الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
184. حَدِيثُ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ
ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 7134 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن ترمذی: 2412
سنن ابن ماجہ: 3974
مشکوۃ المصابیح: 2275
مسند الشهاب: 305
المستدرک علی الصحیحین: 3936
المعجم الکبیر للطبرانی: 19788
حدیث نمبر: 7134
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كُلُّ كَلَامِ ابْنِ آدَمَ عَلَيْهِ لَا لَهُ، إِلَّا أَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرُ اللهِ» .
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابنِ آدم کی ہر گفتگو اس کے لیے وبال ہے، اس کے حق میں مفید نہیں، سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے یا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان أم المؤمنين/حدیث: 7134]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2412، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3947، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7098»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2412، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3947، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7098»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 2412
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ , قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ، قَال: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيَّ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ كَلَامِ ابْنِ آدَمَ عَلَيْهِ لَا لَهُ، إِلَّا أَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرُ اللَّهِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کی ساری باتیں اس کے لیے وبال ہیں ان میں سے اسے امربالمعروف، نہی عن المنکر اور ذکر الٰہی کے سوا اسے کسی اور کا ثواب نہیں ملے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے اسے ہم صرف محمد بن یزید بن خنیس کی روایت سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2412]
یہ حدیث حسن غریب ہے اسے ہم صرف محمد بن یزید بن خنیس کی روایت سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2412]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الفتن 12 (3974) (تحفة الأشراف: 15877) (ضعیف) (سند میں ”محمد بن یزید بن خنیس“ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3974) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (861) ، ضعيف الجامع الصغير (4283) //
قال الشيخ زبير على زئي:(2412) إسناده ضعيف / جه 3974
أم صالح لا يعرف حالها (تق: 8740)
أم صالح لا يعرف حالها (تق: 8740)
حدیث نمبر: 3974
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ , قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيَّ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ , عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كَلَامُ ابْنِ آدَمَ عَلَيْهِ لَا لَهُ , إِلَّا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ , وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ , وَذِكْرَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کی ہر بات کا اس پر وبال ہو گا، اور کسی بات سے فائدہ نہ ہو گا سوائے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور ذکر الٰہی کے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3974]
ام المؤمنین ام حبیبہ (بنت ابو سفیان) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم کے بیٹے کا ہر کلام اس کے خلاف ہے، اس کے حق میں نہیں، سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور اللہ عز وجل کا ذکر کرنے کے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3974]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الزہد 62 (2412)، (تحفة الأشراف: 15877) (ضعیف)» (سند میں ام صالح مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2412)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 518
إسناده ضعيف
ترمذي (2412)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 518
حدیث نمبر: 2275
2275 - وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) :"كُلُّ كَلَامِ ابْنِ آدَمَ عَلَيْهِ لَا لَهُ، إِلَّا أَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ ، أَوْ ذِكْرُ اللَّهِ" (رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ".
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”امر بالمعروف یا نہی عن المنکر یا اللہ کے ذکر کے سوا، ابنِ آدم کا تمام کلام اس پر بوجھ ہے، وہ اس کے لیے نفع مند نہیں۔“ ترمذی، ابن ماجہ، اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی (2412) و ابن ماجہ (3974)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2275]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2412) و ابن ماجه (3974)
٭ أم صالح بنت صالح: لا يعرف حالھا .»
٭ أم صالح بنت صالح: لا يعرف حالھا .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 305
305 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْقٍ الْبَغْدَادِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَفْصٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجُنَيْدِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ نَعُودُهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ سُفْيَانُ: أَعِدْ عَلَيَّ الْحَدِيثَ الَّذِي كُنْتَ حَدَّثَتْنِي، قَالُ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَلَامُ ابْنِ آدَمَ كُلُّهُ عَلَيْهِ لَا لَهُ إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ أَوْ نَهْيًا، عَنْ مُنْكَرٍ أَوْ ذَكَرَ اللَّهِ تَعَالَى»
محمد بن یزید بن خنیس مکی کہتے ہیں کہ ہم سفیان ثوری کے پاس ان کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو سعید بن حسان بھی ان کے پاس عیادت کرنے آگئے، سفیان نے ان سے کہا: مجھے دوبارہ وہ حدیث سناؤ جو تم نے مجھے بیان کی تھی۔ انہوں نے کہا: مجھے ام صالح نے صفیہ بنت شیبہ سے، اس نے ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کی ہر بات اس کے خلاف پڑتی ہے، اس کے حق میں نہیں جاتی سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور اللہ کا ذکر کرنے کے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 2412، وابن ماجه: 3974، وابويعلي: 7132» ام صالح مجہولہ ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3936
حدَّثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن سليمان الواسطي، حدَّثنا محمد بن يزيد بن خُنَيس قال: كنا عند سفيان الثَّوْري نعودُه فدَخَل عليه سعيدُ بن حسَّان المخزومي، وكان قاصَّ جماعتِنا، وكان يقومُ بنا في شهر رمضان، فقال له سفيان: كيف الحديثُ الذي حدَّثْتَني عن أمِّ صالح؟ قال: حدثتني أمُّ صالح، عن صَفيَّة بنت شَيْبة، عن أم حَبيبة قالت: قال رسول الله ﷺ:"كلامُ ابن آدم عليه لا له، إلَّا أمرًا بمعروف، أو نهيًا (2) عن مُنكَر، أو ذِكرَ الله" (1) . قال محمد بن يزيد: قلتُ: ما أَشدَّ هذا! فقال سفيان: وما شدَّةُ هذا الحديث، إنما جاءت به امرأةٌ عن امرأةٍ عن امرأةٍ، هذا في كتاب الله ﷿ الذي أُرسِلَ به نبيُّكم ﷺ، فقال: ﴿يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا﴾ [النبأ: 38] ، وقال: ﴿وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾، وقال: ﴿لَا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ﴾ الآية [النساء: 114] . [79 - تفسير سورة النازعات] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3892 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3892 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
محمد بن یزید بن خنیس رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سفیان ثوری رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس موجود تھے کہ سعید بن حسان مخزومی ان کے پاس آئے، جو ہماری جماعت کے وعظ گو تھے اور ماہِ رمضان میں ہماری امامت کیا کرتے تھے، سفیان ثوری نے ان سے پوچھا: ”وہ حدیث کیسی ہے جو تم نے مجھے ام صالح کے حوالے سے سنائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: مجھے ام صالح نے صفیہ بنت شیبہ سے اور انہوں نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کی ہر بات اس کے لیے نقصان دہ ہے نہ کہ فائدہ مند، سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے یا اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کے۔“ محمد بن یزید کہتے ہیں: میں نے (یہ سن کر) کہا: ”یہ تو بہت ہی سخت وعید ہے!“ اس پر سفیان ثوری نے فرمایا: ”اس حدیث میں سختی کی کیا بات ہے؟ اسے تو ایک خاتون نے دوسری خاتون سے اور انہوں نے تیسری خاتون سے روایت کیا ہے، جبکہ یہی حقیقت تو اللہ عزوجل کی اس کتاب میں بھی موجود ہے جس کے ساتھ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا﴾ ”جس دن روح (جبرائیل علیہ السلام) اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے، وہ بات نہ کر سکیں گے سوائے اس کے جسے رحمن اجازت دے اور وہ ٹھیک بات کہے۔“ [سورة النبأ: 38] ، اور فرمایا: ﴿وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾ ”زمانے کی قسم، بیشک انسان خسارے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت اور صبر کی تلقین کی۔“ [سورة العصر: 1-3] ، اور فرمایا: ﴿لَا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ﴾ ”ان کی اکثر سرگوشیوں میں کوئی بھلائی نہیں سوائے اس کے جو صدقہ دینے، نیکی کرنے یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے۔“ [سورة النساء: 114] [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة أم صالح.» [ترقيم الرساله 3936] [ترقيم الشركة 3914] [ترقيم العلميه 3892]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 19788
حَدَّثَنَا أَبُو هَارُونَ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ السِّرِينِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ نَعُودُهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيُّ ، فَقَالَ لَهُ سُفْيَانُ : أَعِدْ عَلَيَّ حَدِيثَ أُمِّ صَالِحٍ ، فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ ، [ (ح) ] .
[ وَ ] حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ - زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " كَلَامُ ابْنِ آدَمَ كُلُّهُ عَلَيْهِ لَا لَهُ إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيًا عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرًا لِلهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا أَشَدَّ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ : وَمَا شِدَّتُهُ؟ أَلَيْسَ قَدْ جَاءَكُمْ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ: يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلائِكَةُ صَفًّا لا يَتَكَلَّمُونَ إِلا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ وَقَالَ: لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلاحٍ بَيْنَ النَّاسِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
[ وَ ] حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ - زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " كَلَامُ ابْنِ آدَمَ كُلُّهُ عَلَيْهِ لَا لَهُ إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيًا عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرًا لِلهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا أَشَدَّ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ : وَمَا شِدَّتُهُ؟ أَلَيْسَ قَدْ جَاءَكُمْ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ: يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلائِكَةُ صَفًّا لا يَتَكَلَّمُونَ إِلا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ وَقَالَ: لا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلاحٍ بَيْنَ النَّاسِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کی ہر بات اس کے خلاف ہے، اس کے حق میں نہیں، سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے، یا اللہ کے ذکر کے۔“ اس پر لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: یہ حدیث کتنی سخت ہے!
سفیان ثوری نے فرمایا: اس میں سختی کیا ہے؟ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں تمہارے رب عزوجل کی طرف سے یہ نہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جس دن روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے، کوئی بات نہیں کرے گا سوائے اس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور وہ درست بات کہے، یہی برحق دن ہے۔“ [سورۃ النبا: 39] اور فرمایا: ”ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی بھلائی نہیں، سوائے اس کے جو صدقہ دینے، یا نیکی کرنے، یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے“، آیت کے آخر تک۔ [سورۃ النساء: 114] [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19788]
سفیان ثوری نے فرمایا: اس میں سختی کیا ہے؟ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں تمہارے رب عزوجل کی طرف سے یہ نہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جس دن روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے، کوئی بات نہیں کرے گا سوائے اس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور وہ درست بات کہے، یہی برحق دن ہے۔“ [سورۃ النبا: 39] اور فرمایا: ”ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی بھلائی نہیں، سوائے اس کے جو صدقہ دینے، یا نیکی کرنے، یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے“، آیت کے آخر تک۔ [سورۃ النساء: 114] [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19788]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 243، حدیث 484»
حدیث نمبر: 7132
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ نَعُودُهُ مِنْ مَرَضٍ كَانَ بِهِ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيُّ ، فَقَالَ لَهُ سُفْيَانُ : الَّذِي حَدَّثْتَنِي عَنْ أُمِّ صَالِحٍ ، ارْدُدْهُ عَلَيَّ. قَالَ: فَقَالَ سَعِيدٌ : نَعَمْ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ صَالِحٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كَلَامُ ابْنِ آدَمَ كُلُّهُ عَلَيْهِ لَا لَهُ إِلَّا أَمْرٌ بِمَعْرُوفٍ، أَوْ نَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ، أَوْ ذِكْرُ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ» -.
محمد بن یزید بن خنیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سفیان ثوری رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو وہاں سعید بن حسان مخزومی رحمہ اللہ تشریف لائے، سفیان رحمہ اللہ نے ان سے فرمائش کی کہ ام صالح رحمہا اللہ کے واسطے سے جو حدیث آپ نے مجھے سنائی تھی اسے دوبارہ بیان کریں، انہوں نے کہا: جی ہاں، مجھے ام صالح رحمہا اللہ نے سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابنِ آدم کی ہر گفتگو اس کے لیے وبال ہے نہ کہ باعثِ اجر، سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے یا اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان أم المؤمنين/حدیث: 7132]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2412، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3947، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7096»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2412، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3974، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3947، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7096»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن