🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2776 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 2776، 2086
سنن ابوداود: 4342، 4343
مشکوۃ المصابیح: 5398
الجامع الكامل: 14696
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12047
المعجم الکبیر للطبرانی: 13601، 13602، 13605، 13606، 13608، 13610
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2776
وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ؟ قَالَ: وَذَاكَ مَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " ذَلِكَ إِذَا مَرِجَتْ أَمَانَاتُهُمْ وَعُهُودُهُمْ فَصَارُوا هَكَذَا I "، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالَ: فَكَيْفَ أَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " تَعْمَلُ بِمَا تَعْرِفُ وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتَعْمَلُ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَتَدَعُ عَوَامَّ النَّاسِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے نکمے اور گھٹیا لوگوں (کے ہجوم) میں رہ جاؤ گے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ وقت کیسا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایسا وقت ہوگا جب لوگوں کی امانتیں اور ان کے عہد و پیمان بگڑ (اور گڈ مڈ ہو) جائیں گے اور وہ اس طرح ہو جائیں گے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے دونوں ہاتھوں کی) انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (ایسے میں) میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات پر عمل کرنا جسے تم (حق) جانتے ہو اور اسے چھوڑ دینا جسے تم ناپسندیدہ (منکر) سمجھتے ہو، اور تم خاص طور پر اپنی ذات کی فکر کرنا اور عام لوگوں (کے بگاڑ) کو چھوڑ دینا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2776]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحد إسنادي الطبراني رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 283» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5950، 5951، 6730، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1182، 1183، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8791»

الحكم على الحديث:
رجال أحد إسناديه رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4342
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، أَنَّ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَهُمْ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كَيْفَ بِكُمْ وَبِزَمَانٍ أَوْ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ زَمَانٌ يُغَرْبَلُ النَّاسُ فِيهِ غَرْبَلَةً تَبْقَى حُثَالَةٌ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ وَاخْتَلَفُوا، فَكَانُوا هَكَذَا وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَقَالُوا: وَكَيْفَ بِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: تَأْخُذُونَ مَا تَعْرِفُونَ وَتَذَرُونَ مَا تُنْكِرُونَ وَتُقْبِلُونَ عَلَى أَمْرِ خَاصَّتِكُمْ وَتَذَرُونَ أَمْرَ عَامَّتِكُمْ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: هَكَذَا رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ.
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس زمانہ میں کیا حال ہو گا؟“ یا آپ نے یوں فرمایا: ”عنقریب ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ چھن اٹھیں گے، اچھے لوگ سب مر جائیں گے، اور کوڑا کرکٹ یعنی برے لوگ باقی رہ جائیں گے، ان کے عہد و پیمان اور ان کی امانتوں کا معاملہ بگڑ چکا ہو گا (یعنی لوگ بدعہدی اور امانتوں میں خیانت کریں گے) آپس میں اختلاف کریں گے اور اس طرح ہو جائیں گے“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر بتایا، تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت ہم کیا کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بات تمہیں بھلی لگے اسے اختیار کرو، اور جو بری لگے اسے چھوڑ دو، اور خاص کر اپنی فکر کرو، عام لوگوں کی فکر چھوڑ دو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً اس سند کے علاوہ سے بھی مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4342]
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس زمانے میں کیا حال ہو گا؟“ یا فرمایا: ”عنقریب ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ لوگوں کو خوب چھان لیا جائے گا (اہل ایمان اور اچھے آدمی اٹھا لیے جائیں گے) اور چھان بورا باقی رہ جائے گا (بےدین اور رذیل لوگ باقی رہ جائیں گے) جن کے عہد و مواعید میں بے وفائی اور امانتوں میں خیانت ہو گی اور ان میں اس طرح سے اختلاف ہو جائے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری کے اندر ڈال کر دکھایا۔ صحابہ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! تو ہم کیا کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نیکی ہو اس پر عمل پیرا ہونا اور جو برائی ہو اس سے دور رہنا اور خاص اپنی اصلاح کی فکر کرنا اور اپنے عام لوگوں کو چھوڑ دینا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی سندوں سے وارد ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4342]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الفتن 10 (3957)، (تحفة الأشراف: 8893)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 88 (480)، مسند احمد (2/212) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه ابن ماجه (3957 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4343
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ أَبِي الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ ذَكَرَ الْفِتْنَةَ، فَقَالَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ النَّاسَ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَخَفَّتْ أَمَانَاتُهُمْ وَكَانُوا هَكَذَا وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ عِنْدَ ذَلِكَ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ؟ قَالَ: الْزَمْ بَيْتَكَ وَامْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَخُذْ بِمَا تَعْرِفُ وَدَعْ مَا تُنْكِرُ وَعَلَيْكَ بِأَمْرِ خَاصَّةِ نَفْسِكَ وَدَعْ عَنْكَ أَمْرَ الْعَامَّةِ".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ نے فتنہ کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم لوگوں کو دیکھو کہ ان کے عہد فاسد ہو گئے ہوں، اور ان سے امانتداریاں کم ہو گئیں ہوں“ اور آپ نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر بتایا کہ ان کا حال اس طرح ہو گیا ہو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہ سن کر میں آپ کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا، اور میں نے عرض کیا: اللہ مجھے آپ پر قربان فرمائے! ایسے وقت میں میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر کو لازم پکڑنا، اور اپنی زبان پر قابو رکھنا، اور جو چیز بھلی لگے اسے اختیار کرنا، اور جو بری ہو اسے چھوڑ دینا، اور صرف اپنی فکر کرنا عام لوگوں کی فکر چھوڑ دینا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4343]
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ لوگ اپنے عہد و مواعید میں بے وفائی کرنے لگے ہیں، امانتوں کا معاملہ انتہائی خفیف اور ضعیف ہو گیا ہے (لوگ خائن بن گئے ہیں) اور ان کی آپس کی حالت اس طرح ہو گئی ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے کے اندر ڈال کر دکھایا (اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں)۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گیا اور عرض کیا: ”اللہ مجھے آپ پر فدا ہونے والا بنائے! میں ان حالات میں کیا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر کو لازم پکڑنا، اپنی زبان کا مالک بن جانا (خاموش رہنا) اور نیکی پر عمل کرنا اور برائی سے بچنا اور اپنی ذات کی فکر کرنا اور عام لوگوں کی فکر چھوڑ دینا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4343]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 8892)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/212) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5398
5398 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"كَيْفَ بِكَ إِذَا أُبْقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ مَرَجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ؟ وَاخْتَلَفُوا فَكَانُوا هَكَذَا؟"وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالَ: فَبِمَ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:"عَلَيْكَ بِمَا تَعْرِفُ، وَدَعْ مَا تُنْكِرُ، وَعَلَيْكَ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَإِيَّاكَ وَعَوَامِّهِمْ". وَفِي رِوَايَةٍ:"الْزَمْ بَيْتَكَ، وَأَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ، وَخُذْ مَا تَعْرِفُ، وَدَعْ مَا تُنْكِرُ، وَعَلَيْكَ بِأَمْرِ خَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَدَعْ أَمْرَ الْعَامَّةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ.
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تمہاری اس وقت کیا حالت ہو گی جب تم نکمے لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے، ان کے وعدے اور ان کی امانتیں خراب ہو جائیں گی اور وہ اختلاف کا شکار ہو جائیں گے، وہ اس طرح ہو جائیں گے۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں، انہوں نے عرض کیا: آپ مجھے کس چیز کا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم جس چیز کو جانتے ہو اسے لازم پکڑو اور جسے نہیں جانتے اسے چھوڑ دو، اور تم اپنا خیال رکھو اور عام لوگوں (کے عمل) کو چھوڑ دو۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”اپنے گھر میں رہو، اپنی زبان پر قابو رکھو، جو چیز پہچانتے ہو اسے پکڑو، جسے نہیں پہچانتے اسے چھوڑ دو، تم اپنی فکر کرو اور عام لوگوں کے معاملے کو ترک کر دو۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5398]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (لم أجده) و أبو داود (4342. 4343)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14696
14696- عن عبد الله بن عمرو بن العاص، قال: بينما نحن حول رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ ذكر الفتنة، فقال: إذا رأيتم الناس قد مرجت عهودهم، وخفت أماناتهم، وكانوا هكذا وشبك بين أصابعه، قال: فقمت إليه، فقلت: كيف أفعل عند ذلك، جعلني الله فداك؟ قال: الزم بيتك، واملك عليك لسانك، وخذ بما تعرف، ودع ما تنكر، وعليك بأمر خاصة نفسك، ودع عنك أمر العامة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4343)، وأحمد (6987)، والحاكم (4/282) كلهم من طريق يونس بن أبي إسحاق، عن هلال بن خباب أبي العلاء، قال: حدثني عكرمة، حدثني عبد الله بن عمرو بن العاص، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12047
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ذَاتَ يَوْمٍ، وَكَانَتِ امْرَأَةً تَلْطُفُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَيْفَ أَنْتِ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ؟". قَالَتْ: بِخَيْرٍ، بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأُمِّي، فَكَيْفَ أَنْتَ؟ قَالَ:" بِخَيْرٍ". قَالَتْ: عَبْدُ اللَّهِ رَجُلٌ قَدْ تَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا. قَالَ:" وَكَيْفَ؟". قَالَتْ: حَرَّمَ النَّوْمَ فَلَا يَنَامُ، وَلَا يُفْطِرُ، وَلَا يَطْعَمُ اللَّحْمَ، وَلَا يُؤَدِّي إِلَى أَهْلِهِ حَقَّهُمْ. قَالَ:" فَأَيْنَ هُوَ؟". قَالَتْ: خَرَجَ وَيُوشِكُ. قَالَ:" فَإِذَا رَجَعَ فَاحْبِسِيهِ". قَالَتْ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ، فَأَوْشَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّجْعَةَ وَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، مَا هَذَا الَّذِي بَلَغَنِي عَنْكَ؟". قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تَنَامُ وَلَا تُفْطِرُ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ الْأَمْنَ مِنْ يَوْمِ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ." وَبَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تَطْعَمُ اللَّحْمَ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ طَعَامًا خَيْرًا مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ:" وَبَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تُؤَدِّي إِلَى أَهْلِكَ حَقَّهُمْ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ نِسَاءً هُنَّ خَيْرٌ مِنْهَا فِي الْجَنَّةِ. قَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، إِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةً حَسَنَةً، فَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُومُ وَيُفْطِرُ، وَيَنَامُ وَيَقُومُ، وَيَأْكُلُ اللَّحْمَ، وَيُؤَدِّي إِلَى أَهْلِهِ حَقَّهُمْ. يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِبَدَنِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لَأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ أَرْبَعَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ يَوْمَيْنِ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: أَفَأَصُومُ يَوْمًا وَأُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَلِكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ، يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، وَكَيْفَ بِكَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرَجَتْ عُهُودُهُمْ وَمَوَاثِيقُهُمْ وَكَانُوا هَكَذَا"، وَخَالَفَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالَ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" تَأْخُذُ بِمَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتَعْمَلُ لِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَتَدَعُ النَّاسَ وَعَوَامَّ أُمُورِهِمْ". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَأَقْبَلَ يَمْشِي بِهِ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِ أَبِيهِ، قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ". فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ قَالَ لَهُ أَبُوهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، اخْرُجْ فَقَاتِلْ. فَقَالَ: يَا أَبَتَاهُ، تَأْمُرُنِي أَنْ أَخْرُجَ فَأُقَاتِلَ، وَقَدْ سَمِعْتَ مَا سَمِعْتَ يَوْمَ يَعْهَدُ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَعْهَدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، أَلَمْ يَكُنْ آخِرُ مَا عَهِدَ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَخَذَ بِيَدِكَ فَوَضَعَهَا فِي يَدِي ثُمَّ قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعْزِمُ أَنْ تَخْرُجَ فَتُقَاتِلَ. فَخَرَجَ مُتَقَلِّدًا بِسَيْفٍ، فَلَمَّا انْكَشَفَتِ الْحَرْبُ أَنْشَأَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ يَقُولُ:
شَبَّتِ الْحَرْبُ فَأَعْدَدْتُ لَهَا مُقَرَّعَ الْحَارِكِ مَرْوِيَّ الثَبَجْ يَصِلُ الشَّدَّ بِشَدٍّ وَإِذَا
وَثَبَ الْحَبْلُ مِنَ الشَّدِّ مَعَجْ جَرْشَعَ أَعْظُمُهُ جِفْرَتُهُ
فَإِذَا ابْتَلَّ مِنَ الْمَاءِ حَدَجْ.
وَأَنْشَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو يَقُولُ:
وَلَوْ شَهِدَتْ جَمَلٌ مَقَامِي وَمَشْهَدِي بِصِفِّينَ يَوْمًا شَابَ مِنْهَا الذَّوَائِبُ
عَشِيَّةَ جَا أَهْلُ الْعِرَاقِ كَأَنَّهُمْ سَحَابُ رَبِيعٍ رَفَعَتْهُ الْجَنَائِبُ
وَجِئْنَاهُمْ نُرْدَى كَأَنَّ صُفُوفَنَا مِنَ الْبَحْرِ مَوْجٌ مَدُّهُ مُتَرَاكِبُ
إِذَا قُلْتُ: قَدْ وَلَّوْا سِرَاعًا بَدَتْ لَنَا كَتَائِبُ مِنْهُمْ وَارْجَحَنَّتْ كَتَائِبُ
فَدَارَتْ رَحَانَا وَاسْتَدَارَتْ رَحَاهُمْ سَرَاةَ النَّهَارِ مَا تَوَلَّى الْمَنَاكِبُ
فَقَالُوا لَنَا إِنَّا نَرَى أَنْ تُبَايِعُوا عَلِيًّا فَقُلْنَا لَا نَرَى أَنْ تُضَارِبُوا
.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی والدہ کے پاس تشریف لائے، وہ ایک ایسی خاتون تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بڑی مہربانی سے پیش آتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ام عبداللہ! تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بہتر ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کا کیا حال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہوں، انہوں نے عرض کی: عبداللہ ایک ایسا شخص ہے، جو دنیا سے لاتعلق ہو چکا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس خاتون نے بتایا: اس نے سونے کو حرام قرار دیدیا ہے، وہ سوتا نہیں ہے، نفلی روزہ ترک نہیں کرتا، گوشت نہیں کھاتا اور اپنی بیوی کو اس کا حق نہیں دیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ ہے کہاں؟ اس خاتون نے بتایا: وہ باہر گیا ہوا ہے تھوڑی دیر تک آ جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ واپس آئے تو تم اسے روک کے رکھنا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، پھر عبداللہ آیا، تھوڑی دیر بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی واپس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو! تمہارے بارے میں مجھے کیا بات پتہ چلی ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتہ چلا ہے کہ تم سوتے نہیں ہو اور کوئی نفلی روزہ نہیں چھوڑتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے یہ ارادہ کیا ہے کہ بڑی پریشانی کے دن میں پریشانی سے بچا رہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم گوشت نہیں کھاتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے اس کھانے کا ارادہ کیا ہے، جو اس سے زیادہ بہتر ہو گا اور جو جنت میں ملے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم اپنے اہل خانہ کو ان کا حق نہیں دیتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے ایسی خواتین کے حصول کا ارادہ کیا ہے، جو ان سے بہتر ہوں گی اور جو جنت میں ملیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے میں بہترین نمونہ ہے، اللہ کے رسول نفلی روزہ رکھتے بھی ہیں اور ترک بھی کر دیتے ہیں (رات کے وقت) سو بھی جاتے ہیں اور نوافل بھی پڑھتے ہیں اور وہ گوشت بھی کھاتے ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ کو ان کا حق بھی دیتے ہیں اے عبداللہ! بے شک اللہ تعالیٰ کا تم پر حق ہے، تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے یہ اجازت دیجئے کہ میں پانچ دن نفلی روزے رکھا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: چار دن روزے رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: میں تین دن روزے رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: میں دو دن روزہ رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: پھر میں ایک دن نفلی روزہ رکھ لیا کروں اور ایک دن ترک کر دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے بھائی سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھنے کا طریقہ ہے۔ اے عبداللہ بن عمرو! اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تم ردّی (یا برے) لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے، ان لوگوں کے عہد اور میثاق ختم ہو جائیں گے اور وہ یوں ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں مخالف سمت میں کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس چیز کو اختیار کرنا، جسے تم نیکی سمجھو اور اس چیز کو ترک کر دینا، جسے تم منکر سمجھو، اور تم صرف اپنی ذات کے لئے عمل کرنا، لوگوں کو اور ان کے عمومی مسائل کو (ان کے حال پر) چھوڑ دینا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا آپ انہیں ساتھ لے کر چلتے ہوئے گئے اور ان کا ہاتھ اُن کے والد کے ہاتھ میں رکھ دیا اور فرمایا: ”تم اپنے باپ کی اطاعت کرنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو ان کے والد نے ان سے کہا: اے عبداللہ! تم نکلو اور جنگ کرو، انہوں نے عرض کی: اے ابا جان! آپ مجھے یہ حکم دے رہے ہیں کہ میں نکل کے جنگ کروں؟ جبکہ آپ نے اس دن وہ بات سنی تھی، جس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تاکید کی تھی کہ جو بھی آپ نے تاکید کی تھی، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں: اے عبداللہ بن عمرو! کہ کیا اللہ کے رسول نے تمہیں جو آخری تلقین کی تھی، وہ یہ نہیں تھی؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارا ہاتھ پکڑ کر اسے میرے ہاتھ میں دیا تھا اور پھر فرمایا تھا: ”اپنے باپ کی اطاعت کرنا“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں یہ تاکید کرتا ہوں کہ تم نکل کر جنگ میں حصہ لو، تو وہ تلوار گردن میں لڑکا کر نکلے، جب جنگ شروع ہوئی تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے: ”جنگ بھڑک اُٹھی ہے اور میں نے اس کے لیے تیاری کی ہے کہ کمر ہمت باندھ لی اور پشت کو مضبوط کر لیا، ایک بندش کو دوسری بندش سے ملا دیا ہے، جب بندش کی وجہ سے رسی اچھلے گی تو تیز ہو جائے گی، بڑے اونٹ کی جسامت بھرپور ہے، جب وہ پانی سے تر ہو گا، تو گرم (یعنی غصے والی) نگاہ سے دیکھے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے: ”صفین کے مقام پر میرے کھڑے ہونے اور موجود ہونے (کی کیفیت) اونٹ کو کسی دن لاحق ہو، تو اس کے بال سفید ہو جائیں وہ شام جس میں اہل عراق آئے اور وہ یوں تھے، جیسے وہ موسم بہار کا بادل ہوں، جنہیں جنوب نامی ہوائیں بلند کرتی ہیں، اور ہم پچھاڑے ہوئے ہونے کے عالم میں آئے، اور ہماری صفیں یوں تھیں، جیسے سمندر کی موجیں مدوجزر کے عالم میں ایک دوسرے پر سوار ہوتی ہیں، جب مجھے لگا کہ وہ لوگ تیزی سے پیٹھ پھیر جائیں گے، تو ان کے دستے ہمارے سامنے آئے، جو دستے جوش سے حرکت کر رہے تھے، دن بھر ہماری چکی گھومی اور ان کی بھی چکی گھومی، تو کندھے نہیں مڑے، انہوں نے ہم سے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں تم لوگوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لینی چاہیے، تو ہم نے کہا: ہم یہ نہیں سجھتے کہ تم لوگوں کو جنگ کرنی چاہیے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبدالملک بن قدامہ جمحی کی عمرو بن شعیب سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبدالملک نامی راوی کو یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12047]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13601
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ أَبِي الْعَلَاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ حَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ ذَكَرَ الْفِتْنَةَ، أَوْ ذُكِرَتْ عِنْدَهُ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ، وَخَفَّتْ أَمَانَاتُهُمْ فَكَانُوا هَكَذَا، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ جَعَلَنِي اللهُ فِدَاءَكَ؟ قَالَ: الْزَمْ بَيْتَكَ، وَامْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ، وَخُذْ مَا تَعْرِفُ، وَدَعْ مَا تُنْكِرُ، وَعَلَيْكَ بِأَمْرِ الْخَاصَّةِ، وَدَعْ أَمْرَ الْعَامَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا ذکر کیا، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ لوگوں کے عہد ڈھیلے پڑ گئے ہیں اور ان کی امانتیں ہلکی ہو گئی ہیں اور وہ اس طرح ہو گئے ہیں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ کہتے ہیں: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اٹھ کھڑا ہوا اور عرض کیا: اس وقت میں کیا کروں، اللہ مجھے آپ پر قربان کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر کو لازم پکڑو، اپنی زبان کو قابو میں رکھو، جو (اچھا) جانتے ہو اسے اختیار کرو اور جو برا سمجھو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملے کی فکر کرو اور عام لوگوں کے معاملے کو چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13601]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 9، حدیث 4»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13602
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَيْفَ بِكُمْ فِي زَمَانٍ - أَوْ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ زَمَانٌ - يُغَرْبَلُ النَّاسُ فِيهِ غَرْبَلَةً، وَتَبْقَى حُثَالَةٌ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، وَاخْتَلَفُوا وَكَانُوا هَكَذَا، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَقَالُوا: كَيْفَ بِنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَأْخُذُونَ مَا تَعْرِفُونَ، وَتَذَرُونَ مَا تُنْكِرُونَ، وَتُقْبِلُونَ عَلَى أَمْرِ خَاصَّتِكُمْ، وَتَدَعُونَ أَمْرَ عَامَّتِكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس زمانے میں کیا حال ہوگا، یا عنقریب ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں لوگوں کو خوب چھانٹا جائے گا، اور لوگوں کا نکما طبقہ باقی رہ جائے گا، جن کے عہد اور امانتیں ڈھیلی پڑ چکی ہوں گی، اور وہ اختلاف کا شکار ہوں گے اور اس طرح ہو جائیں گے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہمارا اس وقت کیا حال ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم وہ لے لو گے جو (اچھا) جانتے ہو، اور جو برا سمجھو اسے چھوڑ دو گے، اور اپنے خاص معاملے کی طرف متوجہ ہو جاؤ گے اور اپنے عام لوگوں کے معاملے کو چھوڑ دو گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13602]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 10، حدیث 5»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13605
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: ثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، وَاخْتِلَافُ أَعْنَاقِهِمْ، وَصَارُوا هَكَذَا - وَخَالَفَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ - فَقَالَ: كَيْفَ الْمَخْرَجُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: خُذْ بِمَا عَرَفْتَ، وَدَعْ مَا أَنْكَرْتَ، وَعَلَيْكَ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَإِيَّاكَ مِنْ عَوَامِّهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے نکمے طبقے میں رہ جاؤ گے، جن کے عہد اور امانتیں بگڑ چکی ہوں گی، اور ان کی راہیں جدا جدا ہو چکی ہوں گی، اور وہ اس طرح ہو جائیں گے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں مختلف انداز سے ایک دوسرے میں ڈالیں۔ عرض کیا: یا رسول اللہ، (اس سے) نکلنے کا راستہ کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جانتے ہو اسے لے لو، اور جو برا سمجھو اسے چھوڑ دو، اپنی ذات کے خاص معاملے کی فکر کرو، اور عام لوگوں (کے معاملات) سے بچو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13605]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 11، حدیث 8»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13606
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ، مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، فَاخْتَلَفُوا فَصَارُوا هَكَذَا؟ ثُمَّ أَدْخَلَ أَصَابِعَهُ بَعْضَهَا فِي بَعْضٍ.
قُلْتُ: كَيْفَ لِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ مَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَعَلَيْكَ بِخَاصَّتِكَ، وَإِيَّاكَ وَعَوَامَّهُمْ.
كذا في طبعة الجريسي، والذي في نسخة الوطنية: (يحيى بن إبراهيم، ثنا محمد بن أبي عبيدة) وكذا أشار المحقق، وقال: "في الأصل (ثنا) بدل (بن) وهو مشكل؛ لأن أكثر رواية يحيى بن إبراهيم هي بهذا الإسناد: يحيى بن إبراهيم بن محمد بن أبي عبيدة بن معن، ثنا أبي، عن أبيه، عن جده، عن الأعمش. كما في رواية الطبراني في المعجم الكبير 4 / 208 رقم 4159 وغيره. وقد ذكر المزي في تهذيب الكمال 31 / 187: أن يحيى بن إبراهيم هذا يروي عن أبيه إبراهيم وجده محمد بن أبي عبيدة، ولكن ما وقفنا عليه من رواية يحيى بن إبراهيم عن جده جاء على الوجه التالي: يحيى بن إبراهيم بن محمد بن أبي عبيدة بن معن المسعودي، حدثني أبي محمد بن أبي عبيدة، عن أبيه، عن الأعمش. كما تقدم عند المصنف 6 / 219 رقم 6058."
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے نکمے طبقے میں ہو گے، جن کے عہد اور امانتیں بگڑ چکی ہوں گی، اور وہ اختلاف کا شکار ہو کر اس طرح ہو جائیں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جانتے ہو اسے لے لو، اور جو برا سمجھو اسے چھوڑ دو، اپنے خاص معاملے کی فکر کرو، اور عام لوگوں (کے معاملات) سے بچو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13606]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 11، حدیث 9»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں