الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ
الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 676 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 676
مسند الحمیدی: 61
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11518
المعجم الکبیر للطبرانی: 13901
حدیث نمبر: 676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ حَاطِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ} [التكاثر: 8] ، قَالَ الزُّبَيْرُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيُّ نَعِيمٍ نَحْنُ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ؟ قَالَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ»
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت مبارکہ ﴿لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ ”پھر تم سے اس دن (اللہ کی عطا کردہ) نعمتوں کے بارے میں ضرور سوال کیا جائے گا“ نازل ہوئی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کن نعمتوں کے درمیان زندگی گزار رہے ہیں جن کے متعلق بازپرس ہوگی؟ جبکہ (ہمارا حال یہ ہے کہ) ہماری غذا تو محض دو سیاہ چیزیں یعنی کھجور اور پانی ہی ہیں“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً عنقریب وہ نعمتیں تمہیں میسر آ جائیں گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند الزبير بن العوام/حدیث: 676]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4158، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1408، وأخرجه مسند البزار برقم: 963، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11517، 11518، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 671»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4158، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1408، وأخرجه مسند البزار برقم: 963، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11517، 11518، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 671»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 61
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ الزُّبَيْرَ : لَمَّا نَزَلتْ: ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ سورة التكاثر آية 8، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَأَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟ وَإِنَّمَا هُمَا الأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ، قَالَ:" إِمَّا أَنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ" . قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: فَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ: قَالَ الزُّبَيْرُ: وَرُبَّمَا قَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ثُمَّ يَقُولُ: فَقَالَ الزُّبَيْرُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ، جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر تم سے نعمتوں کے بارے ضرور بالضرور سوال کیا جائے گا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے سوال کیا جائے گا؟ حالانکہ ہمیں تو یہی دو چیزیں ملتی ہیں کھجور اور پانی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا ضرور ہوگا۔“ حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نامی راوی نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبکہ بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے، پھر وہ کہنے لگے کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:676، وأحمد:429/5، برقم: 23690، ومسنده البزار: 963»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 11518
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ الْمَاءُ وَالتَّمْرُ؟ قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا“۔ تو سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے عرض کی! یا رسول اللہ! کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ ہمارے پاس تو یہ دو چیزیں ہیں، پانی اور کھجور؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (نعمتیں، تمہارے پاس) عنقریب آ جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11518]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11518]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4158، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1408، وأخرجه مسند البزار برقم: 963، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13901
دَثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَ: دَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ: الْمَاءُ وَالتَّمْرُ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا“ [سورۃ التکاثر: 8] ، تو زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سے کس نعمت کے بارے میں پوچھا جائے گا، جبکہ ہمارے پاس تو بس دو سیاہ چیزیں ہیں، پانی اور کھجور؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو، یہ (نعمتیں) عنقریب ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13901]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 123، حدیث 304»