🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2921 (کل: 27 مقامات، 11 کتب)
المعجم الاوسط: 2921، 6491
سنن ابوداود: 3597
سنن ابن ماجہ: 2320، 2414
مسند احمد: 5385، 5544
مصنف ابن ابی شیبہ: 29937
الفتح الربانی: 6019، 6414، 6622، 6747، 9881، 9991، 10006
المستدرک علی الصحیحین: 2253، 8356
الجامع الكامل: 5596، 5599، 6736، 6993
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10565، 16860
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6196، 6546
المعجم الکبیر للطبرانی: 13028، 13378
21 تا 27
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10565
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد کے بارے میں رکاوٹ بن رہی ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں اس کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر مدینی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13084) اخرجه احمد فى المسند (5544 / 5385)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3597، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5362، 5519، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20905، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8218، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13084، 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2942، 6487»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16860
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ فِي بَاطِلٍ، لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللَّهُ فِي رَدْعَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ، وَلَيْسَ بِخَارِجٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب نے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔ تو اس شخص کے لیے ہر ایک حرف کے بدلے میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہے، اور جو شخص باطل کے بارے میں کسی جھگڑے میں مدد کرے گا، وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہے گا، یہاں تک کہ وہ اس سے الگ ہو جائے، اور جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حد میں رکاوٹ بن رہی ہو، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے برخلاف چلتا ہے، اور جو شخص کسی مومن مرد یا مومن عورت پر بہتان لگائے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے ”ردعۃ خبال“ میں بند رکھے گا، جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات کی سزا نہیں بھگت لیتا اور وہ وہاں سے نہیں نکل پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6487»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6196
" من حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في أمره ومن مات وعليه دين فليس بالدينار والدرهم ولكن بالحسنات والسيئات ومن خاصم في باطل وهو يعلمه لم يزل في سخط الله حتى ينزع ومن قال في مؤمن ما ليس فيه أسكنه الله ردغة الخبال حتى يخرج مما قال وليس بخارج"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنی سفارش کے ذریعے اللہ کی مقرر کردہ حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بنے تو اس نے اللہ کے حکم کی مخالفت کی، اور جو شخص قرض دار ہونے کی حالت میں مر جائے تو اس کی ادائیگی دینار و درہم سے نہیں بلکہ نیکیوں اور گناہوں سے ہوگی، اور جو شخص جانتے بوجھتے باطل پر جھگڑا کرے وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک وہ باز نہ آ جائے، اور جو شخص کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو اللہ اسے جہنمیوں کی پیپ اور خون کے دلدل میں ٹھہرائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے باہر نکلے، حالانکہ وہ اس سے نکل نہیں سکے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6196]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د طب ك هق] عن ابن عمر. الصحيحة 438، الإرواء 2318.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6546
«من مات وعليه دينار أو درهم قضي من حسناته ليس ثم دينار ولا درهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اس حال میں مرا کہ اس کے ذمے ایک دینار یا ایک درہم قرض تھا تو وہاں نہ دینار ہوگا نہ درہم بلکہ اس کی نیکیوں سے ادا کیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6546]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن عمر. أحكام الجنائز 5.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13028
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (مسلم)
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بن جائے، اس نے اللہ کے حکم میں اللہ کی مخالفت کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13028]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 270، حدیث 13084»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةِ بَاطِلٍ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللهُ فِي رَدْغَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ وَلَيْسَ بِخَارِجٍ.
حمران بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص سبحان اللہ، والحمد للہ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر کہے، اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور جو کسی باطل جھگڑے میں مدد کرے وہ ہمیشہ اللہ کی ناراضگی میں رہے گا یہاں تک کہ وہ اس سے باز آ جائے۔ اور جس کی سفارش اللہ کی کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بن جائے تو اس نے اللہ کے معاملے میں اللہ کی مخالفت کی۔ اور جو کسی مومن مرد یا مومنہ عورت پر بہتان باندھے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ’ردغۃ الخبال‘ (جہنمیوں کی پیپ کی دلدل) میں روک دے گا، یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل جائے، حالانکہ وہ اس سے نکل نہیں سکے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 388، حدیث 13435»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6491
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةِ بَاطِلٍ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ فَقَدْ ضَادَّ اللهَ فِي أَمْرِهِ، وَمَنْ بَهَتَ مُؤْمِنًا أَوْ مُؤْمِنَةً حَبَسَهُ اللهُ فِي رَدْغَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ وَلَيْسَ بِخَارِجٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي بَزَّةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ إِلَّا فِطْرٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ فِطْرٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
حمران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ» کہا، اس کے لیے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی؛ اور جس نے کسی ناحق مقدمے یا جھگڑے میں کسی کی مدد کی، وہ مسلسل اللہ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک کہ وہ اس (فعل) سے باز نہ آ جائے؛ اور جس شخص کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی، تو یقیناً اس نے اللہ کے معاملے میں اس کی مخالفت کی؛ اور جس نے کسی مومن مرد یا مومن عورت پر ایسا بہتان لگایا جو اس میں نہیں تھا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن «رَدْغَةِ الْخَبَالِ» (جہنمیوں کے پیپ اور خون کے کیچڑ) میں قید رکھے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات کے وبال سے نکل جائے، حالانکہ وہ اس سے نکلنے والا نہیں ہو گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطا الخراسانی سے، انہوں نے حمران سے روایت کرنے والے صرف قاسم بن ابی بزہ ہیں، اور قاسم بن ابی بزہ سے اسے صرف فطر نے روایت کیا ہے، اور فطر سے اسے صرف عمار بن رزیق نے روایت کیا ہے، جبکہ عمار سے اسے نقل کرنے میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6491]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7143، 8249، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9912، 9913، 9914، 9915، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3597، (3/334) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3470، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2320، 2414، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11559، 11558، 11560، 17696، 17695، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4887، 5485، 5644، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4781، 20905، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6383، 28661، 30150، 35782، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13084، 13435، 13478، 13502، 13503، 13504، 14147، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2921، 2959، 4297»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں