🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6914 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6914
المستدرک علی الصحیحین: 6915
السنن الكبرى للبيهقي: 15105
المعجم الاوسط: 4189
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6914
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ قَالَ جَرِيرٌ: سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجَ، فَقُلْتُ: أَتَدْرِي عَمَّنْ يُحَدِّثُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، حَدَّثَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ خَالَةَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن السراج رحمہ اللہ سے دریافت کیا: ”کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ یہ حدیث کس سے روایت کرتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، انہوں نے یہ حدیث زید بن عبداللہ بن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے عبداللہ بن عبدالرحمن بن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، عبداللہ بن عبدالرحمن کی خالہ تھیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6914]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا تتمة للإسناد قبله»
«أخرج أصل الحديث البخاري فى (صحيحه) برقم: 5634، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2065، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6913، 6914، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6878»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6915
قال ابن عمر: حَدَّثَنَا عمر بن عثمان، عن عبد الملك بن عُبيد، عن سعيد بن عبد الرحمن بن يَربُوع، عن عمر بن أبي سَلَمة بن عبد الأَسد، قال: خرج أبي إلى أُحد، فرماه أبو أسامة الجُشَمي في عَضُدِه بسهم، فمكث شهرًا يداوي جرحَه ثم بَرَأ الجرحُ، وبعث رسول الله ﷺ أبي إلى قَطَنٍ (1) في المحرَّم على رأسِ خمسةٍ وثلاثين شهرًا، فغاب تسعًا وعشرين ليلةٌ، ثم رجعَ فدخل المدينةَ لثمانٍ خَلَونَ من صَفَر سنة أربع، والجرحُ منتقِضٌ، فمات منها لثمانٍ خلونَ من جُمادى الآخرة سنةَ أربع من الهجرة، فاعتدَّتْ أمِّي، وحلَّتْ لعشرِ ليالٍ بَقِينَ من شوال سنةَ أربع، وتزوَّجها رسولُ الله ﷺ في ليالٍ بقينَ من شوال سنةَ أربع (2) . ثم إنَّ أهل المدينة قالوا: دخلَتْ أيِّم العرب على سيِّد الإسلام والمسلمين أولَ العشاء عَروسًا، وقامت من آخر الليل تطحنُ، وهي أمُّ المؤمنين أمُّ سلمة ﵂ (3) .
سیدنا عمر بن ابی سلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرے والد غزوہ احد میں شریک ہوئے تو ابواسامہ جشمی نے ان کے بازو پر ایک تیر مارا، وہ ایک ماہ تک اپنے زخم کا علاج کرتے رہے پھر زخم بھر گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کو ہجرت کے پینتیس ماہ کے آغاز پر محرم میں مقام قطن کی طرف (سریہ دے کر) روانہ فرمایا، وہ وہاں انتیس راتیں غائب رہے، پھر واپس مدینہ منورہ آٹھ صفر سنہ 4 ہجری کو تشریف لائے تو پرانا زخم دوبارہ ہرا ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ آٹھ جمادی الآخرہ سنہ 4 ہجری کو وفات پا گئے، پھر میری والدہ نے عدت گزاری اور وہ شوال سنہ 4 ہجری کی دس راتیں باقی رہنے پر عدت سے فارغ ہوئیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شوال سنہ 4 ہجری کے آخری ایام میں نکاح فرمایا۔ پھر مدینہ والوں نے کہا: ایک عرب بیوہ اسلام اور مسلمانوں کے سردار کے پاس شام کے ابتدائی حصے میں بطور دلہن آئی اور رات کے آخری پہر میں اٹھ کر چکی پیسنے لگی، اور وہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6915]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6915] [ترقيم الشركة 6835]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15105
وَأَمَّا الرِّوَايَةُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ، فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْبِرْتِيُّ، نا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الصِّبْغِيُّ نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، نا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْأَحْنَفِ، أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ وَلَدٍ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: فَدَعَانِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَجِئْتُهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ سِيَاطٌ مَوْضُوعَةٌ وَإِذَا قَيْدٌ مِنْ حَدِيدٍ وَعَبْدَانِ لَهُ قَدْ أَجْلَسَهُمَا فَقَالَ: طَلِّقْهَا وَإِلَّا وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ فَعَلْتُ بِكَ كَذَا وَكَذَا قَالَ: فَقُلْتُ: هِيَ الطَّلَاقُ أَلْفًا فَخَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ فَأَدْرَكْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فِي خَرِبٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي كَانَ مِنْ شَأْنِي فَتَغَيَّظَ عَبْدُ اللهِ وَقَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ بِطَلَاقٍ إِنَّهَا لَمْ تُحَرَّمْ عَلَيْكَ فَارْجِعْ إِلَى أَهْلِكَ" قَالَ: فَلَمْ تَقَرَّ بِي نَفْسِي حَتَّى أَتَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي كَانَ مِنْ شَأْنِي وَبِالَّذِي قَالَ لِيَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:" لَمْ تُحَرَّمْ عَلَيْكَ ارْجِعْ إِلَى أَهْلِكَ" وَكَتَبَ إِلَى جَابِرِ بْنِ الْأَسْوَدِ الزُّهْرِيِّ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ يَأْمُرُهُ أَنْ يُعَاقِبَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَنْ يُخَلِّيَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَهْلِي فَقَدِمْتُ فَجَهَّزَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ امْرَأَةُ ابْنِ عُمَرَ امْرَأَتِي حَتَّى أَدْخَلَتْهَا عَلَيَّ بِعِلْمِ ابْنِ عُمَرَ ثُمَّ دَعَوْتُ ابْنَ عُمَرَ يَوْمَ عُرْسِي لِوَلِيمَتِي فَجَاءَنِي.
امام مالک رحمہ اللہ، ثابت احنف رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے عبدالرحمن بن زید بن خطاب کی ام ولد سے شادی کرلی۔ وہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عبدالرحمن نے مجھے بلایا، جب میں ان کے پاس آیا تو ان کے سامنے کوڑے رکھے ہوئے تھے اور لوہے کی زنجیر تھی اور انہوں نے دو غلام بٹھا رکھے تھے۔ وہ کہنے لگے: ”اس کو طلاق دو وگرنہ...“ انہوں نے قسم اٹھا کر کہا: ”میں تیرے ساتھ یہ یہ کروں گا۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: ”ہزار طلاقیں۔“ میں ان کے پاس سے نکلا تو میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو مکہ کے راستے میں پایا۔ میں نے انہیں اپنی حالت بتائی تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما غصے ہوئے اور فرمانے لگے: ”یہ کوئی طلاق نہیں ہے، تیری بیوی تیرے لیے حرام نہیں ہوئی، تو اپنے اہل کے پاس جا۔“ وہ کہتے ہیں: میرا دلی اطمینان نہ ہوا یہاں تک کہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، وہ اس دن مکہ میں تھے۔ میں نے انہیں اپنی حالت بتائی تو انہوں نے بھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرح فرمایا، پھر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: ”وہ تیرے اوپر حرام نہیں، تو اپنی بیوی کے پاس جا۔“ اور انہوں نے جابر بن اسود زہری کو لکھا (جو مدینہ کے امیر تھے) کہ وہ عبداللہ بن عبدالرحمن کو سزا دیں اور یہ کہ وہ میرے اور میری گھر والی کے درمیان رکاوٹ نہ بنیں۔ میں آیا تو صفیہ بنت ابی عبید (یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیوی) نے میری عورت کو تیار کیا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کے جانتے ہوئے اس کو میرے اوپر داخل کر دیا۔ پھر میں نے اپنے ولیمے کی دعوت میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی بلایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15105]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4189
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْحَنْبَلِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ قَالَ: نَا الْعَلَاءُ بْنُ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ النَّارَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَهِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ .
وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وَالنَّاسُ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ہی غٹ غٹ اتار رہا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، صرف برد بن سنان، ہشام بن غاز اور عبداللہ بن عامر اسلمی نے روایت کیا ہے۔“
”اور اسے مالک بن انس، عبیداللہ بن عمر، ایوب سختیانی اور دیگر لوگوں نے نافع سے، انہوں نے زید بن عبداللہ بن عمر سے، انہوں نے عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی بکر سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4189]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6851، 6852، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 109، 107، والدارقطني فى «سننه» برقم: 96، والبزار فى «مسنده» برقم: 5932، 5931، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1416، والطبراني فى «الصغير» برقم: 563»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں