہ گمان کیا تھا کہ اللہ تمہارے بہت سے اعمال کو نہیں جانتا“ [سورۃ فصلت: 22] سے لے کر ”خسارہ پانے والوں میں سے“ [سورۃ فصلت: 23] تک۔“
اس طرح اسے سفیان ثوری نے روایت کیا ہے، جبکہ ابومعاویہ اور اعمش کے دیگر شاگردوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10096]
اس طرح اسے سفیان ثوری نے روایت کیا ہے، جبکہ ابومعاویہ اور اعمش کے دیگر شاگردوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10096]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 112، حدیث 10132»
حدیث نمبر: 10100
حَدَّثَنَا أَبُو عَرُوبَةَ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَّانِيُّ ، وَأَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْمُعَافَى مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنْتُ مُسْتَتِرًا بِحِجَابِ الْكَعْبَةِ، وَفِي الْمَسْجِدِ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ، فَقَالَ: تَرَوْنَ اللهَ يَسْمَعُ دَنْدَنَتَنَا؟ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنْ يَسْمَعَ إِذَا رَفَعْنَا، فَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ كَانَ يَسْمَعُ إِذَا رَفَعْنَا لَيَسْمَعَنَّ إِذَا خَفَضْنَا "، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : " فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِهِمْ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلا أَبْصَارُكُمْ وَلا جُلُودُكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
وَخَالَفَهُمُ الْمَسْعُودِيُّ.
وَخَالَفَهُمُ الْمَسْعُودِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں کعبہ کے پردے کے پیچھے چھپا ہوا تھا، اور مسجد میں ثقیف کا ایک آدمی اور اس کے دو داماد قریشی موجود تھے، تو اس نے کہا: کیا تمہارا خیال ہے کہ اللہ ہماری بڑبڑاہٹ سنتا ہے؟ تو ان میں سے ایک نے کہا: جب ہم بلند آواز سے بولیں تو سنتا ہے، دوسرے نے کہا: اگر وہ بلند آواز سے بولنے پر سنتا ہے تو ہمارے آہستہ بولنے پر بھی ضرور سنے گا۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو ان کی بات بتائی، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور تم اس بات سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں“ آیت کے آخر تک۔“
اس میں مسعودی نے ان کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10100]
اس میں مسعودی نے ان کی مخالفت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10100]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 114، حدیث 10136»
حدیث نمبر: 5245
حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَمُسْتَتِرٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ إِذْ دَخَلَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ: ثَقَفِيٌّ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ، فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ بِحَدِيثٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمْ: أَتَرَى اللَّهَ يَسْمَعُ مَا قُلْنَا؟ قَالَ أَحَدُهُمْ: يَسْمَعُ إِذَا رَفَعْنَا، وَلَا يَسْمَعُ إِذَا خَفَضْنَا، وَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ كَانَ يَسْمَعُ مِنَّا شَيْئًا فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ كُلَّهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، «فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ» : {وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ} [فصلت: 22] الْآيَةُ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں کعبہ کے پردوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا کہ اچانک تین اشخاص آئے جن میں ایک ثقفی اور اس کے دو داماد قریشی تھے۔ انہوں نے آپس میں کچھ گفتگو کی تو ان میں سے ایک نے کہا: ”کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ اللہ ہماری بات سن رہا ہے؟“ ان میں سے ایک نے جواب دیا: ”جب ہم آواز بلند کریں تو وہ سنتا ہے اور جب پست آواز میں بات کریں تو نہیں سنتا۔“ جبکہ دوسرے نے کہا: ”اگر وہ ہماری گفتگو کا کچھ حصہ سنتا ہے تو پھر وہ پوری گفتگو ہی سنتا ہے۔“ چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا «فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ» ”اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس واقعے کا تذکرہ کیا، تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی“: ﴿وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ﴾ ”اور تم (اپنے گناہوں کو) اس خوف سے نہیں چھپاتے تھے کہ تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں گی“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5245]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5204)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4538، 4539، 7083، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2775، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4209، وأخرجه مسند البزار برقم: 1798، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10132، 10136، 10137، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 391، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5223»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5204)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4538، 4539، 7083، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2775، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4209، وأخرجه مسند البزار برقم: 1798، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10132، 10136، 10137، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 391، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5223»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن