الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1216 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 1216
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11023
حدیث نمبر: 1216
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: خُذِ الْعَفْوَ قَالَ: I " أَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا الطُّفَاوِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیتِ مبارکہ ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ ”جو آسانی سے میسر ہو اسے لے لو“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے جو میسر اور آسان ہو اسے قبول فرمائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں محمد بن عبدالرحمن طفاوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1216]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں محمد بن عبدالرحمن طفاوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: وسئل أبي عن حديث أبي المنذر محمد بن عبد الرحمن الطفاوي عن هشام بن عروة عن أبيه عن ابن عمر في قوله خذ العفو قال أمر الله نبيه أن يأخذ العفو من أخلاق الناس ورواه أبو معاوية عن هشام بن عروة عن وهب بن كيسان قال سمعت عبد الله بن الزبير يقول قال أبي هذا أشبه «علل الحديث، ج 5، ص 13» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 429»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 429»
حدیث نمبر: 11023
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ خُذِ الْعَفْوَ قَالَ: أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم معاف کرنے کو اختیار کرو“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے معاف کرنے کے اخلاق کو اختیار کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11023]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1238)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح