🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3629 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 3629، 6077
مشکوۃ المصابیح: 3516
مسند احمد: 20551، 20573
الفتح الربانی: 7593
السنن الكبرى للبيهقي: 18944
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3629
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ أَبُو عُثْمَانَ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ: نَا خُزَاعِيُّ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَخْذِفُوا؛ فَإِنَّهُ لَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ، وَلَا يُنْكَأُ بِهِ عَدُوٌّ، وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ، وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُزَاعِيِّ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ .
خزاعی بن زیاد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے ہمیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنکری مت پھینکو (یعنی انگلیوں سے کنکری مت اچھالو)، کیونکہ اس سے نہ شکار مارا جاتا ہے اور نہ دشمن کو زخم پہنچایا جا سکتا ہے، بلکہ یہ دانت توڑ دیتی ہے اور آنکھ پھوڑ ڈالتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خزاعی بن زیاد سے ہیثم بن جہم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3629]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4841، 5479، 6220، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1954، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5949، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7854، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4830 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6990، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5270، والدارمي فى «مسنده» برقم: 453، 454، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 17، 3226، 3227، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19010، 19011، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17068، 17082، 20870، 20891، 20881، 20900، 20904، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 956، 961، والحميدي فى «مسنده» برقم: 911، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20497، والطبراني فى «الكبير» برقم: 566، والطبراني فى «الصغير» برقم: 320، 447، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3357، 5837، 6077»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3516
3516 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَخْذِفُ، فَقَالَ: لَا تَخْذِفْ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَذْفِ  ، وَقَالَ: (إِنَّهُ لَا يُصَادُ بِهِ صَيْدٌ، وَلَا يُنْكَأُ بِهِ عَدُوٌّ، وَلَكِنَّهَا قَدْ تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو کنکریاں پھینکتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: کنکریاں مت پھینکو کیونکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کنکریاں پھینکنے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس سے نہ تو شکار کیا جا سکتا ہے اور نہ دشمن کو زخمی کیا جا سکتا ہے لیکن یہ (پھینکنا) دانت توڑ سکتا ہے اور آنکھ پھوڑ سکتا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3516]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5479) و مسلم (1954/54)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20551
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ قَرِيبًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ خَذَفَ، فَنَهَاهُ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَذْفِ، وَقَالَ:" إِنَّهَا لَا تَصِيدُ صَيْدًا، وَلَا تَنْكَأُ عَدُوًّا، وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ، وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ"، قَالَ: فَعَادَ، فَقَالَ: حَدَّثْتُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا، ثُمَّ عُدْتَ! لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا .
حضرت ابن مغفل سے مروی ہے کہ ان کے ایک رشتہ دار نے کنکری ماری تو انہوں نے اسے منع کیا اور فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو کنکری مارنے سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ اس سے دشمن زیر نہیں ہوتا اور نہ ہی شکار پکڑا جاسکتا ہے البتہ اس سے دانت ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھ پھوٹ جاتی ہے۔ اس نے دوبارہ ایسا کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے تمہیں بتایا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے پھر بھی تم نے دوبارہ ایسا کیا! میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20551]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 4841، م: 1954، وهذا إسناد ضعيف، سعيد بن جبير لم يسمع من عبدالله بن مغفل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20573
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْخَذْفِ، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَا يُصَادُ بِهِ صَيْدٌ، وَلَا يُنْكَأُ بِهِ عَدُوٌّ، وَلَكِنَّهَا تَفْقَأُ الْعَيْنَ، وَتَكْسِرُ السِّنَّ" ، وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً:" لَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ، وَلَا يُنْكَأُ بِهَا عَدُوٌّ".
حضرت ابن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو کنکری سے مارنے سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ اس سے دشمن زیر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی شکار پکڑا جاسکتا ہے البتہ اس سے دانت ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھ پھوٹ سکتی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20573]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4841، م: 1954
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7593
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ إِنَّهَا لَا يُنْكَأُ بِهَا عَدُوٌّ وَلَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ
۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکریاں پھینکنے سے منع کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے نہ تو دشمن کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس سے شکار ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيد و الذبائح/حدیث: 7593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا البخاري: 5479، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16794 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16917»
وضاحت: فوائد: … بندق کی تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۵۹۱)

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا البخاري: 5479
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18944
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ صُهْبَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَذْفَةِ وَقَالَ:" لَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ وَلَا يُنْكَأُ بِهَا عَدُوٌّ، وَإِنَّ الْخَذْفَةَ تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ". أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ بِمَعْنَاهُ، وَهَذَا اللَّفْظُ أَبْيَنُ فِيمَا قَصَدْنَاهُ.
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”اس سے نہ تو شکار کیا جا سکتا ہے نہ ہی دشمن کا نقصان کیا جا سکتا ہے، لیکن کنکری پھینکنا آنکھ کو پھوڑے گا یا دانت توڑے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18944]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ، قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، قَالَ: نَا أَبِي ، قَالَ: نَا خُزَاعِيُّ بْنُ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ، وَقَالَ: إِنَّهَا لَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ، وَلَا يُنْكَأُ بِهَا عَدُوٌّ، وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُزَاعِيِّ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ I ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ سے (ان کے پوتے کی سند سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے (خذف) سے منع فرمایا اور فرمایا: ”اس سے نہ شکار کیا جا سکتا ہے اور نہ اس سے دشمن کو زخمی کیا جا سکتا ہے، البتہ یہ دانت توڑ دیتی ہے اور آنکھ پھوڑ دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خزاعی بن زیاد سے صرف ہیثم بن جہم نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6077]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4841، 5479، 6220، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1954، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5949، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7854، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4830 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6990، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5270، والدارمي فى «مسنده» برقم: 453، 454، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 17، 3226، 3227، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19010، 19011، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17068، 17082، 20870، 20891، 20881، 20900، 20904، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 956، 961، والحميدي فى «مسنده» برقم: 911، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20497، والطبراني فى «الكبير» برقم: 566، والطبراني فى «الصغير» برقم: 320، 447، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3357، 3629، 5837»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں