🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2647 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 2647
صحیح بخاری: Q6106
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2647
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو حُذَيْفَةَ مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ سِمَاكِ بْنِ الْوَلِيدِ الْحَنَفِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ ، فَقَدْ كَفَرَ. قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، لَعَلَّ اللهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عِكْرِمَةُ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی گردن اڑا دوں، کیونکہ اس نے کفر کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ اہل بدر کے حالات سے مطلع ہوا تو اس نے فرمایا: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» ”تم جو چاہو کرو، میں نے یقیناً تمہیں بخش دیا ہے“۔“
یہ حدیث ابوزمیل رحمہ اللہ سے، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، عکرمہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2647]
تخریج الحدیث: «قال ابن الباقلاني: أنكر هذه الرواية وقال ليست بمعروفة «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 323» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 174، 175، 176، 177، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7058، والبزار فى «مسنده» برقم: 197، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3756 / 2، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4436»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q6106
وَقَالَ عُمَرُ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
اور عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب بن ابی بلتعہ کے متعلق کہا کہ وہ منافق ہے اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر! تو کیا جانے اللہ تعالیٰ نے تو بدر والوں کو عرش پر سے دیکھا اور فرما دیا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6106]