الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5350 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5350
الفتح الربانی: 10020
المعجم الکبیر للطبرانی: 9842
11 تا 14
حدیث نمبر: 10020
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ وَالْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُطْعِمَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گودنے والیوں پر، گدوانے والیوں پر، بال جوڑنے والیوں پر، بال جروانے والیوں پر، حلالہ کرنے والے پر، اس پر جس کے لیے حلالہ کیا جائے، سود کھانے والے پر اور سود کھلانے والے پر لعنت کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 10020]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه النسائي: 6/ 149، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4284 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4284»
وضاحت: فوائد: … جلد میں سوئی وغیرہ چبھو کر خون نکالنا اور پھر اس جگہ پر سرمہ یا نیل وغیرہ بھر دینا تاکہ وہ جگہ سیاہیا سبز ہو جائے، اسے گودنا کہتے ہیں۔
معلوم ہوا کہ اپنے حسن و جمال میں بزعم خود اضافہ کرنے کی نیت سے اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت میں کمی بیشی کر کے رد وبدل کرنا ممنوع اور حرام ہے۔ تاہم بالوں پر مہندییا کوئی اور رنگ لگانا جائز ہے، ماسوائے سیاہ رنگ کے۔ شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: حافظ ابن حجر نے (فتح الباری: ۱۰/۳۷۲۔ ۳۷۳) میں کہا: خوبصورتی کے لیے دانتوں میں فاصلہ ڈالنے والیاں:حدیث ِ مبارکہ کے اس جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فعل اس وقت قابل مذمت ہو گا، جب اسے حسن کی خاطر کیا جائے، اگر علاج وغیرہ کروانے کے لیے ایسا کرنا پڑجائے تو جائز ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت میں تبدیلی کرنے والیاں: یہ ہر اس فرد کی صفت ِ لازمہ ہے جو گودنے یا گدوانے، ابروؤں کے بال اکھاڑنے یا اکھڑوانے، بال لگانے یا لگوانے یا دانتوں میں شگاف ڈالنے کا کام کرتاہے۔
علامہ عینی نے (عمدۃ القاری: ۲۲/ ۶۳) میں کہا: اللہ تعالیٰ کی لعنت پڑنے کا سبب یہی ہے کہ یہ عورتیں اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت میں تبدیلی کرتی ہیں۔ اس بحث سے پتہ چلتا ہے کہ شیخ غماری کا قول ساقط اور فاسد ہے، اس نے اپنے رسالے (تنویر البصیرۃ ببیان علامات الکبیرۃ: صـ ۳۰) میں کہا: اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت کو تبدیل کرنے کا
مصداق وہ چیز ہے، جس کا اثر باقی رہتا ہے، مثلا گودنا یا گدوانا یا دانتوں میں شگاف ڈالنا، یا وہ چیز جو دوبارہ آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہو، مثلا ابروؤں کے بال اکھاڑنا، کیونکہیہ دوبارہ کافی دنوں کے بعد اگنا شروع ہوتے ہیں۔رہا مسئلہ داڑھی کو مونڈنے کا، تو اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے کے ساتھ نہیں ہے، کیونکہ دوسرے دن بال اگ آتے ہیں …
میں (البانی) کہتا ہوں: شیخ غماری کا یہ فرق کئی پہلوؤں سے باطل ہے:
اوّلًا: … یہ محض دعوی ہے، کتاب وسنت کی کوئی دلیل اور کوئی قول اس پر دلالت نہیں کرتا، لوگ کہتے تھے:
والدعاوی ما لم تقیموا علیھا
بینات ابناؤھا ادعیاء
جن دعووں پر تم دلائل پیش نہیں کر سکتے، (ان کی حیثیت) منہ بولے بیٹوں جتنی ہوتی ہے۔
ثانیاً: … یہ دعوی حدیث کے الفاظ بال جوڑنے والیاں کے مخالف ہے، کیونکہ بال جوڑنا اُس گودنے یا گدوانے کی طرح تو نہیں ہے جو سرے سے زائل نہ ہوتا ہو یا آہستہ آہستہ زائل ہو جاتا ہو، بالخصوص وگ کی صورت میں، کیونکہ اسے تو یوں جلدی سے زائل کیا جا سکتا ہے، جیسے ٹوپی اتار لی جاتی ہے۔
ثالثاً: … سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی للہ عنہ نے پیشانی کے بال مونڈنے پر انکار کیا اور اسی حدیث سے دلیل پکڑی، جیسا کہ ہیثم کی روایت سے معلوم ہوتا ہے، اس سے معلوم ہوا کہ مونڈنے اور اکھاڑنے میں کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ دونوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلا کہ بالوں کو اکھاڑنا ابروؤں کے بالوں کے ساتھ خاص نہیں ہے، جیسا کے بعض لوگوں کو وہم ہوا ہے، آپ خود سوچیں۔
رابعاً: … شیخ غماری کی رائے متقدمین کہ فھم کے مخالف ہے، حافظ ابن حجر کا قول گزر چکا ہے، اس سے زیادہ واضح اور مفید قول امام طبری کا ہے، انھوں نے (۱۰/۳۷۷) کہا:
اللہ تعالیٰ نے جس صورت پر عورت کو پیدا کیا، وہ حسن و جمال کی خاطر اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کر سکتی ہے، یہ تبدیلی خاوند کے لیے کی جائے یا کسی اور مقصد کے لیے۔ مثلا ابروؤں کے ملے ہوئے بالوں کے درمیان سے کچھ بال زائل کر کے ان کو علیحدہ علیحدہ کرنا، زائد دانت کو اکھاڑنا، لمبے دانت کو کٹوانا، ٹھوڑییا اوپر والے ہونٹ یا نیچے والے ہونٹ کے نیچے اگے ہوئے بالوں کو نوچنا، سر کے بالوں کے ساتھ اور بال لگا کر ان کو لمبا کرنایا گھنا کرنا۔ یہ ساری صورتیں نہی میں داخل ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت اور تخلیق کو بدلنے کے مترادف ہیں۔ ہاں اگر کسی کو جسم کے کسی حصے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے تو اسے زائل کرنا جائز ہے، مثلا ایسا زائد یا طویل دانت جو کھانا کھانے سے مانع ہو …
میں (البانی) کہتا ہوں: اگر آپ امام طبری کے اس کلام پر غور کریں، تو آپ کو یقین ہو جائے گا کہ غماری کا قول باطل ہے۔ (صحیحہ: ۲۷۹۲)
جو مرد اپنے رخساروں اور گردن کے بال کو صاف کرتے یا اکھاڑتے ہیں، کیا ان کا یہ فعل بھی لعنتی ہے؟ اگر علت اور سبب کو دیکھا جائے تو اس کے فعل کو لعنتی کہا جائے گا، کیونکہ وہ بھی حسن تلاش کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو تبدیل کر رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
حدیث نمبر: 9842
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ، وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَالْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے والی اور گدوانے والی، بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی، سود کھانے والے اور کھلانے والے، اور حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے، ان سب پر لعنت فرمائی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9842]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 38، حدیث 9878»
حدیث نمبر: 4001
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمَوْشُومَةَ، وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ، وَالْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ، وَآكِلَ الرِّبَا، وَمُطْعِمَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُزَيْلٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ . وَرَوَاهُ النَّاسُ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ .

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے والی اور گدوانے والی پر، بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر، حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے اس پر، اور سود کھانے والے اور سود کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے، انہوں نے ابو اسحاق سے، انہوں نے ہزیل سے، معاویہ بن ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ جب کہ دوسرے لوگوں نے اسے سفیان سے، انہوں نے ابو قیس سے، انہوں نے ہزیل سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4001]

تخریج الحدیث: «قال ابن القطان الفاسي: صححه على شرط البخاري «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 3، ص 350» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1597، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2250، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3252، 4410، 5025، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3416 / 1، 5117 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5511، 5512، 5579، 8666، 9333، 10988، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3333، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1120، 1206، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2304، 2577، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2277، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7326، 10580، 10627، 14297، 17864، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3802، 3814، 3886، 3958، 4171، 4369، 4370، 4394، 4413، 4489، 4514، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 341، 401، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4981، 5054، 5146، 5241، 5344، 5350، والبزار فى «مسنده» برقم: 1464، 1561، 1600، 2012، 2045، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5100، 10793، 15350، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9927، 17371، 22431، 25733، 37343، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1128، 1729، 1726، 1727، 1728، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9878، 10057، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8303»

صحيح
حدیث نمبر: 8303
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ: لَعَنَ عَشَرَةً: الْوَاشِمَةَ، وَالْمَوْشُومَةَ، وَالسَّافِعَةَ وَجْهَهَا، وَالْوَاصِلَةَ، وَالْمَوْصُولَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا، وَشَاهِدَهُ، وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ، وَالرَّجُلَ الْمُتَشَبِّهَ بِالنِّسَاءِ، وَالْمَرْأَةَ الْمُتَشَبِّهَةَ بِالرِّجَالِ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس قسم کے لوگوں پر لعنت فرمائی: ”گودنے والی عورت پر، گدوانے والی عورت پر، اپنے چہرے کو (غم میں) نوچنے والی عورت پر، بال جوڑنے والی عورت پر، جوڑوانے والی عورت پر، سود کھانے والے پر، اس کے گواہ پر، زکوٰۃ و صدقہ روکنے والے پر، عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مرد پر، اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورت پر۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8303]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: قلت هو في الصحيح باختصار المتشبهين والمتشبهات والسالخة رواه الطبراني في الأوسط وفيه سعد بن طريف وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 273» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1597، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2250، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3252، 4410، 5025، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3416 / 1، 5117 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5511، 5512، 5579، 8666، 9333، 10988، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3333، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1120، 1206، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2304، 2577، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2277، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7326، 10580، 10627، 14297، 17864، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3802، 3814، 3886، 3958، 4171، 4369، 4370، 4394، 4413، 4489، 4514، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 341، 401، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4981، 5054، 5146، 5241، 5344، 5350، والبزار فى «مسنده» برقم: 1464، 1561، 1600، 2012، 2045، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5100، 10793، 15350، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9927، 17371، 22431، 25733، 37343، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1128، 1729، 1726، 1727، 1728، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9878، 10057، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4001»

إسناده ضعيف لضعف سعد بن طريف