🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1773 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 1773
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5157
المعجم الکبیر للطبرانی: 5784
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1773
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: نَا أَبِي عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ، وَكَانَ أَكْثَرُ صَوْمِهِ فِي شَعْبَانَ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ إِلَّا عَلِيٌّ I ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزے رکھتے یہاں تک کہ ہم (آپس میں) کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں چھوڑیں گے، اور (کبھی) روزے رکھنا چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے روزے شعبان کے مہینے میں رکھا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمر سے اس حدیث کو علی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمر بن صهبان وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 192» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5805»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمر بن صهبان متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5157
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ. وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ. وَكَانَ أَكْثَرُ صَوْمِهِ فِي شَعْبَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے رکھا کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے: اب آپ کوئی نفلی روزہ ترک نہیں کریں گے پھر آپ نفلی روزے ترک کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے اب آپ کوئی نفلی روزہ نہیں رکھیں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے شعبان میں رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5805)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5805، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1794، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3144»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5784
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: لَا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: لَا يَصُومُ، وَكَانَ أَكْثَرُ صَوْمِهِ فِي شَعْبَانَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح روزہ رکھتے کہ کہا جاتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار نہیں کرتے، اور اس طرح افطار کرتے کہ کہا جاتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں رکھتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ روزے شعبان میں ہوتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5784]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 148، حدیث 5805»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں