🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 567 (کل: 23 مقامات، 8 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 567
مسند احمد: 641، 670، 961، 964، 1311، 19279
الفتح الربانی: 12306، 12308
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14614، 14615، 14624، 14630، 14633، 14634
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3944
المعجم الاوسط: 2109، 2110، 2254، 6882
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6684
فضائل صحابہ: 991، 1206
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14615
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيَّ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". لَمَا قَامَ فَشَهِدَ.
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب وہ رحبہ میں تھے (یہ کسی جگہ کا نام ہے یا شاید اس سے مراد کھلی جگہ ہے) انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ میں اس شخص کو واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ تو ایسا شخص کھڑا ہو اور اس بات کی گواہی دے، عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں: تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہو گئے۔ ان میں سے ایک کا منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ انہوں نے شلوار پہنی ہوئی تھی، ان لوگوں نے یہ بات بیان کی کہ ہم لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اسے عبداللہ بن أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14615]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (567)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14624
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَنْشُدُ النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا مُسْلِمًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ. فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زیاد بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا: میں اس مسلمان شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، جو آپ نے کھڑے ہو کر ارشاد فرمائی تھی، تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14630
وَعَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ وَهُوَ يَنْشُدُ النَّاسُ: مَنْ شَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ وَهُوَ يَقُولُ مَا قَالَ؟ فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ [ رَجُلًا ] ، فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ قَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
زاذان ابوعمر بیان کرتے ہیں: میں رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کون شخص اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی؟ راوی کہتے ہیں: تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (641)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14633
عَنْ عُمَيْرَةَ بِنْ سَعْدٍ قَالَتْ: شَهِدْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ نَاشَدَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَوْمَ غَدِيرِ خَمٍّ ] يَقُولُ مَا قَالَ فَيَشْهَدُ؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، مِنْهُمْ: أَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ لِينٌ.
عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب انہوں نے منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ جس نے غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، وہ اس بات کی گواہی دے، تو بارہ افراد کھڑے ہوئے، جن میں سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم بھی شامل تھے، اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (175) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2275)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14634
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ عَلِيًّا جَمَعَ النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ"؟. فَقَامَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ (کھلے میدان) میں جمع کیا، میں وہاں موجود تھا، انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اٹھارہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2131)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3944
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ الْمَدَائِنِيُّ ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا أَبُو مَرْيَمَ وَبَعْضُ جُلَسَائِهِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ قَالَ: فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ: I " اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ I ".
(167) وَحَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - تَقَدَّمَ فِي الطَّهَارَةِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غدیرِ خم کے مقام پر ان کا ہاتھ تھاما اور ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ (محبوب و سرپرست) ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بعد ازاں لوگوں نے ان کلمات کا اضافہ کر دیا: «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اسے اپنا دوست رکھ جو اسے دوست رکھے، اور اسے اپنا دشمن جان جو اسے دشمن جانے۔“
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کتاب الطہارت میں پہلے گزر چکی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3944]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3713، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18793، وأخرجه مسند البزار برقم: 492، 632، 786، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3049، 5059، 5066، 5068، 5070، 5071، 5092، 5096، 5097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1987، 2130، 2131، 2275، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14610، 14635، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6684/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2109
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرٍو ذِي مُرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَنْشُدُ النَّاسَ: مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، إِلَّا قَامَ، فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ، فَشَهِدُوا لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ I ".
عمرو ذی مر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتے سنا: ”جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: ”جس کا میں مولیٰ (دوست) ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے“ وہ کھڑا ہو جائے۔“ چنانچہ بارہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس کی گواہی دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اجلح سے یہ حدیث ان کے بیٹے عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2109]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 458، 464، 481، 479، 480، 553، 654، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8416، 8417، 8418، 8419، 8424، 8429، 8430، 8489، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 19610، 23577، 23613، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، 632، 786، 4299، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1761، 1762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، 4996، 5058، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2110، 2254، 6882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2110
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَنْشُدُ النَّاسَ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ؟ فَقَامَ ثَلَاثَ عَشَرَ، فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: I " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَجْلَحِ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ I ".
عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتے سنا: ”جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے“ (وہ کھڑا ہو جائے)۔“ تو تیرہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اجلح سے یہ حدیث ان کے بیٹے عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2110]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: اختلف في اسم عمير والصواب عميرة بن سعد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 92» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 458، 464، 481، 479، 480، 553، 654، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8416، 8417، 8418، 8419، 8424، 8429، 8430، 8489، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 19610، 23577، 23613، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، 632، 786، 4299، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1761، 1762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، 4996، 5058، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2109، 2254، 6882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2254
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ الثَّقَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ نَاشَدَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ مَا قَالَ فَيَشْهَدُ؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، مِنْهُمْ: أَبُو سَعِيدٍ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I ".
عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا جبکہ وہ منبر پر تھے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہا: ’جس نے غدیر خم کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ بات سنی ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی، وہ کھڑا ہو کر گواہی دے۔‘ تو بارہ آدمی کھڑے ہوئے، جن میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ (دوست و مددگار) ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔ اے اللہ! جو علی سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو علی سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف اسماعیل بن عمرو نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2254]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناده لين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 108» »
«قال الدارقطني: اختلف في اسم عمير والصواب عميرة بن سعد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 92» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 458، 464، 481، 479، 480، 553، 654، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8416، 8417، 8418، 8419، 8424، 8429، 8430، 8489، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 19610، 23577، 23613، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، 632، 786، 4299، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1761، 1762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، 4996، 5058، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2110، 2109، 6882»

الحكم على الحديث:
في إسناده لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6882
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا زُنَيْجٌ أَبُو غَسَّانَ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عَلِيًّا ، جَمَعَ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ.
فَقَامَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ I ".
عمیر بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ (کوفہ کے کھلے میدان) میں جمع کیا جبکہ میں وہاں موجود تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے (گواہی کا) مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے“۔“
چنانچہ اٹھارہ آدمی کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا۔
اس حدیث کو زبیر بن عدی رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6882]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 108» »
«قال الدارقطني: اختلف في اسم عمير والصواب عميرة بن سعد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 92» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 458، 464، 481، 479، 480، 553، 654، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8416، 8417، 8418، 8419، 8424، 8429، 8430، 8489، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 19610، 23577، 23613، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، 632، 786، 4299، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1761، 1762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، 4996، 5058، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2110، 2109، 2254»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں