الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3384 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3384
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18484
حدیث نمبر: 3384
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، قَالَ: نَا مُطِيعٍ الْغَزَّالُ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى صَنْعَاءَ، لَهُ مِيزَابَانِ، أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ وَالْآخَرُ مِنْ فِضَّةٍ، آنِيَتُهُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطِيعٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُفْيَانُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطِيعٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُفْيَانُ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض ایلہ سے صنعاء تک کی مسافت کے برابر ہے، اس کے دو پرنالے ہیں، ایک سونے کا اور دوسرا چاندی کا، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اور اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ عمدہ ہے، جو اس سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطیع سے ابو داود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سفیان منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3384]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطیع سے ابو داود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سفیان منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سفيان بن وكيع وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 367» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف سفيان بن وكيع
حدیث نمبر: 18484
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى صَنْعَاءَ، لَهُ مِيزَابَانِ: أَحَدُهُمَا مِنَ الذَّهَبِ، وَالْآخَرُ مِنْ فِضَّةٍ، آنِيَتُهُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا حوض (اتنا بڑا ہے) جتنا ایلہ سے لے کر صنعاء تک کا فاصلہ ہے، اس کے دو پرنالے ہیں ان دونوں میں سے ایک سونے کا ہے اور دوسرا چاندی کا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور اس کی خوشبو مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18484]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18484]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف