الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3675 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3085
مسند الشهاب: 786
الفتح الربانی: 10042
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 972
حدیث نمبر: 3675
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مُقَاتِلٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ التَّيْمِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ قَالَ: نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ مِنَ النِّسَاءِ عَلَى الرِّجَالِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول سے مندل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مندل سے روایت کرنے میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الصاد/حدیث: 3675]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول سے مندل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مندل سے روایت کرنے میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الصاد/حدیث: 3675]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، 2740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5969، 5970، 5967، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9108، 9225، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160، 22245، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 972، والبزار فى «مسنده» برقم: 1255، 2596، 2597، 2598، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17937، 38437، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4322، 4323، 4324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 417، 415، 416، 418، 419، 420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 564، 5669»
حدیث نمبر: 3085
3085 - وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ مضر کوئی فتنہ خیال نہیں کرتا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3085]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5096) و مسلم (2740/97)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 786
786 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أَيْضًا أنا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ، نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُمَا حَدَثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ» ، أَوْ كَمَا قَالَ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں پر عورتوں سے بڑا مضر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ یا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 2741، وبزار: 1255، وابويعلي: 972،»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10042
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا تَرَكْتُ فِي النَّاسِ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے بعد لوگوں میں کوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہو، ما سوائے عورتوں کے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10042]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البزار: 2596،والنسائي في الكبري: 9270 (ا فنظر: 21829 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22172»
وضاحت: فوائد: … شریعت ِ اسلامیہ میں ایک طرف تو عورت کو کلیدی حیثیت کا مالک ٹھہرایا گیا ہے، یہ عورت ہی ہے جو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کا روپ اختیار کرکے اپنے بیٹوں، اپنے باپوں، اپنے بھائیوں اور اپنے خاوندوں سے الفت و محبت اور احترام و اکرام وصول کرتی ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَلدُّنْیَا مَتَاعٌ، وَ خَیْرُ مَتَاعِھَا اَلْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ۔)) (مسلم: ۱۴۶۷) … دنیا ساز و سامان ہے اور دنیا کا بہترین سامان، نیک عورت ہے۔ عورتوںکے ساتھ بہترین حسن سلوک اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا، وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ۔)) (ترمذی: ۱۱۶۲) … تم میں کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سب سے بہتر وہ آدمی ہے، جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے۔
یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو سب سے زیادہ تحفظ، احترام اور مقام عطا کیا، مردوں کو ان کی دنیوی ضروریات پوری کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، ان کی عزتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرے سے غیر محرم عورتوں کی طرف دیکھنے اور بالخصوص نظرِ بد سے دیکھنے سے منع کر دیا۔
بہرحال اس مقام ومرتبہ کے باوجود عورت فتنہ باز، سازشی، مکار، ناشکری اور شکایتی ثابت ہوئی ہے۔ اس کی نالائقی اور بے صبری کو دیکھیں کہ یہ ایک خاوند، ساس سسر اور گھر میں بسنے والے چند افراد کو راضی نہیں رکھ سکتی ہے۔
عصر حاضر میں عورتوں کی نیم برہنہ حالت اور بے پردگی اچھے خاصے مومنوں کے لیے بڑی آزمائش ثابت ہوئی ہے، بازاروں میں بدکاری اور نظروں کا زنا عام ہے، گھروں سے باہر نکل کر جدھر نگاہ اٹھائیں، ہر طرف شیطانوں کے روپ میں عورتوں کے جاذبِ نظر چہرے اور بدکاری کے اسباب و وسائل نظر آتے ہیں، رہی سہی کمی میڈیا اور اشتہار بازی نے خوب پوری کر دی ہے۔ اس سے بڑا مکر و فریب کیا ہو سکتا ہے کہ شادی کے چند روز بعد ہی عورت نے اپنے خاوند کے سامنے قسما قسم کے بتول پڑھ پڑھ کے اسے خرید لیا اور اس کو اس کے والدین اور بہن بھائیوں کا دشمن ثابت کر دکھایا۔ آجکل مرد حضرات اپنے مجازی خالق والدین کی گستاخی کرتے ہیں، اپنے بہن بھائیوں کی محبتوں کو ٹھکرا دیتے ہیں اور ان کے بھتیجے اور بھانجے ان کے میٹھے بولوں کو ترسنے لگتے ہیں، ان سب کارستانیوں کی جڑ عورت ہے۔ چشم فلک گواہ ہے کہ شادی سے پہلے رشتہ داروں کے ساتھ معاملات اور ہوتے ہیں اور شادی کے بعد رخ بدلتے ہوئے نظرآنے لگتے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے؟ ساس کے کردار پر نگاہ ڈالیں، اس کی سازشوں کا لب لباب یہ ہوتا ہے کہ اس کا داماد اس کی بیٹی کا ہو کر رہ جائے اور اپنے جنم دینے والوں کو دشمن سمجھنے لگے۔ کتنے بدبخت اور کمینے ہیں وہ لوگ، جو اپنی بیویوں اور ساسوں کے پاس بیٹھ کر اپنی ماؤں بہنوں کی بدخوئی کرتے ہیں۔
مسلم معاشرہ کے اکثر افراد بدکار، چالباز اور آوارہ عورتوں کے جال میں جکڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آپ نے کبھی پوری دنیا میں تعلیمی میدان میں شکست کھاجانے والے ذہین نوجوانوں کے پست ہو جانے کے اسباب پر کبھی غور کیاہے؟ کالجز اور یونیورسٹیز کے آوارہ صفت ماحول کے نتائج پر کبھی غور کیا ہے؟ والدین سے بے رخی کرنے والے بیس سالہ لڑکے کے اسباب کے بارے میںدریافت کیا ہے؟ معاشرے کے اکثر نوجوان شادیوں کے قابل کیوں نہیں رہے؟ شادی کا نام سن کر ان کے رنگ پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ والدین کی طے شدہ نسبتوں کو کیوں ٹھکرا دیا گیا؟ ایک آدمی بچوں کا باپ ہونے، ان کے ناز نخرے پورے کرنے اور ان سے پیارو محبت کے دعوے کرنے کے باوجود اپنے ماں اور باپ کو کیوں بھول جاتا ہے؟ وسعت ہونے کے باوجود اپنے والدین پر خرچ کرنے کے معاملے میں کیوں کنجوسی برتی جاتی ہے؟ … … شاید ان سب سوالوں کے جوابات لفظ عورت پر آ کر رک جائیں۔
یہ ایک مشاہدہ شدہ حقیقت ہے کہ خاتون کو ہر ایک کے احسانات یاد ہوتے ہیں، وہ اپنے بھائیوں اور بہنوئیوں کی تعریف کرے گی، وہ اس شخص کی مدح سرائی کرنا بھی نہیں بھولے گی، جس نے خوشی کے موقع پر اس کے بچے کو پانچ سو روپیہ دیا ہو گا، ما سوائے اپنے خاوند کے، جو مہینوں میں اس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے، لیکن اس کے منفی پہلو کو سامنے رکھ کر اس کی بغاوت اور احسان فراموشی کی جائے گی، الا ما شاء اللہ۔

اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 414
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 169، حدیث 417»
حدیث نمبر: 416
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا تَرَكْتُ فِي النَّاسِ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد لوگوں میں مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 169، حدیث 419»
حدیث نمبر: 972
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ: قَالَ أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِي النَّاسِ فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ» .
سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد لوگوں میں مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4808، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2741، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2780، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3998، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21239، 21322، وأخرجه فتح الباري برقم: 6076، وأخرجه مسند البزار برقم: 1255، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20608، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 415، 416، 417، 418، 419، 420، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 568، 3688، 5665، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7110، وأخرجه شرح السنة برقم: 2242، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 967»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5669
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ التَّيْمِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ، قَالَ: ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ لِلرِّجَالِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنے سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عاصم احول سے صرف مندل نے روایت کی ہے، اس میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5669]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عاصم احول سے صرف مندل نے روایت کی ہے، اس میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5669]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، 2740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5969، 5970، 5967، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9108، 9225، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160، 22245، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 972، والبزار فى «مسنده» برقم: 1255، 2596، 2597، 2598، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17937، 38437، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4322، 4323، 4324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 417، 415، 416، 418، 419، 420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 564، 3675»