🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مَنِ اسْمُهُ جَبْرُونَ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جبرون ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3397 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 3397
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3061، 3062
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 676
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3397
حَدَّثَنَا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى الْمَغْرِبِيُّ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيُّ الْمَغْرِبِيُّ قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَبُو مَعْمَرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، فَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ I ".
لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (الحفري) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اس کے گناہ اور خطائیں بخش دی جاتی ہیں، پھر جب وہ جمعہ کے لیے چلنا شروع کرتا ہے تو ہر قدم کے بدلے اسے بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کے عمل کا اجر عطا کیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں یحییٰ بن سلیمان منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست لفظ ”الحفری“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3397]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عباد بن عبد الصمد أبو معمر ضعفه البخاري وابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 174» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 676 / 1، 676 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 292، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4413»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عباد بن عبد الصمد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3061
وَعَنْ عَتِيقٍ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كُفِّرَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، فَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عِشْرُونَ حَسَنَةٌ، فَإِذَا انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ أُجِيزُ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے، اس سے اس کے گناہ اور خطائیں دور کر دیے جاتے ہیں، اور جب وہ پیدل چلتا ہوا جاتا ہے، تو ہر ایک قدم کے عوض میں بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں جب وہ نماز سے فارغ ہوتا ہے، تو اسے دو سو سال کے عمل کی جزا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن حمرہ ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3061]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3062
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، وَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزُ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَبُو مَعْمَرٍ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اس کے گناہوں، اور خطاؤں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور جب وہ پیدل چل کر جمعہ کے لئے جاتا ہے، تو اسے ہر ایک قدم کے عوض میں بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے، جب وہ جمعہ کی نماز پڑھ کر فارغ ہوتا ہے، تو اسے دو سو سال کے عمل کی جزا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبدالصمد ابومعمر ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3062]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 676
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُصَيْرَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ: الْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَالصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ لِمَنِ اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، ثُمَّ زَادَهُ فَقَالَ: الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ، وَالْمَشْيُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ: كُلُّ قَدَمٍ مِنْهَا لِعَمَلِ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ.

أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ حُمْرَةَ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عِمْرَانَ ، وَأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كُفِّرَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، فَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ.
قَالَ إِسْحَاقُ: الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ: ثِقَةٌ فِي الْحَدِيثِ - أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: "مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ ”ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ اور پانچوں نمازیں اپنے درمیانی وقفے کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں، اس شخص کے لیے جو بڑے گناہوں سے بچتا رہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں (یہ درست ہے)“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرنا گناہوں کا کفارہ ہے، اور جمعہ کی نماز کے لیے پیدل چل کر جانا بھی کفارہ ہے، اس کے ہر قدم کے بدلے بیس سال کے نیک عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب وہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کے عمل کے برابر جزا دی جاتی ہے“۔
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، اس کے گناہ اور خطائیں مٹادی جاتی ہیں، پھر جب وہ مسجد کی طرف چلنا شروع کرتا ہے تو اسے ہر قدم کے بدلے بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب وہ نمازِ جمعہ سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کی عبادت کا اجر عطا کیا جاتا ہے“۔ امام اسحاق بن راہویہ فرماتے ہیں کہ ضحاک بن حمرہ حدیث میں ثقہ ہیں، اور امام احمد نے اسے الزہد میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 676]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: غير ثابت (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 1، ص 261)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3421، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3062، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1485»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں